Tag: in one day

  • لاہور میں ڈاکوؤں اور چوروں کا راج

    لاہور میں ڈاکوؤں اور چوروں کا راج

    صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈاکوؤں اور چوروں کا راج ہوگیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ریکارڈ 363 وارداتیں ہوئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے دل شہر لاہور میں ڈاکوؤں اور چوروں کا راج ہوگیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 363 وارداتیں ہوئی ہیں، یعنی ہر چار منٹ بعد واردات ہوئی ہے۔

    پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف چوری کی 252 وارداتیں ہوئی ہیں جب کہ 4 دکانوں، ایک گھر، سڑک پر 34 افراد کو لوٹا گیا ہے۔

    گزشتہ ایک روز کے دوران ہی شہر لاہور میں ایک گاڑی چھینی گئی جب کہ 2 گاڑیاں اور 69 موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

    پولیس ان وارداتوں کے کتنے ملزمان کو پکڑ سکی اس حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں مل سکی ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل ہی محکمہ پولیس نے لاہور میں سال کے ابتدائی دو ماہ کے جرائم کا ریکارڈ جاری کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: لاہور: ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کے 36 ہزار واقعات، درجنوں قتل

    پولیس کے جاری کردہ ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی دو ماہ 10 دن کے دوران شہر میں 36 ہزار 993 وارداتوں کے مقدمات درج کیے گئے۔

    اسی مدت کے دوران 63 افراد کو قتل بھی کیا گیا۔

  • لندن: ایک دن میں ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ خرچ کرنے والی خاتون گرفتار

    لندن: ایک دن میں ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ خرچ کرنے والی خاتون گرفتار

    لندن : برطانوی دارالحکومت سے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کے زیورات خریدنے والی خاتون ضمیرہ ہاجیوہ کو ذرائع آمدن چھپانے پر برطانیہ کے اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک دن میں ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کی خریداری کرنے والی خاتون چند برسوں میں کروڑوں ڈالر کی خریداری کرنے پر برطانیہ کے انسداد کرپشن قانون کی گرفت میں آگئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں لاکھوں پاؤنڈ کی خریداری کرنے والی خاتون کا تعلق آذربئجان سے ہے جس نے 10 برسوں کے دوران 2 کروڑ دس لاکھ ڈالر کی خریداری کی ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ خاتون کا لندن میں ساڑھے سات ملین پاؤنڈ کا گھر ہے، وہ پرائیویٹ جیٹ پر سفر کرتی ہیں اور انھوں نے لندن کے ہیروڈز نامی ڈیپارٹمنٹ اسٹور سے گذشتہ برس ایک لاکھ 50 لاکھ پاؤنڈز جبکہ دس برسوں میں 1 کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً ڈھائی ارب روپے) خرچ کیے تھے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لاکھوں پاؤنڈ کی خریداری کرنے والی خاتون کو اپنے ذرائع آمدن خفیہ رکھنے سے متعلق مقدمے میں شکست ہوچکی ہے۔

    مقامی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی خاتون ضمیرہ ہاجیوہ سے برطانیہ کے اینٹی کرپشن کے ادارے نے تفتیش کا شروع کردی ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر خاتون عدالت میں اپنے ذرائع آمدن سے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے سکیں تو حکومت خاتون کا 1 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کا گھر اور گلف کورس ضبط کرسکتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ضمیرہ ہاجیوہ اور ان کے خاوند جہانگیر ہاجیوہ کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو لندن کے قریب کروڑوں پاؤنڈ مالیت کا گھر کیسے خریدا، آگاہ کرنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ خاتون نے شاپنگ کرنے والی خاتون نے ایک دن میں ایک لگژری شاپ سے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈز (تقریباً ڈھائی کروڑ روپے) کے زیورات خریدے، اس شاپنگ کے لیے خاتون نے پینتیس کریڈٹ کارڈز استعمال کیے تھے۔

  • دو وقت کا کھانا اسمارٹ اور فٹ رکھتا ہے، تحقیق

    دو وقت کا کھانا اسمارٹ اور فٹ رکھتا ہے، تحقیق

    واشنگٹن: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر انسان دن میں دو مرتبہ کھانا کھائیں تو یقینی طور پر اپنا وزن کم کرنے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔

    امریکی تحقیقاتی ادارے کے ماہرین کے مطابق انسان کو دن میں صرف دو مرتبہ ہی کھانا کھانا چاہئے، زیادہ کھانا کھانے کی عادت پر کنٹرول کرکے کو لیسٹرول، ذیابیطس اور موٹاپے جیسی بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ  ہمیں اپنے کھانے کے اوقات  کو بھی مدِنظر رکھنا چاہیے، وہ لوگ جو رات کا کھانا دیر سے کھاتے ہیں، انہیں یہ عادت فوری طور پر تبدیل کرلینی چاہئے کیوں کہ یہ بھی موٹاپے کی ایک وجہ بن سکتا ہے، لہٰذا ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں کھانے کے اوقات کارپر بھی قابو پاکر  وزن میں کمی کرسکتے ہیں۔

     ماہرین کے مطابق  صحت مند زندگی کے لئے غذاؤں کا استعمال بڑی اہمیت رکھتا ہے اوراس کے لئے ہمیں وہ غذائیں استعمال کرنی چاہئے، جو قوت سے بھرپور ہوں۔