Tag: in USA

  • امریکہ سے سینکڑوں ‘غیر قانونی تارکین وطن’ ملک بدر

    امریکہ سے سینکڑوں ‘غیر قانونی تارکین وطن’ ملک بدر

    واشنگٹن : امریکہ میں سینکڑوں ’غیرقانونی‘ تارکین وطن کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا گیا، یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کے حالیہ فیصلوں میں سے ایک ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 538 نے غیرقانونی جرائم پیشہ تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے اور سینکڑوں کو فوجی ہوائی جہاز کے ذریعے ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

    یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتائی،

    ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کی کارروائی ہے، صدرٹرمپ کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے ہو رہے ہیں۔

    نومنتخب صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے موقع پر اپنے منشور میں غیر قانونی امیگریشن کے خلاف سخت قوانین نافذ کرنے کا وعدہ کیا تھا اور انہوں اپنے دوسرے دور صدارت کا آغاز بھی کئی ایگزیکٹو آرڈرز کے ذریعے کیا، جن کا مقصد امریکہ میں غیر قانونی داخلے کے نظام کو مکمل طور پر تبدیل کرنا تھا۔

    صدر ٹرمپ نے امریکی تاریخ میں ڈی پورٹ کا سب سے بڑا آپریشن شروع کرنے کا وعدہ کیا ہے، جس سے ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں موجود ایک کروڑ 10 لاکھ غیرقانونی تارکین وطن متاثر ہوں گے۔

    اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا سے سیاسی اسٹیبلشمنٹ کا قبضہ ختم کردیں گے اور ملکی سرحدوں کاتحفظ ہرقیمت پریقینی بنائیں گے کسی کو امریکا سے ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے۔

    اپنے پہلے خطاب میں ٹرمپ نے جنوبی سرحدوں پر نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا بھر سے جرائم پیشہ افراد ہمارے ملک میں غیرقانونی طور پر داخل ہوئے آج سے ہم لاکھوں غیرقانونی طور پر آئے لوگوں کو واپس بھیجیں گے۔

  • امریکا میں لاکھوں ڈالر کا فراڈ کرنے والی بھارتی ڈاکٹر گرفتار

    امریکا میں لاکھوں ڈالر کا فراڈ کرنے والی بھارتی ڈاکٹر گرفتار

    شکاگو : امریکا میں لاکھوں مالیت ڈالر کے فراڈ میں ملوث بھارتی نژاد لیڈی ڈاکٹر کو پولیس نے حراست میں لے لیا، ملزمہ کو دو مقدمات میں 20 سال سزا سنائی جاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی نژاد 51 سالہ لیڈی ڈاکٹر مونا گھوش کیخلاف دو مقدمات درج کیے گئے ہیں جس میں جعلی میڈیکل بل کے ذریعے ہیلتھ انشورنس سے 24 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم ہتھیانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شکاگو میں مقیم بھارتی نژاد لیڈی ڈاکٹر مونا گھوش کو ہیلتھ انشورنس کے جھوٹے دعوے کے ذریعے نجی بیمہ کنندگان کو جعلی بل دے کر وفاقی صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں فراڈ پر گرفتار کیا گیا۔

    بھارتی لیڈی ڈاکٹر

    میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزمہ نے سال 2018 سے 2022کے عرصے میں ایسے جعلی بل بنائے جو اپنے ملازمین کے میڈیکل انشورنس کیلئے کلیم کیے گئے تھے جبکہ وہ ملازمین ان امراض کا شکار نہیں تھے اور نہ ہی انہیں اس بات کا علم تھا۔

    ملزمہ ڈاکٹر مونا گھوش کا شکاگو میں خواتین کا ایک اسپتال ہے، دوران تفتیش اس نے دونوں مقدمات میں جعلی میڈیکل ریکارڈ اور جعلی بل بنانے کا اعتراف کرلیا ہے،

    ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے ملزمہ کو رواں برس 22 اکتوبر کو سزا سنائی جائے گی۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ ایک مقدمے میں خاتون ڈاکٹر کو 10 سال قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔

  • کورونا وبا کے حملے جاری : امریکی حکومت نے اہم اعلان کردیا

    کورونا وبا کے حملے جاری : امریکی حکومت نے اہم اعلان کردیا

    واشنگٹن : کورونا وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ کے خدشے کے پیش نظر امریکا میں بالغ افراد کے لیے بوسٹر شاٹ کی اجازت میں توسیع کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے 18سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے اینٹی کوویڈ19 ویکسین کے بوسٹر شاٹ کی اجازت میں توسیع کردی ہے۔

    واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فائزر اور موڈرنا وکیسینز کی دو خوراکیں لینے کے 6 ماہ بعد بوسٹر شاٹس لگائی جائیں گی۔

    اس حوالے سے امریکی دوا ساز ادارے موڈرنا کے سی ای او کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز اور اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔