Tag: in turkey

  • آپریشن ردالفساد کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں‌ ہوا، نواز شریف

    آپریشن ردالفساد کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں‌ ہوا، نواز شریف

    انقرہ: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن رد الفساد اور پنجاب میں رینجرز آپریشن کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں ہوا،افغانستان سے یہاں کارروائیاں ہورہی ہیں، بھارت اور افغانستان سے تعلقات میں بہتری کا خواہش مند ہوں۔

    یہ بات انہوں نے ترکی کے دورے میں انقرہ شہر میں پاکستانی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کا فیصلہ کچھ روز قبل وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، پنجاب میں رینجرز بلانے کا فیصلہ بھی وزیراعظم ہاؤس کیا گیا، جہاں جہاں دہشت گرد ہوں گے ان کے خلاف آپریشن کریں گے،امن کے لیے کیے گئے اقدامات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 1991 میں ہم نے ترقی کا جو عمل شروع کیا اگر وہ جاری رہتا تو پاکستان آج کوریا سے آگے ہوتا، ایک وقت تھا جب ہم کوریا سے آگے تھے،بدقسمتی سے اب ایسا نہیں۔

    افغانستان کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں بھی امن قائم ہو اور اس کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، وہاں جو دہشت گرد موجود ہیں وہ ہم پر حملہ آور نہ ہوں لیکن ایسا ہورہا ہے، ہم نے افغان حکومت سے شکایت کی ہے، یقین ہے کہ وہ اس کے خلاف کارروائی کریں گے، وہاں کا امن خطے کے امن کے لیے ضروری ہے، ہم دل و جان سے افغانستان کو مستحکم ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں اس میں کوئی معیوب بات نہیں، یہ بات ہم انتخابات سے قبل بھی کہتے تھے، ہمیں ایک دوسرے کے خلاف سازش نہیں کرنی چاہتے نہ کوئی انتشار پر مبنی اقدام اٹھانا چاہیے، آج بھی اس خواہش پر قائم ہوں کہ بھارت اور افغانستان سے اچھے تعلقات قائم ہوں، بھارت کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستان کو اپنا اچھا دوست اور ہمسایہ سمجھے۔

    نواز شریف نے کہا کہ بجلی آئے گی ترقیاتی عمل تیز ہوگا اور ملک ترقی کرےگا، روزگار میسر آئے گا جس کا فائدہ نوجوانوں کو پہنچے گا، نوجوانوں کو ملک سے باہر بھیجنے کے بجائے ان کے لیے اپنے ہی ملک میں نوکریاں پیدا کرنی چاہیں۔

    آج لاہور میں ہونے والے بم دھماکے پر انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، دہشت گردی کے خلاف پختہ عزم رکھتےہیں اسے دہشت گردوں کو پوری طاقت کے ساتھ کچلا جائے گا،دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی، ہم ان کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑ رہےہیں، موجودہ کشیدہ حالات پر جلد قابوپالیں گے بالآخر جیت ہماری ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اقدامات اور معیشت کی بہتری کی تعریف ہورہی ہے، پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بھی تعریف کی جارہی ہے،دشمنوں کو پاکستان کی ترقی، موٹرویز اور بجلی کے منصوبے اور  راہ داری منصوبہ ہضم نہیں ہورہا، پاکستان دشمن اور دہشت گرد ان منصوبوں کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی پر ترکی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر ترکی کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں،نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں حمایت پر ترکی،چین، بیلارس اور قازقستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،یہ ملک پاکستان سے دوستی نبھارہے ہیں اور اصولوں پر چل رہے ہیں، مسئلہ کشمیر پر ترکی کی جانب سے حمایت پر شکر گزار ہیں،ترکی کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں جنہیں مزید بہتر کیا جائےگا۔

    پاناما کیس سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے صحافی کو جواب دیا کہ جو کام کرنے آیا ہوں وہ کام کرنے دیں۔

    وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل اپنے وقت پر کامیابی سے ہوگا،ای سی او سربراہ اجلاس آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہورہا ہے اس کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

    قبل ازیں  انقرہ میں وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسی سے متعلق:انقرہ: وزیر اعظم نواز شریف کی ترک ہم منصب سے ملاقات

    وزیر اعظم نواز شریف 3 روزہ دورے پر ترکی میں موجود ہیں۔ اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ہے۔

  • استنبول: 6 مغوی پاکستانی بازیاب،4 انسانی اسمگلرز گرفتار

    استنبول: 6 مغوی پاکستانی بازیاب،4 انسانی اسمگلرز گرفتار

    استنبول: حکومت پاکستان کی درخواست پر ترک پولیس نے اغوا کاروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 6 پاکستانیوں کو بازیاب کرالیا، دفتر خارجہ اور سفارت خانے نے تصدیق کردی۔


    یہ پڑھیں: ترکی میں اغوا ہونے والے چار پاکستانی نوجوانوں پربہیمانہ تشدد


    تفصیلات کے مطابق ترکی کے ذریعے یورپ جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے اغوا کی درد ناک ویڈیو سامنے آنے کے بعد ترک پولیس نے  پاکستانیوں کی رہائی کے لیے مختلف جگہ چھاپے مار ے اورکئی افراد کو بازیاب کرایا ہے جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

    پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان عبدالاکبر نے بتایا کہ ہمارے شہریوں کی بازیابی کے لیے ترک پولیس نے متعدد چھاپے مارے اور 6 افراد کو بازیاب کراکے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، بازیاب شدہ 6 مغوی پاکستانی ہیں۔

    اسی سے متعلق: نوکری کے لیے ترکی جانے والا نوجوان اغوا

    ترجمان عبدالاکبر کے مطابق ترک حکام نے بازیاب افراد کی شناخت کے لیے سفارت خانے کو اطلاع دی،پاکستانی سفارت خانے کے حکام کچھ دیر میں متعلقہ تھانے پہنچ جائیں گے جہاں ترک حکام چھاپوں اور بازیابی سے متعلق ہمیں بریفنگ دیں گے۔

    ترجمان کے مطابق چھاپوں میں 4 افراد کو حراست میں لیا گیا جن کا تعلق عثمان پاشا گروپ سے ہے مزید تحقیقات جاری ہیں، بازیاب 6 پاکستانیوں کا تعلق گوجرانوالہ، مردان اور پشاور سے ہے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد کو ترکی کے شہر استنبول سے بازیاب کرایا گیا، بازیاب 6 افراد پاکستانی ہیں جن میں فضل امین، عدیل احمد، محمد ذیشان، عابد، عثمان علی اور اشبار احمد شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانہ ترک حکام سے رابطے میں ہے، وہ ضروری قانونی کارروائی پوری کررہے ہیں، سفارت خانے نے بازیاب افراد تک رسائی مانگی ہے،ترک حکام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بروقت کارروائی کرکے مغویوں کو بازیاب کرایا۔

    واضح رہے کہ اغواکاروں نے ان نوجوانوں پر تشدد کی بھیانک وڈیوجاری کرکے چار نوجوانوں کے اہل خانہ سے بیس بیس لاکھ روپے فی کس جب کہ اشفاق کے گھرانے سے 50 ہزار ڈالر تاوان طلب کیا تھا۔

    ثبوت کے طور پر اغوا کاروں نے ان پانچ افراد کے اہل خانہ کو مغویوں پر بھیانک اور وحشت ناک تشدد کی ویڈیوز بھیجی تھیں جسے دیکھ کر اہل خانہ سمیت عوام تڑپ کر رہ گئے۔

    مغویوں کے اہل خانہ نے یہ ویڈیوز میڈیا کو جاری کیں جو بعدازاں انٹرنیٹ پر بھی وائرل ہوئیں، حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے ترک حکام سے رابطہ کیا جنہوں نے مغویوں کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی۔

    یہ پڑھیں: معصوم پاکستانیوں کو ترکی میں فروخت کرنے والا ایجنٹ گرفتار

    یہاں وطن میں ایف آئی اے آپریشن کرتے ہوئے کئی انسانی اسمگلروں کو گرفتار کیا جنہوں نے ان افراد کو یورپ جانے کا جھانسہ دے کر ترکی میں اغوا کرانے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ ان کے ساتھیوں نے ترکی میں ان نوجونواں کو اغوا کیا۔

    تین انسانی اسگلرز کا جسمانی ریمانڈ، ایف آئی اے کے حوالے

    دریں اثنا ترکی میں نوجوانوں کے اغوا برائے تاوان میں ملوث گوجرانوالہ سے گرفتار تین انسانی اسمگلرز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔ ملزمان سہیل، لقمان بٹ اور افضال کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ملزمان کو آج سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

  • نوکری کے لیے بیرون ملک جانے والا نوجوان اغوا

    نوکری کے لیے بیرون ملک جانے والا نوجوان اغوا

    مردان:دیار غیر میں نوکری کی غرض سے جانے والا نوجوان اغوا کاروں کے ہتھے چڑھ گیا، اغواکاروں نے رہائی کے عوض 50 ہزار ڈالر تاوان طلب کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق مردان کا رہائشی اشفاق نوکری کی غرض سے ڈھائی سال قبل ترکی گیا جہاں وہ اغوا کاروں کے ہتھے چڑھ گیا۔

    اغوا کاروں نے اس پر بدترین تشدد کیااور اس کی ویڈیو بنا کر بھیجی اور اس کی رہائی کے عوض 50 ہزار ڈالر تاوان طلب کیا جو ادا کرنا اس کے گھر والوں کے بس کی بات نہیں۔

    متاثرہ نوجوان کے ماموں گل محمد نے کہاکہ اشفاق ترکی میں ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا جسے اغوا کرلیا گیا اس کی ویڈیوز ہمیں بھیجیں، پہلے کوئی ترکی زبان میں کچھ کہتا ہے بعد میں کوئی پشتو میں اس کا ترجمہ کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی رقم کہاں سے لائیں؟اغوا کار اسے تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں، وہ گھر کاواحد کفیل تھا،ترکی سے ہمارے تعلقات اچھے ہیں، وزیراعظم پاکستان اور وزیراعظم ترکی سے اپیل ہے کہ وہ اشفاق کی رہائی میں اپنا کردار ادا کریں۔