Tag: IN LAHORE

  • لاہور میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی چار روزہ نمائش کامیابی سے جاری

    لاہور میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی چار روزہ نمائش کامیابی سے جاری

    لاہور : پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی چار روزہ نمائش ٹیکسپو2019 ایکسپو سینٹر لاہور میں تیسرے روز بھی جاری رہی، جس میں 53 ممالک سے بزنس مندوبین اور پاکستان کے بڑے شہروں سے230ٹیکسٹائل کاروباری نمائش کنندگان نے شرکت کی۔

    اس چار روزہ نمائش ٹیکسپو میں ملک کے بڑے برانڈز کی مصنوعات کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں، نمائش میں ریڈی میڈ گارمنٹس، تولیے، بیڈ شیٹس، لیدر، فیشن گارمنٹس اور دیگر مصنوعات شامل ہیں۔

    گزشتہ روز کانفرنس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے منسلک شرکا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکسٹائل مصنوعات کو درپیش مسائل اور اس کے فروغ کے لئے تجاویز پیش کیں اور اس کی ایکسپورٹ اور امپورٹ کے حوالے سے باہمی تجارت کی ضرورت پر زور دیا۔

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ٹاسک فورس برائے ٹیکسٹائل ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ کپڑے کی صنعت پاکستان میں بہت اہم ہے،کپڑے کی برآمدات 45 فیصد ہیں جبکہ ملک کی کل معیشت کا 51 فیصد کپڑے کی صنعت سے وابستہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کپڑے کی صنعت میں پچاس فیصد کپاس کا کردار ہے، کپڑے کی صنعت کی برآمدات میں چین سب سے آگے دوسرے نمبر پر بھارت کا چار اعشاریہ سات، بنگلہ دیش کا چار اعشاریہ چھ اور15ویں نمبر پر پاکستان کا ایک اعشاریہ سات فیصد حصہ ہے۔

    ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ چین میں ورکر کی ڈیلی ویجپاکستان کی نسبت بہت زیادہ ہے یہی وہ نقطہ جس سے سی پیک میں پاکستان کو فائدہ لینا چاہیے اور اسی پر غیر ملکی صنعت کاروں کو چین سے پاکستان شفٹ کیا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کل برآمدات کا 57 فیصد ٹیکسٹائل پر مشتمل ہے جبکہ عالمی سطح پر ہونے والی برآمدات میں پاکستان کا حصہ 2 فیصد سے بھی کم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ برآمدات کو بہتر بنانے کے لئے ہم مختلف رپورٹس کا جائزہ لے رہے اور اپنی پوزیشن کا اندازہ کر رہے ہیں، ٹیکسپو پاکستان کا سافٹ امیج بھی بہتر بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جس میں ٹریڈ پروموشن اور ایکسپورٹ بھی شامل ہے جس سے نمٹنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر کام کرہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر یہ چار روزہ نمائش اپنی اہمیت کے لحاظ سے بہت بڑی نمائش ہے جس کے لئے بیرون ممالک میں کمرشل اتاشیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا جبکہ اس نمائش کے انعقاد میں پنجاب حکومت سمیت دیگر تمام اداروں نے بھی معاونت کی ہے،انہوں نے کہا کہ2016کے بعد یہ دوسری بڑی نمائش ہے۔

  • سانحہ جوزف کالونی، ملزمان کیسے بری ہوگئے؟ چیئرمین سینیٹ نے جواب مانگ لیا

    سانحہ جوزف کالونی، ملزمان کیسے بری ہوگئے؟ چیئرمین سینیٹ نے جواب مانگ لیا

    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ نے سانحہ جوزف کالونی کے ملزمان بری ہونے پر پنجاب حکومت سے عدالتی فیصلے کی تفصیلات طلب کرلیں، اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ فوٹیج ہونے کے باوجود ملزمان بری ہوگئے دنیا ہم پر نسل پرستی کا الزام کیوں نہیں لگائے گی۔

    یہ بات انہوں نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہی۔ سینیٹر اعتراز احسن نے کہا کہ سانحہ بادامی باغ  یا سانحہ جوزف کالونی میں مسیحی خواتین اور گھروں کو جلایا گیا، مسیحی افراد کا فرنیچر گھروں سے نکال کر جلایا گیا،پولیس نے 115 افراد کو ملوث قرار دیا تھا مگر وہ بری ہوگئے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ شاید پراسیکیوٹر نے بروقت گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں کیے لیکن ویڈیو میں واضح دکھائی دینے والے بھی بری ہوگئے ایسی صورتحال میں دنیا ہم پر نسل پرستی کا الزام کیوں نہ لگائے ایسے واقعات سے مسیحی برادری میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

    ان کے بیان پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت سے کیا تفصیلات حاصل کیں؟رضاربانی کی ہدایت جاری کی کہ واقعے سے متعلق سیشن عدالت کا فیصلہ ایوان کو دیا جائے۔


    یہ پڑھیں: سانحہ جوزف کالونی مقدمے میں نامزد ملزمان باعزت بری


     واضح رہے کہ 28 جنوری کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مسیحی بستی جلانے اورسانحہ جوزف کالونی کے مقدمے میں نامزد 115 ملزمان کو ناکافی ثبوتوں کی بناء پربری کر دیا۔
    ملزمان پر سال 2013 میں مسیح بستی جوزف کالونی پر حملے کا الزام تھا جس کا مقدمہ تھانہ بادامی باغ میں درج کیا گیا تھا، پولیس نے حملے میں 115 افراد کو نامزد کیا تھا۔
    پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے توہین مذہب کے نام پر مسیحی بستی کو آگ لگائی جس کے نتیجے میں سیکڑوں عیسائی بے گھر ہوئے اور امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوا۔
  • فائنل لاہور میں‌ ہونا پاکستان کی انا کا مسئلہ بن گیا ہے، نجم سیٹھی

    فائنل لاہور میں‌ ہونا پاکستان کی انا کا مسئلہ بن گیا ہے، نجم سیٹھی

    لاہور: پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل لاہور میں کرانا پاکستان کی انا کا مسئلہ بن گیا ہے، ہم فائنل لاہور میں کراکر ہی دم لیں گے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی بھی آئیں۔


    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مجھے امید تھی کہ پاکستانی عوام پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے پرزور دیں گے، ہم زندہ دل لوگ ہیں جو ڈرنے والے نہیں،میری پہلی دن سے کوشش یہی تھی،اب تو یہ پاکستان کی انا کی بات بن گئی ہے، یہ پی ایس ایل نہیں یہ پاکستان کی بات ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پرامن پاکستان ایک حقیقت ہے،اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ ہم پاکستان کی حمایت کریں گے ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور فائنل لاہور میں کرائیں، عنقریب لاہور کا اسٹیڈیم آباد ہوگا، 25 ہزار لوگ اندر ہوں گے اور دولاکھ لوگ اسٹیڈیم کے باہر بھی موجود ہوں گے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں اے آر وائی نیوز کی جانب سے عوامی آرا پر مبنی سروے پر خوش ہوں جس میں لوگوں نے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا کہ فائنل لاہور میں ہی ہونا چاہیے چاہے کچھ بھی ہو ہمیں ہار نہیں ماننا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہاب بھی چند لوگ ہیں جو پاکستان پر یقین نہیں رکھتے جو پاکستانی عوام کو نہیں پہچانتے اور ہماری نیت پر یقین نہیں رکھتے۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو ہم اب بھی لاہو ر لے کر آئیں گے۔

  • لاہور:‌سرخ پھول اور غبارے بیچنے پر پابندی، متعدد افراد گرفتار

    لاہور:‌سرخ پھول اور غبارے بیچنے پر پابندی، متعدد افراد گرفتار

    لاہور: ویلن ٹائن ڈے پر سرخ پھول اور غبارے بیچنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا گیا،پولیس نے چھاپے مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے کے مطابق لاہور میں سرخ پھول اور سرخ غبارے بیچنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پولیس نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ سرخ پھول اور غبارے فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے ذوالقرنین حیدر گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے ویلن ٹائن منانے پر پابندی کا حکم جاری کیا تھا جس کے تحت میڈیا کو بھی ویلنٹائن ڈے کی نشریات دینے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

    عدالتی حکم کے بعد پولیس نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ کہیں بھی اگر ویلن ٹائن ڈے کے حوالے سے پھول یا غبارے فروخت کیے گئے تو سخت کارروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں کی جائیں گی۔


    اطلاعات کے مطابق پولیس کا سڑک کنارے گشت جاری ہے جبکہ بازاروں میں پھولوں کی دکانوں کو چیک کیا گیا اور جہاں ایسے غبارے یا پھول نظر آئے انہیں قبضے میں کرلیا گیا اور متعدد دکان داروں یا سڑک کنارے فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا، خبر میں موجود فوٹیج میں ان گرفتار افراد کو دیکھا جاسکتا ہے۔

     

  • گریٹر اقبال پارک دھرنے کی جگہ نہیں، وزیراعظم، افتتاح پر خطاب

    گریٹر اقبال پارک دھرنے کی جگہ نہیں، وزیراعظم، افتتاح پر خطاب

    لاہور: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ گریٹر اقبال پارک دھرنے کی جگہ نہیں، یہاں یہ بات لکھ کر لگادی جائے،دہشت گردی ختم ہورہی ہے، ملک میں اب 3 برس قبل والے حالات نہیں،سڑکوں اور موٹر ویز سے پورا ملک آپس میں مل رہا ہے، یہ ہے تبدیلی اور یہ ہے انقلاب جو دیکھنے والوں کو نظر آرہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں گریٹر اقبال پارک کے افتتاح پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    1

    انہوں نے کہا کہ آج ہم جہاں کھڑے ہیں یہ صرف زمین کا ایک ٹکڑا نہیں ہے، یہ وہی جگہ ہے جہاں ماضی مستقبل کے گلے مل رہا ہے، زمین کا یہ ٹکڑا کئی تاریخی واقعات اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے، گریٹر اقبال پارک لاہور کی خوب صورتی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے، شہاز شریف اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

        6

    انہوں نے کہا کہ دھرنے والے ایسی جگہوں کی تلاش میں ہیں، گریٹر اقبال پارک کسی دھرنے کی جگہ نہیں ہے یہ بات یہاں لکھ کر لگادینی چاہیے۔

    3

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ختم ہورہی ہے،ملک میں آج سے تین سال قبل والے حالات نہیں ہیں، بہتری آئی ہے، بجلی آئے گی تو ہمارے شہر اور پاکستان روشن ہوگا، جہاں روشنیاں ختم ہوگئی تھیں وہاں اب روشنیاں بحال ہورہی ہیں، بجلی آئے گی تو انڈسٹریاں چلیں گی، روزگار ملے گا اور زراعت نمو پائے گی، بے روزگاری ختم ہوگی، پاکستان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان پہلے سے بھی زیادہ ترقی کرے گا، کوئی جا کر وہاں دیکھے صوبے میں سڑکوں کا جال بچھا دیا، شرپسند عناصر کا خاتمہ کردیا، امن کے دشمن لوگ اب سمجھ نہیں پارہے کہ عوام کو کیا جوازپیش کریں، بلوچستان اب بہت تیزی کے ساتھ ترقی کا سفر طے کررہا ہے اور واقعتاً پاکستان کا اہم جز بن رہا ہے۔

    5

    نواز شریف نے کہا کہ چند روز قبل گوادر سے کوئٹہ جانے والی سڑک کا افتتاح کیا،پہلے کوئٹہ سے گوادر جانے میں دو دن لگتے تھے اب محض 8 گھنٹے لگتے ہیں، لاہور قلعے کی بھی تزئین و آرائش ہونے والی ہے،یہ کتنی بڑی تبدیلی ہے، یہ ہے انقلاب ،لوگ سمجھ رہے ہیں، دیکھنے والوں کو نظر آرہا ہے کہ ہماری حکومت کیا کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور موٹر ویز سے پورا ملک آپس میں مل رہا ہے، لاہور سے ملتان کی موٹر وے 2018ء میں مکمل ہوجائے گی، ملتان سے سکھر کی موٹر وے 2019ء میں مکمل ہوجائے گی، ہم بجٹ کا بہت بڑا حصہ سڑکوں کی تعمیر پر خرچ کررہے ہیں۔

    4

    نواز شریف نے سابقہ حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ مجرمانہ غفلت کے سبب ماضی میں بجلی نہیں بنائی گئی، چھوٹے قصبوں میں اسپتال تعمیر کیے جائیں گے۔

    سیاح پارک میں پاکستانی کھانوں سے محظوظ ہوں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ گریٹر اقبال پارک میں پاکستان کی تاریخ و ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے، پارک نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی وطن کی ترجمانی کرے گا، سیاح پارک میں پاکستانی کھانوں سے محظوظ ہوں گے۔

    نثار پر تنقید کرنے والے رحمان ملک کا دور بھول گئے، دانیال عزیز

    لیگی رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ چوہدری نثار پر تنقید کرنے والے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا دور بھول گئے، اس دور میں روز ایک دھماکا ہوتا تھا لوگ ذبح کیے جاتے تھے، رحمان ملک کے دور میں پاسپورٹ کا حصول آسان نہ تھا، شناختی کارڈ چھ چھ ماہ بعد بنتا تھا۔

    وزیراعظم کی آمد، سڑکیں بند، ٹریفک جام، شہری پریشان

    دریں اثنا وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے گریٹر اقبال پارک کے افتتاح کے سلسلے میں سیکیورٹی اہلکار صبح سے ہی تعینات کر دیئے گئے تھے اور پارک کے گرد ونواح کو صبح سے ہی سیل کر دیا گیا تھا،سڑکیں بند ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

    وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ 50 گاڑیوں کے قافلے میں اقبال گریٹر پارک سے روانہ ہوئے، دونوں بھائیوں نے واپسی کے لیے دو علیحدہ روٹ اختیار کیے جس سے عوام کو دہری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

  • لاہور میں ٹی20 میچ،پاک آرمی نے آسٹریلین آرمی کو ہرا دیا

    لاہور میں ٹی20 میچ،پاک آرمی نے آسٹریلین آرمی کو ہرا دیا

    لاہور: پاک آرمی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے دی،کور کمانڈر لاہور کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں کے بعد پاکستان اب پرامن ملک ہے, میچ کے وقفے میں آسٹریلین کھلاڑیوں نے بھنگڑا بھی ڈالا۔


    نمائندہ لاہور شہزاد ملک کے مطابق لاہور گیریژن گراﺅنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 130رنز اسکور کیے۔
    جواب میں لاہور آرمی ٹیم نے مقررہ ہدف 18ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

    اختتامی تقریب کے موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج نے امن کے لیے بہت قربانیاں دیں،اب پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کا انعقاد ممکن ہے۔

    میچ میں پہلی اننگز کے وقفے کے دوران نادر سائیں گروپ اور پنجاب رجمنٹ نے روایتی ڈھول بجا کر پنجاب کی ثقافت اجاگر کی جس پر آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ مل کر خوب بھنگڑا ڈالا۔

  • اکیس برس قبل چوری ہونے والی گاڑی مل گئی

    اکیس برس قبل چوری ہونے والی گاڑی مل گئی

    لاہور: شہر کے تھانے میں 21 برس قبل درج ہونے والا گاڑی کی چوری کا مقدمہ آج حل ہوگیا، 21 برس قبل چوری ہونے والی گاڑی دوران چیکنگ میانوالی سے مل گئی۔


    نمائندہ اے آر وائی نیوز لاہور رانا مختار خالد کے مطابق میاں والی پولیس نے پیر کو دوران چیکنگ 1992ء کے ماڈل کی گاڑی 8509LPT- کو سافٹ ویئر کی مدد سےچیک کیا تو پتا چلا کہ یہ گاڑی اکیس برس قبل لاہور سے چوری ہوئی تھی۔

    پولیس کے مطابق سال 1995ء میں چوری کے وقت گاڑی کا رنگ زرد تھا جب کہ اس وقت سال 2016ء میں گاڑی نیلے رنگ میں موجود ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ گاڑی کا مقدمہ نمبر 44/95 تھانہ ہنجر وال لاہور میں 21 سال قبل 1995ء میں درج ہوا، پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • ایم کیوایم کے وفدکو احتجاج کے بعد جانےکی اجازت مل گئی

    ایم کیوایم کے وفدکو احتجاج کے بعد جانےکی اجازت مل گئی

    لاہور:حکومت پنجاب نے فیصل چوک پرایم کیوایم کی جانب سے بھیجا جانےوالا راشن احتجاج کےبعد ماڈل ٹاؤن لےجانےکی اجازت دیدی۔

    ایم کیوایم کا وفد منہاج القرآن کےباہرجمع افراد کےلئےکھانا اوردیگرامدادی سامان لیکرماڈل ٹاؤن پہنچا توانتظامیہ نےاسےآگےجانےسےروک دیا،ایم کیوایم کےاحتجاج کےبعد حکام نےایم کیوایم کے وفد کو کھانا لے جانےکی اجازت دیدی جس کےبعد ایم کیوایم کے وفد نےکھانا منہاج القرآن کےعہدیداروں کے حوالے کیا۔

    پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نےتمام ترمشکلات کے باوجود کھانا پہنچانےپرایم کیوایم کی قیادت کاشکریہ اداکیا،دوسری جانب گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے متحدہ قومی موومنٹ کےقائدالطاف حسین سے فون پررابطہ کیا اورموجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گورنر پنجاب سے گفتگوکرتےہوئےکہا کہ سیاسی بحران کےخاتمے کیلئےتجاویز پیش کرنے کے باوجودمعاملات آگے نہیں بڑھ رہے۔

    الطاف حسین نےکہا کہ وفاقی حکومت نےاعلان کے باوجود لاہوراورماڈل ٹاؤن سےاب تک رکاوٹیں نہیں ہٹائیں،انہوں نےموجودہ بحران کو دانشمندی سے حل کرانے کیلئے گورنر پنجاب سے کردار اداکر نے کی اپیل بھی کی، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ بحران کے خاتمے کیلئےاپنا کردار اداکرنے کو تیار ہیں۔