Tag: in Nigeria

  • مسافر طیارہ رن وے پر اترتے ہی حادثے کا شکار

    مسافر طیارہ رن وے پر اترتے ہی حادثے کا شکار

    نائیجیریا میں مسافر طیارہ رن وے لینڈنگ کرتے ہی پھسل کر کچے میں اتر گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی سب سے بڑی قومی ایئر لائن ایئر پیس کامسافر طیارہ جو صبح لاگوس کے مرتلا محمد ایئرپورٹ سے روانہ ہوا اور پورٹ ہارکورٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا تو لینڈنگ کے دوران ہی رن وے سے پھسل کر کچے میں اتر گیا۔

    رپورٹ کے مطابق متعلقہ حکام نے بتایا کہ لینڈنگ کے وقت پھسلن کا شکار ہونے والے طیارے کے تمام مسافر محفوظ رہے، طیارے کو بھی نقصان نہیں پہنچا تاہم واقعے مزید کی تحقیقات جاری ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے تقریباً 7 ماہ قبل بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ 11دسمبر 2024 کو ایک کارگو جہاز آلائیڈ ایئر کا بوئنگ 737-400 طیارہ بھی ابوجا کے ننامدی آذیکیوے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رن وے سے پھسل کر کچے میں اتر گیا تھا۔

  • نائیجیریا : گردن توڑ بخار نے درجنوں بچوں کو موت کی نیند سلادیا

    نائیجیریا : گردن توڑ بخار نے درجنوں بچوں کو موت کی نیند سلادیا

    ابوجا : نائیجیریا میں گردن توڑ بخار کی وباء شدت اختیار کرگئی جس کے باعث 124 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نائیجیریا میں گردن توڑ بخار کی بیماری سے اب تک درجنوں بچوں کی ہلاکت اور سیکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    محکمہ صحت کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ماہ جنوری سے لے کر اب تک آبوجا سمیت 22 صوبوں میں پھیلی ہوئی وباء میں مریضوں کی تعداد 532 اور اموات کی تعداد 124 تک پہنچ گئی ہے۔

    نائیجیریا کے وزیر صحت نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اس حوالے سے باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا ہے تاکہ اس بیماری کو شکست دی جاسکے۔

    نائیجیریا کے بیماریوں کے کنٹرول مرکز این سی ڈی سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق حالیہ ایک ہفتے ہیں گرد توڑ بخار کے 297 کیس اور 6 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    نائیجیریا حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ہم 2030 تک اس وباء کے خاتمے کے گلوبل ہدف سے وابستہ ہیں۔

    واضح رہے کہ گردن توڑ بخار کا جراثیم بذریعہ سانس جسم میں داخل ہوتا ہے، جراثیم پہلے دماغ کو اور اس کے بعد پورے جسم کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔