Tag: in Sukker

  • ایاز صادق جمشید دستی پر تشدد کا نوٹس لیں، خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے جمشید دستی پر تشدد کے خلاف اسپیکر اسمبلی سے نوٹس لینے اور سیشن جج کی سربراہی میں کمیٹی بنا کر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    سکھر میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمشید دستی پر تشدد کا بہت دکھ ہوا، نواز شریف نے جلاد کا روپ دکھایا ہے، جمہوریت سےایسامذاق برداشت نہیں کریں گے، جمشید دستی کے معاملے پر سیشن جج کی سربراہی میں تحقیقات کرائی جائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو نہیں جمہوریت کو بچایا تھا یہ پتا ہوتا تو ایسا نہ کرتا، جمشید دستی کے معاملے پر نواز شریف کو پارلیمنٹ سے معافی مانگنی چاہیے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ جمشید دستی پر تشدد جمہوریت پر داغ ہے، ریمنڈ ڈیوس نے جو باتیں کیں وہ غداری کے زمرے میں آتی ہیں، ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں تحریک پیش کررہا ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کے حق میں بات کرنے پر وزیراعظم کو اٹھ جانا چاہیے تھا مگر ایسا نہ ہوا۔

  • سودا کیوں‌ نہیں خریدا؟ دکان دار نے 12 سالہ لڑکے کو قتل کردیا

    سودا کیوں‌ نہیں خریدا؟ دکان دار نے 12 سالہ لڑکے کو قتل کردیا

    سکھر: دکان دار نے اپنی ہاں سے سودا نہ خریدنے والے بارہ سالہ بچے کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا، قتل سے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے سلیم سہتو کے مطابق قتل کی یہ لرزہ خیز واردات سکھر کے علاقے بچل شاہ میں ہوئی۔

    بارہ سالہ بچہ ملزم کی سامنے والی دکان سے سامان خریدتا تھا اور وہ اس روز بھی سامان خریدنے گیا تاہم دکان بند ہونے پر وہ سامنے والی دکان چلا گیا جہاں ملزم دکان دار نے بچے کو پہلے تو تشدد کو نشانہ بنایا بعدازاں اسے چھریوں کے وارسے قتل کرکے فرار ہوگیا۔

    واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، گھر والوں کا کہنا تھا کہ بچہ صابن خریدنے گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی، رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے شروع کردیے ہیں۔