Tag: In Kuwait

  • سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کویت سے گرفتار

    سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کویت سے گرفتار

    ایف آئی اے انٹرپول نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کویت سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کویت سے گرفتار کرلیا، ملزم کو کویت سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم علی شمشاد پنجاب پولیس کو مطلوب تھاملزم سال 2023 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھاملزم کے خلاف تھانہ رنگ محل لاہور میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

     ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔

  • کویت : جعلی ڈگری رکھنے والے بھارتی انجینئروں کیخلاف کارروائی

    کویت : جعلی ڈگری رکھنے والے بھارتی انجینئروں کیخلاف کارروائی

    کویت میں جعلی ڈگریوں کے حامل غیرملکی انجینئروں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، متعلقہ محکمہ نے کارروائی کرتے ہوئے 4 بھارتیوں سمیت 7افراد کو پکڑ لیا۔

    کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے تعاون سے کویت سوسائٹی آف انجینئرز نے انجینئرنگ سرٹیفکیٹس کی جانچ پڑتال کی ہے تاکہ ان کی درستگی اور منظوری کو یقینی بنایا جاسکے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق خودکار نظام کے ذریعے جمع کرائے گئے کل 5,248 سرٹیفکیٹس میں سے 4,320 انجینئرنگ سرٹیفکیٹس گزشتہ چھ ماہ کے دوران مختلف ممالک کے رہائشیوں کی جانب سے تصدیق کے لیے جمع کرائے گئے تھے۔

    تصدیق کے دوران انجینئرنگ کے سات جعلی سرٹیفکیٹ نکلے جن میں سے چار بھارتی شہریت کے تارکین وطن جبکہ باقی وینزویلا، اردنی اور مصری شہریت سے تعلق رکھنے والوں کے تھے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 74 سرٹیفکیٹس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے اور فی الحال 928 انجینئرنگ سرٹیفکیٹس کی تصدیق ہو رہی ہے۔

    اس کے علاوہ کویت سوسائٹی آف انجینئرز کے ایک سرکاری ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ جعل سازوں اور ان لوگوں کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے جنہوں نے انہیں انجینئرز کے طور پر کام کرنے کے لیے بھرتی کا ویزا جاری کرنے کا اختیار دیا۔

  • کویت میں ماہ صیام میں عوامی مقامات پر کھانا پینا جرم قرار

    کویت میں ماہ صیام میں عوامی مقامات پر کھانا پینا جرم قرار

    کویت سٹی : کویتی حکومت نے ماہ صیام کے دوران عوامی مقامات پر کھانا پینا ممنوع قرار دےدیا، خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزے داروں کے جذبات اور ملکی قانون کے احترام میں عوامی مقامات پر کھانے پینے پر پابندی عائد ہوگئی، حکومت کویت نے شہریوں و تارکین وطن و تنبیہ کی کہ وہ ماہ صیام کے دوران اخلاقی اور مذہبی اقدار و رواج کو برقرار رکھیں۔

    کویتی حکومت کا کہنا ہے کہ شہریوں و تارکین وطن کو عوامی مقامات پر کھانے پینے سے گریز کرنا ہوگا بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

    حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملکی قانون توڑنے کے جرم میں ایک ماہ قید اور 100 دینار جرمانے کا بھی سامنا بھی کرنا پڑے گا۔