Tag: in london

  • غزہ جنگ : برطانیہ نے اسرائیل کو عالمی دفاعی نمائش میں شرکت سے روک دیا

    غزہ جنگ : برطانیہ نے اسرائیل کو عالمی دفاعی نمائش میں شرکت سے روک دیا

    لندن : برطانیہ نے غزہ جنگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ لیتے ہوئے اپنی عالمی دفاعی نمائش میں اسرائیلی وفد کی شرکت پر پابندی عائد کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں انسانی بحران کے بارے میں بڑھتی ہوئی تشویش پر برطانیہ نے اسرائیلی وفد کو لندن میں ہونے والی عالمی دفاعی نمائش میں شرکت سے روک دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ کے باعث اسرائیلی سرکاری وفد کو ڈی ایس ای آئی نمائش میں نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا فوجی کارروائیوں میں مزید شدت لانا غلط ہے، جنگ بندی، یرغمالیوں کی واپسی اور اہل غزہ کیلئے فوری امداد ضروری ہے۔

    ڈی ایس ای آئی انتظامیہ کے مطابق اسرائیل کی انفرادی دفاعی کمپنیوں کو نمائش میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

    لبرل ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اسلحہ برآمد پر پابندی عائد نہ کرنا حکومت کی ذمہ داری سے فرار ہے۔

    دوسری جانب غزہ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے اب تک 62 ہزار 966فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں 5 لاکھ سے زائد افراد بھوک اور قحط کے خطرے سے دوچار ہیں،

    اسرائیلی وزارت دفاع نے اس اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک امتیازی سلوک ہے، اسرائیلی پویلین نہیں لگایا جائے گا، واضح رہے کہ عالمی دفاعی نمائش میں پاکستان سمیت متعدد ممالک کے پویلین ہوں گے۔

  • بھارتی رہنماؤں کے بیانات امن کے نہیں جنگ کے ہیں، بلاول بھٹو

    بھارتی رہنماؤں کے بیانات امن کے نہیں جنگ کے ہیں، بلاول بھٹو

    لندن : پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ اور چیئرمیں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیز فائر کے باوجود بھارت کی طرف سے جو بیانات آرہے ہیں، وہ امن کے نہیں جنگ کے ہیں۔

    لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دنیا کا خیال تھا یہ سیز فائر ہے لیکن بھارت صدر ٹرمپ اور عالمی برادری کو اہمیت نہیں دینا چاہتا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں یہ بات عام ہے کہ انہیں پاکستانی فوج اور ایئرفورس کے ہاتھوں بڑی شکست ہوئی ہے، بھارت اپنی شکست کے اثرات زائل کرنے کے لیے جھوٹا بیانیہ بنارہا ہے۔

    بلاول بھٹو نے آل پارٹیز پارلیمانی گروپ آن کشمیر سے بھی ملاقات کی، میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہورہا ہے جنگ سے زیادہ نقصان کشمیر کا ہوتا ہے۔

    لندن سے نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو کی زیرقیادت پاکستانی سفارتی وفد کی جانب سے ویسٹ منسٹر میں آل پارٹی پارلیمانی گروپ کو بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ کا مقصد پاک بھارت کشیدگی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اجاگر کرنا تھا
    اس موقع پر اے پی پی جی برائے جموں و کشمیر کے چیئرمین عمران حسین نے وفد کا استقبال کیا۔

    وفد نے بریفنگ کے دوران بھارتی فوجی جارحیت، شہری علاقوں پر حملوں اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر اظہار تشویش کیا۔ پاکستانی سفارتی وفد کا کہنا تھا کہ بھارت کارویہ بین الاقوامی قوانین اور خطے کےامن کے لیے خطرہ ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ جموں وکشمیر تنازع خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے،5اگست2019کے بھارتی اقدامات، آرٹیکل370کی منسوخی نے کشیدگی میں اضافہ کیا۔

    کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی، اظہار رائے پر پابندی اور جبرعالمی برادری کیلئے لمحہ فکریہ ہے، پاکستانی سفارتی وفد نے اس بات پر زور دیا کہ برطانیہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمدکی حمایت کرے۔

    پاکستانی سفارتی وفد نے کشمیریوں کے حقوق کیلئے آل پارٹی پارلیمانی گروپ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، وفد نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پردوٹوک مؤقف اختیار کرتےے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    وفد میں شیری رحمان، حنا ربانی کھر، مصدق ملک، خرم دستگیر، فیصل سبزواری، بشریٰ انجم شامل ہیں۔
    سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور تہمینہ جنجوعہ بھی پاکستانی سفارتی وفد کاحصہ ہیں
    بریفنگ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹرمحمد فیصل بھی شریک ہوئے۔

  • ’’لندن میں آصف زرداری اور نوازشریف کی ملاقات کا امکان‘‘

    ’’لندن میں آصف زرداری اور نوازشریف کی ملاقات کا امکان‘‘

    کراچی : پیپلزپارٹی کے شریک چئرپرسن آصف زرداری جلد دبئی سے لندن کیلئے روانہ ہونگے، ان کا یہ دورہ لندن2دن پر مشتمل ہے۔

    اس حوالے سے پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے دورہ لندن میں توسیع بھی ہوسکتی ہے، جس میں آصف زرداری کی لندن میں نوازشریف سے ملاقات کا قوی امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی نوازشریف سے ملاقات سابق وزیراعظم سے ملاقاتوں کا تسلسل ہوگی، نواز زرداری ملاقات میں اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی مشاورت ہوگی۔،

    پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن ملاقات میں دونوں شخصیات کے درمیان نگراں حکومت اور عام انتخابات کے امور پر مشاورت کی جائے گی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز زرداری ملاقات میں نگراں وزیراعظم کیلئے ناموں پرغور ہوگا، ملاقات میں اسمبلی تحلیل نگراں حکومت، انتخابات پر اہم پیشرفت متوقع ہے۔

  • پنجاب کابینہ میں کون شامل ہوگا؟ حتمی فیصلہ لندن میں ہوگا

    پنجاب کابینہ میں کون شامل ہوگا؟ حتمی فیصلہ لندن میں ہوگا

    پنجاب کابینہ کی تشکیل کیلیے لاہور میں ن لیگ کے سینیئر رہنماؤں کی بیٹھک ہوئی ہے لندن میں پارٹی قیادت سے گرین سگنل کے بعد کابینہ کو فائنل کیا جائیگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی کابینہ کی تشکیل کے لیے پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ن لیگ کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی اور کابینہ کے ممکنہ وزرا کے ناموں کے بارے میں غور کیا گیا۔

    ذرائع نے اس اجلاس کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ کابینہ کے معاملے پر لندن میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کی جائیگی اور وہاں سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی کابینہ کو فائنل کیا جائیگا۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب کی نئی کابینہ میں ن لیگ کے علاوہ پیپلز پارٹی، علیم خان گروپ، ترین گروپ اور اسد کھوکھر بھی شامل ہونگے۔

    ذرائع نے بتایا کہک سینئر لیگی رہنما مجتبی شجاع الرحمان کو وزیر مقامی حکومت کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے جب کہ ملک احمد خان کو وزارت قانون کی ذمے داری دی جائیگی۔

    اس کے علاوہ بلال یاسین محکمہ خوراک، اویس لغاری محکمہ داخلہ، رانا مشہور وزارت تعلیم، سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو محکمہ صحت کے قلمدان دیے جائیں گے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ ن لیگ کی عظمیٰ بخاری کو انفارمیشن اینڈ کلچر کا قلمدان اور جہانگیر خانزادہ کو اسپورٹس ٹورازم کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ کابینہ میں معروف صحافی محسن جگنو سمیت منشا اللہ بٹ اور ذکیہ شاہنواز بھی شامل ہونگی۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، جہاں وہ برطانوی سینئر سول اور فوجی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچے ہیں، آرمی چیف برطانیہ کے سینئر سول اور فوجی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    آرمی چیف کے دورے میں جیواسٹریٹجک، دفاعی اور سیکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اہم شخصیات سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور جیواسٹریٹجک ماحول پر گفتگو ہوگی، اس کے علاوہ ملاقاتوں میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔

     

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ مئی کو کھیلا جائے گا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ مئی کو کھیلا جائے گا

    لندن : پاکستانی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ پانچ مئی کو کھیلا جائے گا۔ جبکہ ورلڈکپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے مابین30مئی کو ہوگا۔

    شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 مئی کو کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کےلئے انگلینڈ پہنچ چکی ہے۔

    ورلڈکپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 مئی کو کھیلا جائےگا، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو کھیلے گی ، ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا16جون کو ہوگا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کی لندن کے نواحی علاقے بیکنھم میں پریکٹس جاری

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی لندن کے نواحی علاقے بیکنھم میں پریکٹس جاری ہے، ٹیم کی حفاظت کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کرائی۔

    آئی سی سی کی ہدایات پر اس مرتبہ سانحہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی وجہ سے کسی بھی ٹیم کے کھلاڑی کو پیشگی اجازت کے بغیر کسی تقریب میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

  • لندن: 1 لاکھ 40 ہزار روپے کا دنیا کا مہنگا ترین کیلا

    لندن: 1 لاکھ 40 ہزار روپے کا دنیا کا مہنگا ترین کیلا

    لندن : دنیا میں ہیرے جواہرات کو سب سے مہنگی اشیاء سمجھا جاتا ہے لیکن برطانوی خاتون کو آن لائن خریداری کرنے پر اشاریہ 11 پاؤنڈ کے ایک کیلے کے عوض 930 پاؤنڈ کی خطیر رقم ادا کرنی پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہر نوٹنگھم کی رہائشی خاتون کے ساتھ چند روز قبل ایک ایسا واقعہ پیش آیا، جس سے انہیں صدمہ بھی پہنچا اور حیرانی بھی ہوئی، جب انہوں نے سپر مارکیٹ سے منگوائے گئے سامان کی سلپ پر کیلے کی قیمت 930 پاؤنڈ دیکھی۔

    نوٹنگھم میں رہائش پذیر خاتون بوبی گورڈن نے آن لائن سامان آڈر کیا تھا جس میں ایک کیلا بھی شامل تھا، کیلا تو گھر پر آگیا لیکن ان کے کریڈیٹ کارڈ سے سپر مارکیٹ نے 930 پاؤنڈ (تقریباً 1 لاکھ 40 ہزار پاکستانی) کی بھاری رقم چارج کرلی۔

    بوبی گورڈن کا کہنا تھا کہ ’میں سپر مارکیٹ کا بل دیکھ کر دنگ رہی گیی، لیکن پھر میرے شوہر نے کہا کہ شائد سپرمارکیٹ کے عملے نے غلطی سے ایسا کردیا ہو، لیکن جب بنیک کی جانب سے 1 ہزار پاؤنڈ چارج ہونے کا پیغام موصول ہوا تو میں نے مارکیٹ کے فراڈ پر شکایت درج کروانے کا فیصلہ کیا۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ’میں سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر برطانوی نشریاتی ادارے اور مذکورہ سپر مارکیٹ کو مخاطب کرکے غصّے میں کہا کہ ’ایک کیلے کو ڈیلیور کرنے کی قیمت 930 پاؤنڈ کب سے ہوگئی‘۔

    متاثرہ خاتون بوبی گورڈن کی شکایت پر کریڈٹ کارڈ کمپنی کے فراڈ ڈپارٹمنٹ نے سپر مارکیٹ کی ادائیگی روک کر سپر مارکیٹ سے بل کے معاملے پر فوری رابطہ کیا۔

    کریڈیٹ کارڈ کمپنی کی جانب سے رابطہ کرنے پر سپر مارکیٹ کے عملے نے بل پر نظر ثانی کرنے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ کمپنی معذرت خواہ ہے ’دراصل کمپیوٹر سے غط ہوگئی‘ تھی۔

    سپر مارکیٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ اگرچہ ہماری سپر مارکیٹ کے کیلے بہت عمدہ اور خالص ہیں اتنے مہنگے ابھی نہیں ہوئے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لندن: ایم کیو ایم کے لندن میں70سے زائد بینک اکاؤنٹس کا انکشاف

    لندن: ایم کیو ایم کے لندن میں70سے زائد بینک اکاؤنٹس کا انکشاف

    لندن: ایم کیو ایم کے لندن میں ستر سے زائد بینک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوگیا، برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چھبیس بینک اکاؤنٹس ایم کیوایم سربراہ کے نام پرہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے نے برطانوی پولیس کی دستاویزات حاصل کرلی ہیں، حال ہی میں چھ برطانوی حکام منی لانڈرنگ کیس میں تعاون کی خاطر پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں، ایم کیو ایم اسکاٹ لینڈ یارڈز کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق دعوؤں کو مسترد کرچکی ہے۔

    اپریل میں وزیرداخلہ چودھری نثار اور برطانوی ہوم سیکرٹری کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیس کی تحقیقات میں تیزی سے پیش رفت ہوئی ہے، برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے دستاویزات میں بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں، دستاویزات پاکستان میں ایف آئی اے کو بھی دیے جا چکے ہیں جبکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے دستاویزات کی تفصیلات پربات کرنے سے انکار کردیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کراؤن پراسیکیوشن سروس منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیوایم رہنماؤں پر فرد جرم عائد کرنے پر غور کررہی ہے تاہم لندن پولیس کا کہنا ہے کہ فرد جرم عائد کرنے سے تحقیقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ترجمان کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات جاری رہیں گی، مزید پیش رفت سے کراؤن پراسیکیوشن سروس کو آگاہ کیا جائے گا۔

    برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان جانے والی برطانوی پولیس کی ٹیم عمران فاروق قتل کیس میں علیحدہ تحقیقات کی بھی متقاضی تھی، کیس میں مشتبہ افراد پاکستان میں قید ہیں، برطانوی پولیس محسن علی سید کی حوالگی چاہتی ہے تاہم پاکستان کا اصرار ہے کہ تینوں ملزمان کو برطانیہ کے سپرد کیا جائے گا یا پھر کسی کو بھی نہیں۔

    ایم کیو ایم پہلے ہی الزامات کو رد کرچکی ہے، عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے دوران لندن میں ایم کیو ایم کے دفتر سے پولیس کو ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈز سے زائد ملے تھے جبکہ ایم کیو ایم قائد کی رہائش گاہ سے پونے تین لاکھ پاؤنڈز سے زائد برآمد ہوئے تھے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سربراہ کی رہائش گاہ سے ہتھیاروں سے متعلق فہرست بھی برآمد ہوئی تھی، فہرست میں مارٹرگولے، دستی بم اور بم بنانے کے آلات کی تفصیلات درج تھیں، فہرست میں ہتھیاروں کی قیمتیں بھی درج تھیں۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کی دستاویزات میں پاکستانی حکام سے مدد کی تفصیلات موجود ہیں، رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ برطانوی حکام نے پاکستان سے ایم کیو ایم کے کراچی میں ہیڈکوارٹر سے ملنے والی رقم اور اسلحہ کی تفصیلات بھی دریافت کی ہیں۔

    برطانوی حکام نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کی ایم کیوایم کے بھتہ خوری میں ملوث ہونے سے متعلق خبروں کی سرکاری تصدیق بھی طلب کی ہے۔