Tag: in pakistan

  • پاک بھارت کشیدگی،معروف اداکارہ و فلم میکر پوجا بھٹ نے نئے سال کی خوشیاں پاکستان میں منائیں

    پاک بھارت کشیدگی،معروف اداکارہ و فلم میکر پوجا بھٹ نے نئے سال کی خوشیاں پاکستان میں منائیں

    لاہور : پاک بھارت سرحد کشیدگی کے باوجود بھارتی اداکارہ اور معروف فلمساز پوجا بھٹ نے نیا سال کی خوشیاں پاکستان میں منائی۔

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ و فلم میکر پوجا بھٹ نے پہلی مرتبہ نئے سال کا آغاز میں کیا، نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے معروف گلوکار علی عظمت کے گھر تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جہاں پوجا بھٹ نے معروف گلوکار علی عظمت کے گھر ان کے اہل خانہ کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

    اس موقع پر انھوں نے پوجا بھٹ نے نئے سال کا کیک کاٹا اور فیملی اور قریبی دوستوں کے ہمراہ چٹ پٹے کھانوں کے مزے بھی لئے۔

    1

    نیو ائیر کی مختصر اور سادہ تقریب میں علی عظمت صادق آباد میں ہونے کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے لیکن ان کی اہلیہ اور بچوں نے بھارتی مہمان پوجا بھٹ کی خوب میزبانی کی اور سیلفیاں بھی لیں۔

    پاکستان میں گلوکار علی ظفر، شفقت امانت اور دیگر کی جانب سے پوجا بھٹ کو نئے سال کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھی ملتے رہے۔


    مزید پڑھیں : پاک بھارت سرحد کشیدگی، بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے کراچی میں دیوالی کا تہوار منایا


    یاد رہے کہ اس سے قبل معروف فلمساز پوجا بھٹ نے دیوالی کا تہوار کراچی میں منایا تھا، وہ پاکستانی گلوکار علی عظمت کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر آئیں تھیں۔

  • بھارت سے آنے والا ایک اور ہرن پکڑا گیا، پولیس کے حوالے

    بھارت سے آنے والا ایک اور ہرن پکڑا گیا، پولیس کے حوالے

    سیالکوٹ: بھارت سے پاکستان آنے والے ایک اور ہرن کو پکڑ کر شہریوں نے پولیس کے حوالے کردیا، محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ جلد ہرن کو اپنی تحویل میں لے گا جب کہ پچھلے ہرن کو پولیس نے غائب کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ سیالکوٹ عامر جاوید بٹ کے مطابق سیالکوٹ سرحد پار سے نالہ ڈیک کے ذریعے ایک اور ہرن قصور کے گاؤں ننگل بیریاں پہنچ گیا، لوگوں نے قیمتی ہرن کو پکڑ کر تھانہ بڈیانہ پولیس کے حوالے کردیا جسے لینے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ روانہ ہوگیا۔

    قبل ازیں ایک اور ہرن شہریوں نے پکڑ کر پولیس تھانہ قلعہ قالر والا کے حوالے کیا تھا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ پہلا ہرن ان کی تحویل سے بھاگ نکلا۔

    شہریوں کی ایک بڑی تعداد جب پہلے ہرن کو دیکھنے تھانے پہنچی تو پولیس نے ہرن کی گمشدگی کا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہرن گرفت چھڑوا کر بھاگ نکلا ہرن اب ہمارے پاس نہیں رہا۔

    دوسری جانب شہریوں نے پولیس کے اس بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہرن پولیس کے پاس ہی موجود ہے وہ ایک قیمتی ہرن ہے، پولیس ہرن کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کرنے کے بجائے بہانے بازی کررہی ہے اور معاملہ ٹھنڈا ہونے پر ہرون کو فروخت کردے گی۔

    اب دوسرا ہرن پاکستان پہنچا ہے اور عوام نے مجبوراً اسے بھی پولیس کے حوالے کردیا ہے تاہم محکمہ وائلڈ لائف اسے جلد اپنی تحویل میں کرلے گا۔

  • بلیک بیری کا پاکستان میں اپنا آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

    بلیک بیری کا پاکستان میں اپنا آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : بلیک بیری کمپنی نے پاکستان حکومت کی جانب سے صارفین کی معلومات تک رسائی کا مطالبہ واپس لینے کے بعد پاکستان میں اپنا آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس سے قبل بلیک بیری کمپنی کو بھارت، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور انڈونیشیا میں بھی اس قسم کے مسائل کا سامنا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ بلیک بیری نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ یکم دسمبر سے پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کر رہی ہے، بعد ازاں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے اپنے فیصلے کو مؤخر کرنے کی درخواست کے بعد کمپنی نے مزید ایک ماہ تک پاکستان میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    پی ٹی اے نے جولائی میں بلیک بیری کمپنی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسے بلیک بیری انٹر پرائز سروسز تک رسائی دی جائے، جو ای میل اور ایس ایم ایس پیغامات کو خفیہ بناتی ہے تاکہ انہیں کوئی اور نہ پڑھ سکے تاہم بلیک بیری کا کہنا تھا کہ کہ وہ حکومت کو اس سروس تک رسائی فراہم نہیں کرے گی۔

  • بلیک بیری کمپنی کا پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا اعلان

    بلیک بیری کمپنی کا پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی بلیک بیری نے 30 نومبر کے بعد سے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    بلیک بیری کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بیان کے مطابق کمپنی پاکستان مارکیٹ سے بے دخل ہورہی ہےکیونکہ پاکستان میں ہماری موجودگی ہمارے صارفین کی رازداری کے تحفظ سے ہماری وابستگی پر اعتراض پیدا کرسکتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے ملک میں ہمارے صارفین کے کمیونیکشین ڈیٹا تک مکمل رسائی کے مطالبے نے ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں چھوڑا اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہم مکمل طور پر یہاں سے چلے جائیں۔

    سی او او کے مطابق جولائی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک کے موبائل فون آپریٹرز کو مطلع کیا کہ بلیک بیری کے بی ای ایس سرورز کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر دسمبر سے ملک میں آپریٹ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

  • پاکستان میں توقع سے زیادہ تیل اور شیل گیس ذخائر موجود،امریکی ادارہ

    پاکستان میں توقع سے زیادہ تیل اور شیل گیس ذخائر موجود،امریکی ادارہ

    نیویارک : امریکی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں شیل گیس اور خام تیل کے توقعات سے زائد ذخائر موجود ہیں.

    امریکہ ایجنسی کے مطابق پاکستان میں دس ہزار ایک سو انچاس ٹریلین کیوبک فیٹ شیل گیس اور خام تیل کے تقریبادو ہزار تین سو تئیس ارب بیرل کے ذخائر موجود ہیں، پاکستان میں موجود شیل گیس اور خام تیل کے یہ ذخائر لوئر انڈس بیسن میں موجودہیں۔

    امریکی ادارے کے مطابق ان ذخائر میں سے تقریبا پچانوے ٹریلین کیوبک فیٹ شیل گیس اور چودہ ارب بیرل تیل تکنیکی اعتبار سےحاصل کیا جاسکتا ہے۔

    امریکہ کی جانب سے کی گئی یہ تحقیق رواں ماہ مکمل ہوئی ہے، وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ پاکستان میں شیل گیس کے حصول کی ٹیکنالوجی موجود ہے.

  • سونے کی قیمت پانچ سال پانچ ماہ کی کم ترین سطح  پر

    سونے کی قیمت پانچ سال پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر

    کراچی : پاکستان میں سونےکی قیمت پانچ سال پانچ ماہ کی کم ترین سطح پرآگئی۔

    شادیوں کےسیزن میں سونا سستا ہونے پر خواتین خوش ہیں، گزشتہ روز ملک بھر میں فی تولہ سونا مزید ساڑھے چھے سو روپے سستا ہوگیا، جس سے فی تولہ سونےکےنرخ 43600 روپے پر آگئے جبکہ دس گرام سونا 557 روپے کم ہوکر 37371 روپے کا ہوگیا۔

    ایک ہفتےمیں فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوچکا ہے، پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے پانچ سال جبکہ عالمی منڈی میں پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، جہاں سونے کی فی اونس قیمت 1080 ڈالر پر آگئی ہے۔

    سونےکی قیمت گرنے کی وجہ امریکہ میں شرح سود میں متوقع اضافہ اور چین کی جانب سے سونے کی فروخت بتائی جاتی ہے ۔

  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کی مزید کمی،قیمت 44250 روپے پر آگئی

    فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کی مزید کمی،قیمت 44250 روپے پر آگئی

    کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت چارسال جبکہ عالمی سطح پر سونے کے نرخ پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔

    شادیوں کے سیزن میں سونا سستا ہونے پر خواتین خوش ہیں، گزشتہ روز صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ سونا مزید 450 روپے سستا ہوگیا، جس سے فی تولہ سونے کے نرخ 44250 روپے پر آگئے جبکہ دس گرام سونا 386 روپے کم ہوکر 37928 روپے کا ہوگیا۔

    دو روز میں فی تولہ سونا 1150 روپے سستا ہوچکا ہے، پاکستان میں سونے کی قیمت چار سال جبکہ عالمی منڈی میں 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، جہاں سونے کی فی اونس قیمت 1100 ڈالرسے بھی نیچے چلی گئی ہے۔

    سونے کی قیمت گرنے کی وجہ امریکہ میں شرح سود میں متوقع اضافہ اور چین کی جانب سے سونے کی فروخت بتائی جاتی ہے۔