Tag: in kpk

  • خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرامرحلہ موخر

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرامرحلہ موخر

    خیرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ موخرکردیا گیا ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خیرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ موخر کردیا گیا ہے۔

    پشاور ہائیکورٹ نے سردی کے امکان کے پیش نظر شیڈول موخر کرنے کا حکم دیا تھا جس کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ موخر کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

    سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے پی میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں مکمل ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ امکانات اور خدشات کو مدنظر رکھ کر شیڈول جاری کیا گیا تھا اور 27 مارچ کو کے پی میں بلدیاتی الیکشن کے انتظامات مکمل ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے اپیل میں سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ کے پی میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی الیکشن کی اجازت دی جائے۔

    مزید پڑھیں: کے پی بلدیاتی الیکشن: غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا، وزیراعظم

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 17 اضلاع میں انتخابات ہوئے تھے۔

    الیکشن کے نتائج کے مطابق حکمراں پارٹی پی ٹی آئی کو پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی نے غلطیاں کیں جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑا۔

  • خیبرپختونخوا: 24 گھنٹوں میں‌ کورونا سے7 افراد جاں بحق

    خیبرپختونخوا: 24 گھنٹوں میں‌ کورونا سے7 افراد جاں بحق

    صوبہ خیرپخیبرپختونخوا میں کورونا کے وار تیز ہوگئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ مزید 7 مریض انتقال کرگئے۔

    محکمہ صحت خیبرپختونخواہ کے مطابق صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید  7 مریض انتقال کرگئے جب کہ مزید ایک ہزار 441 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 796 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 11ہزار672 ہوگئی ہے۔

    کے پی میں اب تک کورونا سے انتقال کرنیوالوں کی تعداد6900ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوامیں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد1لاکھ96ہزار348 ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے سنگین پھیلاؤ کے باعث این سی او سی نے آج سے ملک بھر میں گھر گھر جاکر ویکسین لگانے کی خصوصی مہم کا آغاذ کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ملک بھر میں آج سے گھرگھر جا کر ویکسین لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز

  • کورونا وائرس : خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن16اموات، تعداد 334ہوگئی

    کورونا وائرس : خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن16اموات، تعداد 334ہوگئی

    پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن16اموات واقع ہوگئیں، کے پی میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد334ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

    اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن16اموات ہوئی ہیں، خیبرپختونخوا میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد334ہوگئی، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق24گھنٹے کے دوران مزید169افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 6ہزار230ہوگئی، پشاور میں 24گھنٹے کے دوران مزید12افراد انتقال کرگئے، پشاور میں کورونا وائرس سے اب تک199افراد جان سے گئے، پشاور میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد2ہزار412ہوگئی، خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ1ہزار944مریض صحتیاب ہوئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کوورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جب کہ اموات کی تعداد خیبرپختونخوا میں زیادہ ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل 15 ہزار 346 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 61، بلوچستان2 ہزار 692، آزاد کشمیر 112 اور گلگت بلتستان 540 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 997 تک جا پہنچی ہے۔

    ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت 18 مارچ کو خیبرپختونخوا میں ہوئی تھی۔ اب تک ملک میں 903 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

    مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس کے 85 نئے کیس رپورٹ

    خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 318 اموات ہوئی ہیں جب کہ پنجاب میں 260، بلوچستان36، اسلام آباد07 اور گلگت بلتستان میں چار افراد نے جاں بحق ہوئے۔ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے سبب ایک فرد جان کی بازی ہار گیا ہے۔