Tag: in lake

  • روسی ہیلی کاپٹر جھیل میں جاگرا، 7 افراد لاپتا

    روسی ہیلی کاپٹر جھیل میں جاگرا، 7 افراد لاپتا

    ماسکو : کامچٹکا میں ایمرجنسی منسٹری (ایمرکوم) کی پریس سروس نے اطلاع دی ہے کہ 13 سیاحوں اور عملے کے تین ارکان پر مشتمل ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر نے کامچٹکا میں ہارڈ لینڈنگ کی ہے۔

    مقامی ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ویتیاز ایرو کمپنی کی ملکیت تھا اور یہ 13 مسافروں اور تین رکنی عملے کے ساتھ کامچٹکا جزیرہ نما کے جنوب میں ایک جھیل کے قریب مشکل سے اترا۔

    دوسری جانب سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کے مطابق ہیلی کاپٹر ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ سے سیاحوں کو لے جا رہا تھا اور جھیل میں گر گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس حادثہ کے بعد نو افراد کو ڈھونڈ لیا گیا ہے اور سات افراد لاپتہ ہیں۔

    روس کی تاس نیوز ایجنسی نے بھی ایمرجنسی سروس کے نمائندے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سات مسافر اور عملے کے دو ارکان حادثے میں زندہ بچ گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کامچٹکا سیاحوں میں اپنے قدرتی حسن کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ ماسکو سے چھ ہزار کلومیٹر مشرق اور الاسکا سے تقریبا 2 ہزار کلومیٹر مغرب میں ہے۔

    روس کی وزارت ہنگامی حالات کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • تائیوان : ایک سال قبل جھیل میں گرنے والا موبائل فون کیسے ملا ؟

    تائیوان : ایک سال قبل جھیل میں گرنے والا موبائل فون کیسے ملا ؟

    تائی پے : تائیوان میں گزشتہ56 سال کے دوران ہونے والی بدترین خشک سالی نے بڑی بڑی جھیلوں کو خشک کردیا اسی قحط نے ایک شخص کو خوشی کی نوید سنادی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تائیوان میں خشک سالی سے تمام مشہور جھیلیں خشک ہو چکی ہیں وہیں ایک خشک جھیل سے ایک شخص کو چند سال قبل کھویا ہوا موبائل فون مل گیا۔

    چن نامی شہری کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل پیڈل بورڈنگ کے دوران ان کا آئی فون جھیل میں گرگیا تھا لیکن گزشتہ ہفتے جھیل پر کام کرنے والے ایک ملازم کی جانب سے فون کرکے انہیں ان کا موبائل فون ملنے کی اطلاع دی گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ میں یہ خبر سن کر بہت خوش ہوا، میرا موبائل فون بالکل ٹھیک حالت میں موجود ہے کیونکہ اس پر میں نے واٹر پروف کور چڑھایا ہوا تھا۔