Tag: in pakistan

  • پاکستان میں بھی الیکٹرک کاریں بنانے کی تیاری

    پاکستان میں بھی الیکٹرک کاریں بنانے کی تیاری

    چین کی الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنی نے پاکستان میں نیا کار پلانٹ اور ملک کے دیگر بڑے شہروں میں شور رومز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان سنکیانگ جنگی چینگ گروپ کے اسسٹنٹ چیئرمین جی یو زونگ کوان کی زیر قیادت وفد نے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امین اللہ بیگ کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کیا۔

    زونگ کوان نے مزید کہا کہ کمپنی کے طویل المدتی کاروباری منصوبے میں پاکستان میں مکمل طور پر مقامی پیداواری پلانٹ لگانا شامل ہے جس میں ایک مکمل شوروم نیٹ ورک بھی ہے۔

    انہون نے کہا کہ کاریں پاکستان کے سفر کا اہم ذریعہ ہیں اور تیل کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، جس سے لوگ نقل و حمل کے دیگر طریقوں کو تبدیل کرنے پر مجبور ہیں۔

    سنکیانگ جنگی چینگ گروپ 5 صنعتوں میں مصروف عمل ہے، جن میں الیکٹرو میکنیکل اور ہائیڈرولک، لائٹ پاور، گاڑیوں، عالمی تجارت اور پیدوار اور خدمات شامل ہیں۔

    اس موقع پر امین اللہ بیگ نے چینی کمپنی کے وفد سے کہا کہ وہ سرمایہ کاری منصوبے میں تیزی لائیں جو مشترکہ طور پر فائدہ مند ہے، انہوں نے مشاہدہ کیا کہ پاکستان کے عوام میں چینی آٹو برینڈز انتہائی مقبول ہیں اور چین کا الیکٹرک گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کی پیش رفت میں اہم کردار ہے۔

  • پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

    پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہفتہ 2 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، پہلا روزہ اتوار 3 اپریل کو ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند ہفتہ 2 اپریل کو نظر آسکتا ہے یوں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل کو ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ شعبان 29 روز کا ہوگا اور 29 شعبان بمطابق 2 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اپریل کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف اور کہیں کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

     

  • پاکستان میں ایک اور نئی ایئر لائن کو لائسنس جاری

    پاکستان میں ایک اور نئی ایئر لائن کو لائسنس جاری

    کراچی : پاکستان کی ہوائی بازی کی صنعت کے لیے اچھی خبر آگئی، نجی شعبے میں آپریٹ ہونے والی ایک اور ائرلائن کا اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ایئر لائنز "کیو ایئر ویز” کو لائسنس کا اجراء کردیا، شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کیو ائیر ویز کو لائسنس دینے کی منظوری دی تھی، ائیر لائن کو دو سال کے لیے لائسنس کا اجراء کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ لائسنس کی معیاد یکم فروری2022 سے جنوری2024 تک ہوگی، دو سال بعد لائسنس کو متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد لائسنس کی معیاد میں اضافہ کیا جائے گا۔

    قواعد و ضوابط کے مطابق نئی ایئر لائن "کیو ایئرویز” کو تین بلنگ سائیکل کی مد میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی فیس جمع کرانا ہوگی۔

    سی او او کیو ایئرویز کامران حسن نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

  • پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

    پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

     عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں پانچ ڈالر فی اونس کمی کے بعد منگل کے روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے کم ہوگئی۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق منگل کے روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 کم ہوکر ایک لاکھ 25 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

    اسی تناسب سے 10 گرام سونے کی قیت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور  دس گرام  سونا 556 روپے سستا ہونے کے بعد قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 853 روپے ہوگئی۔

    عالمی منڈی میں بھی سونا 5 ڈالر کمی کے بعد 1855 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

    واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے اثرات دنیا بھر میں نظر آرہے ہیں۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے اور وہاں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں کمی

    ڈالر کی قدر میں اضافے اور امریکی سرکاری بانڈز کے منافع کی شرح بڑھ جانے پر سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔

  • ملک میں کورونا کا بڑا حملہ، ایک دن میں 141 مریض جاں بحق

    ملک میں کورونا کا بڑا حملہ، ایک دن میں 141 مریض جاں بحق

    اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس نے زور پکڑ لیا، مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ اموات بھی بڑھنے لگیں، ایک دن میں تعداد 141تک جا پہنچی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے، جس کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 141 مریض جاں بحق ہوگئے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھر میں کورونا سے تاحال 25ہزار220اموات ہوچکی ہیں،24گھنٹےمیں 4199 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    ایک دن میں61ہزار410کورونا ٹیسٹ کیے گئے، پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 91ہزار204ہے، جبکہ ملک میں مجموعی طور پر11 لاکھ 35 ہزار 858 کورونا کیس سامنے آچکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے 10 لاکھ 19 ہزار 434 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،جبکہ کورونا کے 503 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔

  • کورونا سے مزید58 مریض جاں بحق، ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل جاری

    کورونا سے مزید58 مریض جاں بحق، ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل جاری

    اسلام آباد : پاکستان میں مزید 58 کورونا کے مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 323 ہوگئی، ملک بھر میں ایک ہزار490 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کیسز کےتازہ ترین اعداد وشمارجاری کردیئے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹے میں مزید 58 کورونا کے مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 21ہزار323 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 3ہزار205 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

    ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 49ہزار285 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار490افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ33 ہزار 630 تک جا پہنچی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24گھنٹےمیں کوروناوائرس کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 3.02 فیصد ہوگئی جبکہ کورونا کے 8لاکھ  64ہزار931 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 3 لاکھ23 ہزار 828، پنجاب میں 3 لاکھ 42 ہزار 498، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34ہزار 558، بلوچستان میں 25 ہزار 819 ، اسلام آباد میں 81 ہزار 766، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 519 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 642 افراد میں کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کتنی رشوت دی جاتی ہے؟ نئی سروے رپورٹ

    پاکستان میں کتنی رشوت دی جاتی ہے؟ نئی سروے رپورٹ

    کراچی : پاکستانی تاجروں کی بڑی تعداد ملک میں رشوت ستانی سے پریشان ہے، 40 فیصد تاجروں کا کہنا ہے کہ ہمیں اس لئے رشوت دینا پڑتی ہے کیونکہ اس کے بغیر کوئی کام پایہ تکمیل تک نہیں پہچ پاتا۔

    یہ اعداد و شمار عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کی نئی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں۔ مذکورہ سروے میں مینو فیکچرنگ سے تعلق رکھنے والے کاروباری حضرات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر گیلپ پاکستان بلال گیلانی نے بتایا کہ پاکستان میں تقریباً چار ملین لوگ کاروبار سے منسلک ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گیلپ کی جانب سے چاروں صوبوں سے چار سو لوگوں کو منتخب کرکے ان سے رشوت دینے سے متعلق مسائل پر گفتگو کی گئی۔

    بلال گیلانی کے مطابق سروے میں 40 فیصد تاجروں نے جائز کام کے لیے بھی سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینے کا اعتراف کیا جب کہ 60 فیصد تاجروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسی صورت حال کا سامنا نہیں کیا۔

  • پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران 1286 کرونا ٹیسٹ مثبت رپورٹ ہوئے

    پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران 1286 کرونا ٹیسٹ مثبت رپورٹ ہوئے

    اسلام آباد : کوویڈ 19 کی مہلک وبا نے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 53 کرونا مریضوں کی جان لے لی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا کیسز سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے، جس کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 346 مزید کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹے میں مزید 53 کرونا مریضوں کا انتقال ہوا، جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد میں 11ہزار967 ہوگئی۔

    یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے 24 گھنٹے میں 36 ہزار 954 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار 286 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.64 فیصد رہی اور ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 265 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا کے ایک ہزار 847 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اب تک رپورٹ ہونے والے کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 474 ہے جبکہ مللک میں کرونا کے پانچ لاکھ 242 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • ذیابیطس (شوگر) کا جلد شکار کون ہوتا ہے؟ مرد یا عورت

    ذیابیطس (شوگر) کا جلد شکار کون ہوتا ہے؟ مرد یا عورت

    کراچی : پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد سات ملین سے بھی تجاوز کر چکی ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو قریب دو عشرے بعد اس بیماری کے شکار پاکستانیوں کی تعداد چودہ ملین یا قریب ڈیڑھ کروڑ ہو جائے گی۔

    اس حوالے سے اس مرض کے علاج کے ماہر ڈاکٹر محمد حسن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں بتایا کہ یہ بیماری پاکستان میں خطرناک رفتار سے پھیل رہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کے بڑے اسباب موٹاپا، تمباکو نوشی، ورزش نہ کرنا اور غیر صحت مند طرز زندگی اور غیر صحت بخش خوراک ہیں، ذیابیطس بالعموم فالج اور ہارٹ اٹیک کی وجہ بننے کے علاوہ آنکھوں اور پاؤں کو بھی متاثر کرتی ہے۔

    ڈاکٹر محمد حسن کا کہنا تھا کہ آج ہم شوگر کے حوالے سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ گزشتہ دو سال قبل ہم آٹھویں نمبر پر تھے، پاکستان میں ہر چار میں سے ایک شخص شوگر کے مرض میں مبتلا ہے۔

    شوگر کی اہم وجہ ڈپریشن اور بلڈ پریشر ہے، یہ دونوں امراض انسان کی صحت پر بہت برے اثرات مرتب کرتے ہیں اور کسی بھی بیماری کے حملے کا سبب بنتے ہیں، لوگوں میں شوگر سے متعلق آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے۔

    اس سے بچنے کیلئے ہمیں اپنی عادتیں بدلنا ہوں گی، اس کیلئیے ضروری ہے کہ ذہنی دباؤ کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں، خوش رہیں، صبح جلدی سو کر اٹھیں، ورزش لازمی کریں، چہل قدمی کو کسی صورت نہ چھوڑیں۔

    چھوٹی چھوٹی باتوں پر زیادہ پریشان نہ ہوں، کیونکہ ڈپریشن، تھکاوٹ اور نیند کی کمی سے ذیابیطس ہونے کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ذیابیطس ام الامراض ہے اگر اسے فوری طور پر کنٹرول نہ کیا جائے تو بہت سی پریشانیوں اور تکالیف کا موجب بن جاتی ہے، شوگر کی زیادہ مقدار خون کی شریانوں نقصان پہنچاتی ہے۔

    واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد 42 کروڑ 22 لاکھ سے زیادہ ہے، جو سال 2040 تک پچاس فیصد سے بھی زیادہ اضافے کے ساتھ 640 ملین ہو جائے گی۔

    پاکستان کے لیے تشویش کی بات یہ ہے کہ اس وقت ملک میں سالانہ 90 ہزار سے زائد شہری اس بیماری یا اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے طبی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کرجاتے ہیں لیکن اگر اس مرض کے پھیلاؤ کو نہ روکا گیا تو پاکستان بائیس تیئس برس بعد اپنے ہاں شوگر کے مریضوں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا بڑا ملک بن سکتا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں سب سے زیادہ انسانی ہلاکتوں کا سبب بننے والی دس بڑی بیماریوں میں ذیابیطس چھٹے نمبر پر ہے۔

  • گوگل نے پاکستان میں کم عمر طلبہ کیلیے آن لائن پروگرام متعارف کرادیا

    گوگل نے پاکستان میں کم عمر طلبہ کیلیے آن لائن پروگرام متعارف کرادیا

    گوگل نے حکومت اور نجی ٹیکنالوجی اداروں کے تعاون سے پاکستان میں کم عمر طلبہ کے لیے کمپیوٹر سائنس (سی ایس) کا آن لائن پروگرام متعارف کرادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوگل نے سی ایس فرسٹ پروگرام کا پاکستان میں آغاز کردیا ہے جس کے تحت تحت بچوں کو آرٹ، اسپورٹس اور گیم ڈیزائن جیسے شعبوں میں ابتدائی تربیت اور تعلیم دی جائے گی۔

    اس حوالے سے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں کصوصی گفتگو کی اور اس پروگرام سے متعلق ناظرین کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    امین الحق نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی ماہ سے گوگل انتظامیہ سے رابطے میں تھے، جس کے بعد ہمیؐ کامیابی ملی، سی ایس فرسٹ پروگرام دراصل 9 سے 14سال تک کے بچوں کیلیے ہے، ہمارامقصد ہے کہ کھیل کھیل میں ہی بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ گوگل کے سی ایس پروگرام کو ملک میں متعارف کرانے کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن میں منعقد ہوئی، جس میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی۔

    افتتاحی تقریب میں گوگل جنوبی ایشیا کے سربراہ فرحان ایس قریشی، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

    افتتاحی تقریب میں گوگل سی ایس فرسٹ پروگرام کو پاکستان میں متعارف کرانے کے لیے معاونت فراہم کرنے والے اداروں ٹیک ویلے پاکستان، ٹیلی کام فاؤنڈیشن اور ورچوئل یونیورسٹی کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

    گوگل سی ایس فرسٹ پروگرام کو پاکستان میں چلانے کے لیے جہاں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی گوگل کا ساتھ دے گی، وہیں ٹیک ویلے پاکستان، ٹیلی کام فاؤنڈیشن اور ورچوئل یونیورسٹی بھی مذکورہ پروگرام میں معاونت فراہم کریں گے۔

    سی ایس فرسٹ پروگرام کیا ہے؟

    گوگل کا مذکورہ پروگرام پہلے ہی دنیا کے مختلف ممالک میں کامیابی سے چلایا جارہا ہے، سی ایس فرسٹ پروگرام گوگل کی جانب سے متعارف کرایا گیا عالمی پروگرام ہے۔

    جس کے ذریعے پاکستان سے قبل متعدد ممالک میں بچوں کی ڈیجیٹل تربیت دی جا رہی تھی۔ اس پروگرام کے تحت بچوں کو آرٹ، اسپورٹس اور گیم ڈیزائن جیسے شعبوں میں ابتدائی تربیت اور تعلیم دی جاتی ہے۔