Tag: in Syria

  • امریکا نے شام میں بے گناہوں کا قتل عام کیا، نیویارک ٹائمز نے بھانڈا پھوڑ دیا

    امریکا نے شام میں بے گناہوں کا قتل عام کیا، نیویارک ٹائمز نے بھانڈا پھوڑ دیا

    واشنگٹن : امریکی افواج کی جانب سے شام میں عام شہریوں پر کیے جانے ڈرون حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے جسے اس وقت کی حکومت نے شائع ہونے سے رکوایا۔

    اس حوالے سے امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز” نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے شام میں ہونے والی عام اور نہتے شہریوں کی ہلاکتوں کو جان بوجھ کر چھپایا۔

    Raqqa, Syria, endured withering coalition airstrikes and fighting between the Islamic State and the Syrian Democratic Forces.

    نیویارک ٹائمز نے ہفتے کی اشاعت میں بتایا ہے کہ اس نے حملوں کی تفصیلات جمع کرنے میں مہینوں صرف کیے۔ اخبار نے بتایا کہ اس نے خفیہ دستاوایزت سے معلومات حاصل کرنے کے علاوہ حملوں میں براہ راست ملوث فوجی اہلکاروں سے انٹرویو بھی کیے۔

    اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی جنگی طیارے نے مارچ 2019 میں باغوز قصبے کے قریب حملے پے در پے ڈرون حملے کیے۔

    A member of the U.S.-backed Syrian Democratic Forces assists a group of people leaving Baghuz, Syria — the last Islamic State-controlled area — in March 2019.

    اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگی طیارے نے ایک دریا کے کنارے پناہ لینے والی عورتوں اور بچوں کے بڑے مجمع پر ایک بم گرایا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچ جانے والوں پر مزید بم گرائے گئے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ حملوں میں 80 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ان میں سے زیادہ تر بےگناہ عام شہری تھے۔

    A Syrian Democratic Forces soldier at the Baghuz camp one day after the American-led coalition announced the defeat of the Islamic State caliphate.

    اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فوج میں کسی نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فضائی حملے جنگی جرم ہوسکتے ہیں تاہم اسی رپورٹ کے مطابق ان حملوں کو دفاعی کارروائی کہتے ہوئے خفیہ قرار دے کر چھپا دیا گیا تھا۔

  • شام : اتحادی افواج کی بمباری :  7 بچوں سمیت 14 شہری جاں بحق

    شام : اتحادی افواج کی بمباری : 7 بچوں سمیت 14 شہری جاں بحق

    ادلب : شام میں اتحادی افواج کی جانب سے ایک گاﺅں پر کی جانے والی بمباری سے سات بچوں سمیت چودہ افراد جاں بحق ہوگئے، چار ماہ میں اب تک 520 بے گناہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بشار الاسد اور اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے ادلب کے گاﺅں ماہمبیل پر بمباری کی جس کے نتیجے میں سات بچوں اور ایک خاتون سمیت چودہ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اس حوالے سے انسانی حقوق کے مبصر برائے شامکا کہنا ہے کہ علاقے میں اب بھی خونی جھڑپیں جاری ہے، چار ماہ میں اب تک 520 بے گناہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    مبصر کے مطابق اتحادی افواج نے تازہ کارروائی ایک رہائشی علاقے میں کی، بمباری سے ایک خاتون راکٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوئی۔

    حکومتی افواج آٹھ سال بعد داعش کے جنگجوﺅں کے اکثریتی علاقوں سے باغیوں کا قبضہ چھڑوانے میں کامیاب ہوگئی ہیں تاہم چند علاقوں میں اب بھی داعش کا تسلط برقرار ہے۔

    روس اور ترکی میں قیام امن کے معاہدے کے باوجود اتحادی افواج اب بھی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ شام میں2011 سے جاری خانہ جنگی میں 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ لاکھوں افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔

    مزید پڑھیں: شام کے دو شہروں میں فضائی بمباری، 12 شہری ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی شمال مغربی شام اور حلب میں اسدی فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں بارہ عام شہری مارے گئے تھے۔

    شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری کے مطابق حلب شہر اس وقت شامی فوج کے کنٹرول میں ہے مگر اس کے قریب واقع ادلب کا علاقہ شام میں القاعدہ کی سابقہ شاخ النصرہ فرنٹ جو کہ اب تحریر الشام کے نام سے سرگرم ہے کے قبضے میں ہے۔