Tag: in sharjah

  • پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا

    پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا

    شارجہ : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے آج شارجہ میں کھیلا جائے گا، آسٹریلوی ٹیم پہلا ون ڈے آٹھ وکٹوں سے جیت کر سیریز میں برتری حاصل کر چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں ناکامی کے بعد شاہین اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے پلٹ کر وار کرنے کو تیار ہیں، پاکستان اور آسٹریلیا سوویں ون ڈے میں مد مقابل ہوں گے اب تک ایک روزہ کرکٹ میں کینگروز کا پلڑا بھاری رہا ہے۔

    آسٹریلیا نے تریسٹھ اور قومی ٹیم نے بتیس میچز میں کامیابی سمیٹی، پاکستانی ٹیم سیریز میں واپسی کے لئے پر عزم ہے، سیریز میں کامیابی کی صورت میں پاکستان رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آجائے گا، دونو ں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے اتوار کی شام شارجہ میں کھیلا جا ئے گا۔

    مزید پڑھیں: شارجہ ، پہلا ون ڈے، ایرون فنچ کی شاندار سنچری، پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

    یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں کپتان ایرون فنچ کی شاندار سنچری کی بدولت 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی۔

    آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا281رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، ایرون فنچ نے 116رنز کی شاندار اننگز کھیلی، پانچ میچوں سیریز میں آسٹریلیا کو 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔

  • ٹی 10 اور ٹی 20 لیگز میں متنازع فنڈنگ، آئی سی سی نے جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا

    ٹی 10 اور ٹی 20 لیگز میں متنازع فنڈنگ، آئی سی سی نے جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا

    شارجہ : ٹی ٹین سمیت دیگر لیگز کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ ہفتے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، لیگز کی فنڈنگ سے متعلق غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کی متنازع فنڈنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لیگز سے متعلق آئندہ ہفتے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

    [bs-quote quote=”آئی سی سی نے ٹی 20 اور ٹی 10 لیگز کے قواعد و ضوابط اور نگرانی سخت کرنے پر غور کا فیصلہ کر لیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 اور ٹی 10 لیگز کے قواعد و ضوابط اور نگرانی سخت کرنے پر غور کا فیصلہ کر لیا، اگلے ہفتے ہونے والی میٹنگ میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ مذکورہ لیگز پر کس طرح پابندیاں سخت کی جائیں۔

    آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف ایلرڈائس نے کہا ہے کہ 20 اکتوبر کو سنگاپور میں ہونے والے بورڈ کے اجلاس میں اس صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا کہ ٹی ٹین اور ٹی ٹوئنٹی لیگز میں فنڈنگ کہاں سے ہو رہی ہے؟ اس کے آرگنائزرز کون لوگ ہیں؟

    ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں لیگز کی فنڈنگ سے متعلق غور کیا جائے گا اور اس کے مالی معاملات دیکھے جائیں گے،کسی لیگ کے بارے میں اطمینان نہ ہوا تو اسے اجازت نہیں ملے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  متنازع ٹی ٹین لیگ کو ایک اور دھچکا، سہیل خان نے لیگ سے علیحدگی اختیار کرلی


    یاد رہے کہ شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کے اسپانسرز کے تنازع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی پہلے ہی تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔

    ٹی ٹین لیگ کے اسپانسرز پر بھارت میں انگلیاں اٹھیں تو بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین اور بھارتی اداکار سہیل خان نے متنازع ٹی ٹین لیگ سے علیحدگی اختیار کرلی۔

  • پشاور بمقابلہ کوئٹہ، زخمی سیمی نے اپنی ٹیم کو فتح‌ دلوا دی

    پشاور بمقابلہ کوئٹہ، زخمی سیمی نے اپنی ٹیم کو فتح‌ دلوا دی

    شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے دسویں‌ میچ میں‌ پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن تھری کے 10ویں میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، زلمی کی کپتانی ڈیرن سیمی جبکہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد نے کی۔

    پشاور زلمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور سرفراز الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز اسد شفیق اور شین واٹسن نے کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا، سرفراز الیون کی پہلی وکٹ 11 جبکہ دوسری 60، تیسری 67، چوتھی 83، پانچویں 125، چھٹی 130، ساتویں 132 اور آٹھویں 135 کے مجموعی اسکور پر گری۔

    شین واٹسن 47 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ زلمی کے باؤلر عمید آصف، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی نے دو دو جبکہ ثمین گل اور خالد عثمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پشاور زلمی کو مقررہ 20 اوورز میں جیت کے لیے 120 رنز کا ہدف دیا۔

    پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز تمیم اقبال اور کامران اکمل نے کیا، سیمی الیون کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹک نہیں سکا تاہم اوپنر تمیم اقبال 36 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔

    زلمی کے کپتان پہلی اننگز میں زخمی ہوگئے تھے تاہم انہوں نے پانچواں کھلاڑی آنے کے بعد کریز سنبھالی اور اپنی ٹیم کو ناقابلِ یقین فتح دلوائی، آخری اوور میں پشاور کی ٹیم کو 10 رنز درکار تھے جسے سیمی نے 2 گیندوں قبل ہی پورا کردیا۔

    پشاور زلمی اننگز

    سولہویں اوور میں محمد حفیظ کیچ آؤٹ ہوکر 29 کے انفرادی جبکہ 107 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے بعدازاں تمیم اقبال بھی رن آؤٹ ہوگئے، اٹھارویں اوور میں میچ سسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا تو زلمی کے زخمی کپتان نے آکر کریز سنبھالی اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 16 رنز بناکر ٹیم کو ناممکن فتح دلوائی۔

    پشاور زلمی کے بلے باز تمیم اقبال اور محمد حفیظ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پندرہویں اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 تک پہنچایا۔

    سیمی الیون نے تیز کھیل پیش کیا اور اگلے پانچ اوورز میں 76 رنز بنائے، دسویں اوور کے اختتام پر زلمی کا مجموعی اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 76 تک پہنچا۔

    پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز تمیم اقبال اور کامران اکمل نے کیا، تیسرے اوور کی پہلی بال پر سیمی الیون کی پہلے بلے باز کامران اکمل 10 کے انفرادی جبکہ 23 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، پانچ اوورز کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 29 تک پہنچا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز

    آخری کے پانچ اوورز میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مجموعی اسکور میں 41 رنز کا اضافہ کیا اور اس طرح بیسویں اوور کے اختتام پر سرفراز الیون کا اسکور 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 تک پہنچا۔

    پندرہ اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 110 رنز چار کھلاڑی آؤٹ تک پہنچا۔

    نئے آںے والے بیٹسمین عمر امین زیادہ دیر وکٹ پر ٹک نہیں سکے اور وہ وہاب ریاض کی گیند پر 11 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے، بعد ازاں دسویں اورر کی چوتھی بال پر خالد عثمان کی بال پر کلین بولڈ ہوئے، واٹسن نے 32 گیندوں پر پانچ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 47 رنز اسکور کیے، دسویں اوور کے اختتام پر گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 69 تک پہنچا۔

    عمر امین ڈیرن سیمی کی گیند پر آؤٹ‌ ہوئے

    شین واٹسن تین رنز کم سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے

    سرفراز الیون کو اوپنگ کا آغاز اچھا نہ مل سکا، اسد شفیق تیسرے اوور کی دوسری بال پر 9 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، 5 اوورز کے اختتام پر گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 1 کھلاڑی کے نقصان پر 29 تک پہنچا۔

    گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز اسد شفیق اور شین واٹسن نے کیا جبکہ زلمی کے ڈبیو کرنے والے باؤلر ثمین گل نے پہلا اوور کروایا جس میں صرف ایک رن ہی بن سکا۔

    ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور زلمی کی ٹیم نے تین تبدیلیاں‌ کی گئی ہیں‌ جبکہ کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم میں‌ایک تبدیلی کی گئی۔

    ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتے تب بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، گراؤنڈ چھوٹا ہے تو مخالف ٹیم کو جیت کے لیے بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

    پشاور زلمی نے اب تک تین میچ کھیلے جن میں سے انہیں صرف ایک میں فتح ملی، سیمی الیون کے لیے آج کا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دینے کے بعد گلیڈی ایٹرز کے حوصلے بھی بلند ہیں۔

  • شارجہ: جلتے گھر میں سائیکل بچانے کیلئے جانے والے دو کم سن پاکستانی بچے جاں بحق

    شارجہ: جلتے گھر میں سائیکل بچانے کیلئے جانے والے دو کم سن پاکستانی بچے جاں بحق

    شارجہ: شارجہ میں رہائش پذیر پاکستانی گھرانے کے دو کم سن بچے آگ لگنے کے سبب جل کر ہلاک ہوگئے، والد نے بتایا کہ بچے گھر سے باہر آچکے تھے لیکن اپنی سائیکل لینے واپس گھر میں چلے گئے پھر ان کی لاشیں ہی ملیں، پاکستانی سفارت خانے کے متاثرہ فیملی کے لیے مالی مدد کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کے علاقے الغفیہ میں ایک پاکستانی گھرانے کے دو بچے 7 سالہ محمد عدنان اور 9 سالہ محمد سلمان اتوار کو گھر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق ہفتے کو دوپہر تین بجے سول ڈیفنس کے آپریشن روم کو الغفیہ کے ایک گھر میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

    سول ڈیفنس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پہنچیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا تاہم آگ لگنے کے ساتھ ہی تیزی کے ساتھ پوری گھر میں پھیل گئی تھی اور اس نے پورے گھر کو جلا کر خاک کردیا۔

    واقعے میں والدہ اور دیگر اہل خانہ محفوظ رہے، فائر آفیسرز اور فارنزک ماہرین نے گھر کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں اور اس بات کا تعین کیا کہ بچے کہاں موجود تھے۔

    بچوں کو سپرد خاک کردیا گیا

    بچوں کی جلی ہوئی لاشیں ملنے کے بعد انہیں شارجہ فرانزک لیبارٹری منتقل کردیا گیا اور تمام قانونی کارروائی کے بعد لاشیں والدین کے حوالے کردیں جنہیں اتوار کو سپرد خاک کردیا گیا۔

    آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس

    شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    واقعے کے وقت نوکری پر گیا ہوا تھا، والد

    بچوں کے والد 33 سالہ محمد عرفان امارات ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ میں کام کرتے ہیں، انہوں نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ واقعے کے وقت وہ نوکری پر گیا ہوا تھا، میری بیوی دونوں بچوں کو پڑھا رہی تھی، ہاتھ دھونے کے لیے کمرے سے باہر نکلی کہ اچانک گھر کے پچھلے حصے میں ایک دھماکے کے بعد گھر آگ کے شعلوں میں گھر گیا۔

    سائیکل بچانے کے لیے بچے دوبارہ گھر میں چلے گئے، والد

    آگ تیزی سے پھیلنے لگی تو بیوی اور بچے رشتہ داروں سمیت گھر سے باہر نکل آئے لیکن دونوں بچے گھر کے پچھواڑے میں رکھی اپنی سائیکلیں آگ سے بچانے کی خاطر دوبارہ بھاگ کر گھر کے اندر چلے گئے۔

    آگ کی اطلاع ملتے ہی گھر پہنچا تو باہر ہجوم لگا ہوا تھا،والد

    عرفان نے بتایا کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی وہ فوری گھر پہنچا تو گھر کے باہر لوگوں کا ہجوم اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور جلا ہوا گھر دیکھا، گھر کے باہر بیوی، بارہ سالہ بیٹی اور چھ ماہ کی بیٹی موجود تھے تاہم دونوں بیٹے نہیں تھے۔

    بیوی صدمے میں کھڑی تھی، دونوں بچوں کی جلی ہوئی لاشیں دیکھیں، والد

    میری بیوی شدید صدمے کی حالت میں تھی اور اس نے مجھ سے کہا کہ وہ بچوں کو دیکھ نہیں سکتا، پتا چلا کہ فائر بریگیڈ کے اہل کاروں کوگھر کے پچھواڑے سے دو بچوں کی جلی ہوئی لاشیں ملیں جو کہ سائیکل لینے گئے تھے۔

    متاثرہ گھرانے کو عارضی طور پر فلیٹ فراہم کردیا، ریڈ کریسنٹ

    ریڈ کریسنٹ کے حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد متاثرہ خاندان کی مدد شروع کردی ہے، متاثرہ فیملی کو عارضی طور پر رہائش کے لیے ایک فلیٹ فراہم کردیا ہے۔

    پاکستانی سفارت خانے کا مالی مدد کا اعلان

    شارجہ میں واقع پاکستانی قونصل جنرل بریگیڈئیر (ر) سید جاوید حسن نے آتشزدگی میں جاں بحق دو پاکستانی کم سن بچوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کردیا۔

    خیال رہے کہ شارجہ اور دبئی کے حکام نے حال ہی میں آتشزدگی کے تدارک سے متعلق آگاہی مہم شروع کررکھی جس کے تحت عوام میں شعور بیدار کیا جارہا ہے کہ وہ گھروں میں آگ بجھانے کے آلات اور فائر الارم نصب کریں تاکہ زندگیاں خطرات سے محفوظ ہوسکیں۔