Tag: in Paris

  • پیرس میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب: اوورسیز پاکستانیوں نے  دو لاکھ یورو چندہ دیا

    پیرس میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب: اوورسیز پاکستانیوں نے دو لاکھ یورو چندہ دیا

    پیرس : بھاشا اور ڈیم فنڈ کے لئے اوورسیز پاکستانی بھی دل کھول کر چندہ دینے لگے، پیرس میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں دو لاکھ یورو جمع ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم فنڈ میں اب تک اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے،۔

    اس کارخیر میں بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانی بھی پیچھے نہیں ہیں، بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لئے بیرون ملک پاکستانی بھی اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں۔

    پیرس میں پاکستانی فیسٹیول کے دوران فنڈ ریزنگ تقریب ہوئی جس میں سینیٹر فیصل جاوید اور ابرار الحق نے شرکت کی، اوورسیز پاکستانیوں نے دو لاکھ یورو جمع کرادیے۔

    ایونٹ میں ابرار الحق نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شرکاء کے دل موہ لیے۔ اس سے پہلے برسلز میں بھی پاکستانیوں نے دل کھول کر عطیات دیے تھے۔

    سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہم ناممکن کو ممکن کر کے دکھائیں گے، آسٹریا اور دیگر یورپی ممالک میں بھی اوورسیز پاکستانی ڈیم کے لئے چندہ دے رہے ہیں۔

  • پیرس کے ہوٹل سے سعودی شاہی خاندان کے کروڑوں مالیت کے زیورات چوری

    پیرس کے ہوٹل سے سعودی شاہی خاندان کے کروڑوں مالیت کے زیورات چوری

    پیرس: سعودی شاہی خاندان کے 11 کروڑ 46 لاکھ روپے مالیت کے زیورات پیرس کے مشہور رٹز ہوٹل سے چوری ہوگئے، چوری کی رپورٹ درج کرادی گئی۔

    عرب میڈیا کے مطابق پیرس کے مشہور رٹز ہوٹل سے سعودی شاہی خاندان کے 3.4 ملین درہم (11 کروڑ 46 لاکھ روپے) مالیت کے زیورات چوری ہوگئے، جس کی رپورٹ درج کرادی گئی ہے۔

    سعودی شاہی خاندان کے فرد نے نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چوری کی واردات جمعہ کی دوپہر کو ہوئی اور چوری شدہ زیورات و جوہرات کی مالیت 9 لاکھ 30 ہزار ڈالر یعنی 11 کروڑ 46 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔

    میڈیا کے مطابق فائیواسٹار ہوٹل میں چوری کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں اس بار سعودی شاہی رکن کو ہدف بنایا گیا ہے جو اس ہوٹل میں رہائش پذیر تھے۔

    مشہور ہوٹل سیاحتی مقام پلیس وینڈم کے قرب میں واقع ہے، چوری کی واردات کے فوراً بعد فرانس کی ایک خاص تفتیشی ٹیم نے تفتیش شروع کردی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں اسی فائیو اسٹار ہوٹل کے اندر واقع جیولری کی دکانوں سے مسلح افراد نے 40 لاکھ یورو کے زیورات لے اُڑے تھے۔

    مزید پڑھیں: سعودی شہری انڈونیشین ہوٹل میں‌ قیام نہ کریں، سعودی سفیر نے خبردار کردیا

    خیال رہے کہ اس سے قبل انڈونیشیا میں سعودی عرب کے سفیر اسامہ محمد عبداللہ نے سعودی شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ جکارتہ شہر میں واقع ہوٹل میں قیام سے گریز کریں۔

    سعودی سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری تنبیہ میں سعودی شہریوں کو بتایا تھا کہ ہوٹل کے کمروں سے براہ راست اور لاکرز سے بالواسطہ چوریوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

  • امریکی ٹی وی اداکارہ اور ماڈل کم کارڈیشان کو پیرس آنا مہنگا پڑگیا

    امریکی ٹی وی اداکارہ اور ماڈل کم کارڈیشان کو پیرس آنا مہنگا پڑگیا

    پیرس : امریکی ٹی وی اداکارہ اور ماڈل کم کارڈیشان کو پیرس آنا مہنگا پڑگیا، پیرس کے ہوٹل میں مسلح افراد نے کم کارڈیشان سے ملین ڈالرز کی جیولری لوٹ لی۔

    خوشبوؤں کے شہر پیرس میں امریکی ماڈل کم کارڈیشن کو ملین یورو کا جھٹکا لگ گیا، فیشن ویک میں شرکت کیلئے آئی امریکی ماڈل سے مسلح افراد نے ملین یورو کی جیولری لوٹ لی۔

    kim-post-2

    kim-1

    پولیس کی وردی پہنے دو مسلح افراد نے ہوٹل کے کمرے میں پہلے کم کو یرغمال بنایا اور پھر رسیوں سے باندھ کر باتھ روم میں بند کردیا۔ جس کے بعد مسلح افراد زیورات سے بھرا ڈبہ لے گئے۔

    kim-4

     

    کم کارڈیشان اپنی والدہ کرس جینر اور بہن کینڈال جینر کے ہمراہ پیرس فیشن ویک میں شرکت کے لیے آئی تھیں۔

    k-post-1

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کم کارڈیشن کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا لیکن وہ اس واقعے سے بہت زیادہ خوفزدہ ہیں، واقعہ کے بعد پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

  • پیرس : سعودی شہزادی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

    پیرس : سعودی شہزادی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

    پیرس:‌ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں سعودی شہزادی پر نامعلوم افراد نے حملے کرکے ساڑھے آٹھ لاکھ یورو مالیت کی قیمتی ترین گھڑی لوٹ لی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو نامعلوم افراد نے پیرس کے لوو میوزیم کے قریب سعودی شہزادی پر حملہ کیا اور رچرڈ مل کی انتہائی قیمتی گھڑی چھیننے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سعودی شہزاد ی بالکل ٹھیک اور اس حملے کے دوران انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

    PARIS

    وچوروں سے نمٹنے والی پیرس کی خصوصی فورس ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے جبکہ ملزمان تاحال چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    سعودی قونصل خانے کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پیرس میں سعودی شہزادی واحد شاہی شخصیت نہیں ہیں جنہیں لوٹا کیا گیا ہے، اس سے قبل 2014 میں بھی شہزادہ عبدالعزیز بن فہد ڈاکوؤں کے ہاتھوں لوٹ چکے ہیں، ملزمان نے سعودی شہزادے سے دو لاکھ یورو چھین لیے تھے۔