Tag: in Riyadh

  • پہلے بین الاقوامی سہہ روزہ ایئر شو کا انعقاد آج سے ریاض میں ہوگا

    پہلے بین الاقوامی سہہ روزہ ایئر شو کا انعقاد آج سے ریاض میں ہوگا

    ریاض : سعودی عرب میں پہلے بین الاقوامی سہہ روزہ ایئر شو کا انعقاد آج سے ہوگا، ایئرشو میں دنیا بھر سے750نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں پہلے بین الاقوامی سہہ روزہ ایئر شو کا انعقاد آج بروز منگل سے ہوگا، سعودی ایئر شو12تا14مارچ تک جاری رہے گا۔

    مذکورہ ایئرشو اپنی نوعیت کی پہلی ایوی ایشن اور ایئراسپیس نمائش ہے، ایئر شو کا انعقاد التھومامہ ایئرپورٹ ریاض میں کیا جائے گا، نمائش میں چیئرمین سعودی اسپیس اتھارٹی شہزادہ سلطان بن سلمان شریک ہوں گے۔

    اس کے علاوہ سعودی ایئرشو میں دنیا بھر سے750نمائش کنندگان اور1500کمپنیوں کے مندوب شرکت کریں گے، ایئرشو کا مقصد کمرشل، بزنس، جنرل ایوی ایشن، ایئرپورٹ انفرا اسٹرکچر کا فروغ ہے۔

  • سعودی عرب کا تفریحی شہر بنانے کا اعلان

    سعودی عرب کا تفریحی شہر بنانے کا اعلان

    ریاض: سعودی عرب نے اپنے دارالحکومت ریاض میں تفریحی شہر بنانے کا اعلان کردیا جس میں سفارت پارک سمیت مشہور امریکی کمپنی تھیم پارک بھی بنائے گی۔

    یہ اعلان سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے جاری کردی بیان میں کیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق یہ تفریحی شہر دار الحکومت ریاض کے مضافات میں بنایا جائے گا جو 334 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط ہوگا اور یہ 2022ء تک مکمل ہوگا۔

    saudi-post-2

    کئی لاکھ ملازمتیں پیدا ہونے کا امکان

    عرب میڈیا کے مطابق یہ تفریحی شہر سعودی حکومت کے ’’ویژن 2030‘‘ منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت ملازمتوں کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے، امکان ہے کہ ان ملازمتوں کی تعداد لاکھوں کی تعداد میں ہوگی کیوں ایک پورا تفریحی شہر بسایا جائے گا جس میں بہت بڑی مقدار میں افرادی قوت درکار ہوگی۔

    عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس شہر میں تفریحی اور ثقافتی سہولیات شامل ہوں گی علاوہ ازیں یہاں سفاری پارک اور مشہور زمانہ سِکس فلیگ کی جانب سے تھیم پارک بھی بنایا جائے گا۔

    saudi-post-1

    بی بی سی کے مطابق خیال رہے کہ امریکی تفریحی کمپنی سِکس فلیگ نے گذشتہ سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ سعودی حکومت سے ملک میں ویژن 2030 کے سلسلے میں تھیم پارکس قائم کرنے کے بارے میں گفتگو کر رہی ہے۔

    بعد ازاں کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو جم ریڈ اینڈرسن نے کہا کہ ان کی کمپنی سعودی عرب میں 30 کروڑ سے 50 کروڑ کی لاگت کے تین پارک بنائے گی۔

    سعودی ریاست کے سخت گیر ہونے کا تاثر کم ہوگا

    عرب میڈیا کے مطابق اس تفریحی شہر کو بنانے کا مقصد جہاں سعودیہ عرب کے ذرائع آمدنی میں اضافہ کرنا ہے وہیں اس اقدام سے سعودی کے سخت گیر ریاست ہونے کے تاثر کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔