Tag: In the United States

  • امریکا میں دواؤں سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

    امریکا میں دواؤں سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

    امریکا میں دواؤں کے زائد استعمال سے سفید فام کے مقابلے میں سیاہ فام افراد کی زیادہ اموات کی خبروں نے سنسنی پھیلا دی ہے۔

    امریکا میں ہونیوالی حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دواؤں کے زائد استعمال سے سفید فام کے مقابلے میں سیاہ فام امریکیوں کی اموات زیادہ ہوئی ہے جو 1999 کے بعد پہلی بار زیادہ ہوئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین کے طبی جریدے جے اے ایم اے سائیکاٹری کی حالیہ اشاعت میں اس تحقیق کے اعداد وشمار شائع کیے گئے ہیں جس کے مطابق سیاہ فام افراد میں میں ادویہ کے زائد استعمال کے 15 ہزار 200 کیسز رپورٹ ہوئے اور یہ تعداد 4 برس قبل سے دگنی ہوگئی ہے۔

    امریکی اخبار میں اس حوالے سے شائع رپورٹ کے مطابق طاقتور اوپیوڈ فینٹانل کے پھیلاؤ اور عالمی وبا نے منشیات کا استعمال کرنے والے افراد کے لیے خطرات میں اضافہ کردیا ہے جس سے امریکا میں ادویہ کے زائد استعمال سے اموات کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں اور اس سے خاص کر سیاہ فام طبقے کو سخت نقصان ہورہا ہے۔

    محققین اور ماہرین صحت کے مطابق سیاہ فام افراد کی اکثریت کو منشیات کے موثر علاج سمیت صحت کی مناسب سہولتیں دستیاب نہیں ہیں جن کے باعث انہیں اس سے زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

  • امریکا میں کرونا کا قہر، ایک دن میں 2ہزار سے زائد ہلاکتیں

    امریکا میں کرونا کا قہر، ایک دن میں 2ہزار سے زائد ہلاکتیں

    واشنگٹن: کرونا وائرس کی عالمی وبا نے امریکا میں قہر ڈھا دیا، ملک میں جان لیوا مرض سے ایک دن میں 2228 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین اور اٹلی کے بعد اب امریکا سب سے زیادہ کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا والا ملک بن گیا۔ اب تک امریکا میں 26 ہزار سے زائد کرونا مریض دم توڑ چکے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ لاکھ چودہ ہزار 246 تک پہنچ گئی ہے

    امریکا میں کرونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد ساڑھے دس ہزار سے زائد ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت گھر سے باہر نہ نکلیں، وبائی مرض کے خلاف گھر میں بیٹھ کر لڑا جاسکتا ہے۔

    امریکی ریاست نیویارک میں کرونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس ریاست میں 778 افراد نے زندگی کی بازی ہاری ہے، مذکورہ ریاست میں کرونا کے باعث کل اموات 10 ہزار 834 ہوگئی جبکہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کرونا وائرس کے 24 افراد ہلاک ہوئے۔

    ہزاروں کی تعداد میں اموات کے باعث قبرستان میں لوگوں کو دفنانے کی جگہ کم پڑچکی ہے، انتظامیہ اجتماعی قبریں تیار کرکے مردہ مریضوں کو دفنا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (WHO) کو سالانہ فراہم کیا جانے والا 500 ملین ڈالرز کا فنڈ رکوا دیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا کے پھیلاؤ کا تمام تر ذمہ دار ڈبلیو ایچ او کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ صحت کی فنڈنگ گزشتہ انتظامیہ کو ہی روک دینی چاہیے تھی، ڈبلیو ایچ او نے کرونا کے معاملے پر صحیح کردار ادا نہیں کیا، ادارے کی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے سے ہی کئی ملکوں میں وائرس پھیلا، عالمی ادارہ کرونا کے حوالے سے وقت پر اطلاع دینے میں ناکام رہا۔