Tag: Inam Butt

  • ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز: پاکستانی ریسلر انعام بٹ کے خلاف سازش

    ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز: پاکستانی ریسلر انعام بٹ کے خلاف سازش

    رومانیہ: کرکٹ کے بعد ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں پاکستان کے خلاف سازش کا پردہ چاک ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی اور یونان میں گولڈمیڈل جیتنے والےپاکستانی ریسلر انعام بٹ کوایونٹ سےباہرکردیا گیا ہے حالانکہ رومانیہ میں جاری ایونٹ میں پاکستانی ریسلرانعام بٹ دو مقابلےجیت چکےتھے۔

    پاکستانی ریسلرانعام بٹ نے بتایا کہ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئےمستحکم پوزیشن میں تھا، یوکرین اورآذربائیجان کے کھلاڑیوں کا میچ فکس کرکے آذربائیجان کے کھلاڑی کو اضافی پوائنٹ دیا گیا اور سازش کے تحت پاکستان کو ایونٹ سے باہر کردیا گیا ہے، جس کھلاڑی کو0-3 سےہرایا وہ اس وقت فائنل کھیل رہاہے۔

    یہ بھی پڑھیں: انعام بٹ گولڈ میڈل کی ہیٹرک مکمل کے خواہاں

    انعام بٹ کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ روز سے پاکستان کےکھیلوں کونشانہ بنایا جارہا ہے، سمجھتا ہوں کہ مجھےبھی سازش کےتحت ایونٹ سےباہرکیا گیا، فکسنگ بے نقاب کرنےکیلئےدرخواست لکھ دی ہے، امیدہےکہ مجھےضرورانصاف ملےگا۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کی گیارہ تاریخ کو یونان میں منعقدہ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے فائنل میں آذربائیجان کے حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

    اس سے قبل چار ستمبر کو اٹلی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے فائنل میں انعام بٹ نے یوکرائن کے ریسلر کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

  • انعام بٹ گولڈ میڈل کی ہیٹرک مکمل کے خواہاں

    انعام بٹ گولڈ میڈل کی ہیٹرک مکمل کے خواہاں

    اسلام آباد: یونان اور اٹلی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پاکستانی ریسلرانعام بٹ کو رومانیہ کا ویزہ مل گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان کے دو ریسلر انعام بٹ اور زمان انور کو رومانیہ کا ویزہ مل گیا ہے، دونوں ریسلر آج شب رومانیہ کے لئے اڑان بھریں گے۔

    رومانیہ میں پچیس اور چھبیس دسمبر کو ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے مقابلے ہونگے، انعام بٹ اٹلی اور یونان میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں اور رومانیہ میں بھی عمدہ کارکردگی کے زریعے گولڈ میڈل جیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ زمان انور نے پہلے تین مراحل میں سے ایک میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرچکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: انعام بٹ نے ورلڈ بیچ سیریز ریسلنگ میں گولڈ‌ میڈل جیت لیا

    پاکستانی پہلوان انعام بٹ کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی تیاریاں بہترین ہیں، تیسرا گولڈ میڈل حاصل کرنا ہدف ہے، انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر وہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے ساتھ ہی انہوں نے سب سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کی گیارہ تاریخ کو یونان میں منعقدہ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے فائنل میں آذربائیجان کے حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

    اس سے قبل چار ستمبر کو اٹلی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے فائنل میں انعام بٹ نے یوکرائن کے ریسلر کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

  • انعام بٹ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں پہنچ گئے

    انعام بٹ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں پہنچ گئے

    ایتھنز: پاکستانی ریسلر انعام بٹ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یونان کے شہر ایتھنز میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی ریسلر نے مقابلے کے لئے آنے والے تمام پہلوانوں کو پچھاڑتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی ہے، فائنل میچ میں انکا مقابلہ آذربائیجان کے پہلوان سے ہوگا۔

    سیمی فائنل مقابلے میں انہوں نے یوکرائن کے پہلوان کو تین ،ایک سے شکست دی، کوارٹر فائنل ميں انعام بٹ نے رومانيہ کے ريسلر کو تین ،صفر سے شکست دی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: انعام بٹ نے ورلڈ بیچ سیریز ریسلنگ میں گولڈ‌ میڈل جیت لیا

    دوسری جانب پاکستان کے دوسرے ریسلر زمان انور کو آذربائیجان کے ریسلر کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست ہوئی، جس کے بعد وہ اب برانز میڈل کے لیے میچ کھیلیں گے۔

    اس سے قبل رواں ماہ کی چار تاریخ کو انعام بٹ نے بیچ سیریز ریسلنگ کی فری اسٹائل میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

  • پاکستانی ریسلر انعام بٹ ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کیوں نہ کرسکے؟

    پاکستانی ریسلر انعام بٹ ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کیوں نہ کرسکے؟

    کراچی : ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکامی کے بعد پاکستان کے نامور پہلوان انعام بٹ نے اس کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ریسلنگ کو یکسر نظر انداز کردیا۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے کہا کہ ورلڈ ریسلنگ چیمپیئن شپ 2019 کیلئے ایک پیسہ بھی نہیں ملا اگر وہ چیمپیئن شپ کھیل جاتا تو آج اولمپکس میں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ اس سلسے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کو فنڈ کیلئے کئی خطوط بھی لکھے تھے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ حکومت نے ریسلنگ کو یکسر نظرانداز کردیا ہے۔

    انعام بٹ نے کہا کہ ہم تین سال سے تربیتی کیمپ تک نہیں لگاسکے ہیں، میں نے اپنی ساری جمع پونجی لگا دی تاکہ اولمپکس کھیلنے کا خواب پورا ہوجائے لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    انہوں نے کہا کہ سال 2020 میں دیگر ممالک نے بائیوسیکیور ببل میں کیمپ لگائے تو اس وقت ہم صرف ایک دوسرے کا منہ تکتے رہ گئے، بھارت، روس، ایران،امریکا نے کرونا وائرس کے دوران بھی کیمپ لگائے۔

    ایک سوال کے جواب میں انعام بٹ نے بتایا کہ جب اکھاڑے میں ٹریننگ شروع کی گئی تو ہم پر پابندی لگادی گئی، جب مناسب انداز سے ٹریننگ ہی نہیں کرسکے تو نتائج کیسے اچھے آتے؟۔

    انہوں نے کہا کہ میں اولمپک ایشین کوالیفائر میں کانسی کا تمغہ جیتنے والا پہلا پاکستانی ہوں، اپنے لائسنس کی فیس بھی خود بھری ہے، ریسلنگ فیڈریشن اگر فنڈز اکھٹا نہ کرتی تو پابندی لگ سکتی تھی۔

    پاکستانی ریسلر نے بتایا کہ دنیا کے کئی ممالک مجھے شہریت دینے کی آفر کرچکے ہیں لیکن میں نے پاکستان سے محبت کی خاطر سب کی پیشکش ٹھکرا دی۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا سے میچ ہارنے کی آفر ملی تھی، اس کے علاوہ سیف گیمز کے دوران فائنل ہارنے کیلئے نیپال نے آفر کی تھی، میں نے ان دونوں واقعات کی معلومات فوری طور پر فیڈریشن کو فراہم کردی تھی۔

    انعام بٹ کا کہنا تھا کہ میری رینکنگ اس لیے نہیں ہے کیونکہ ایونٹ ہی کم کھیلتا ہوں، نمبر ون ریسلرز کو ہرا کر بھی ٹاپ کی رینکنگ میں میر انام و نشان تک نہیں، دیگر ممالک کے ریسلر سال بھر میں کئی ایونٹس کھیلتے ہیں، رواں سال مختلف ایونٹس کیلئے تیس لاکھ روپے درکار ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکامی کے بعد پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے گزشتہ ہفتے کوالیفائنگ راؤنڈ میں برانز میڈل جیت کر ایک بار پھر ملک کا نام روشن کردیا۔ محمد انعام نے ستانوے کلو گرام کیٹیگری میں کرغزستان کے ریسلر کو شکست دی تھی۔

    اس حوالے سے سیکرٹری ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان اولمپکس میں تو جگہ نہ بنا سکا تاہم برانز میڈل جیتنا بِھی بڑی کامیابی ہے، انہوں نے کہا کہ انعام بٹ نے گھٹنے میں تکلیف کے باوجود پاکستان کے لئے میڈل جیتا ہے۔

  • پاکستانی ریسلر انعام بٹ رشتہ ازدواج میں منسلک

    پاکستانی ریسلر انعام بٹ رشتہ ازدواج میں منسلک

    گوجرانوالہ: پاکستان کے لیے عالمی سطح پر کئی گولڈ میڈل جیتنے والے معروف ریسلر انعام بٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے عالمی سطح پر کئی گولڈ میڈل جیتنے والے معروف ریسلر انعام بٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    انعام بٹ کی اہلیہ خدیجتہ الکبری ان کی کزن ہیں، شادی کے موقع پر انعام بٹ نے کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی۔

    انعام بٹ کی شادی کی تقریب گزشتہ شب گوجرانوالہ میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے نامور پہلوانوں، عزیز و اقارب اور دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    شادی کی تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور گھوڑوں کا رقص بھی کیا گیا جبکہ انعام بٹ کے دوستوں نے نوٹ بھی نچھاور کیے۔

    پاکستانی پہلوان انعام بٹ کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں، ساؤتھ ایشین گیمز میں جیتا گیا میڈل دلہن کو منہ دکھائی میں دیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل انعام بٹ اپنی مہندی کی تقریب میں شاہانہ انداز میں گھوڑے پر سوار ہوکر تقریب میں پہنچے تھے۔

    یاد رہے کہ انعام بٹ نے گزشتہ سال دسمبر میں نیپال میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں ریسلنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

    اس سے قبل اکتوبر 2019 میں قطر میں ہونے والے اینوک ورلڈ بیچ گیمزمیں انہوں نے سونے کا تمغہ جیتا تھا جسے انہوں ںے کشمیری عوام کے نام کردیا تھا۔

  • ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کا تجربہ بہت اچھا رہا، انعام بٹ

    ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کا تجربہ بہت اچھا رہا، انعام بٹ

    لاہور: پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا کہنا ہے کہ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں ریفری کےغلط فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے لاہورایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کا تجربہ بہت اچھا رہا، چیمپئن شپ میں مختلف ممالک کے پہلوانوں نے حصہ لیا۔

    انعام بٹ نے کہا کہ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں ریفری کے غلط فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے ایونٹ کے لیے حکومت کی سپورٹ چاہتا ہوں۔

    بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز: پاکستانی ریسلرانعام بٹ نے سلورمیڈل جیت لیا

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو جارجیا کے پہلوان نے شکست دی تھی۔

    میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے کہا کہ فائنل میچ میں غلط پوائنٹ دینے کی وجہ سے شکست ہوئی، امریکا میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ میں بھی کوالیفائی کرلیا۔

    ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے جیت لی

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ترکی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے جیتی تھی، فائنل میں انعام بٹ نے جارجیا کے پہلوان کو 3-0 سے شکست دی تھی۔

  • بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز: پاکستانی ریسلرانعام بٹ نے سلورمیڈل جیت لیا

    بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز: پاکستانی ریسلرانعام بٹ نے سلورمیڈل جیت لیا

    براسیلیا: بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو جارجیا کے پہلوان نے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریزمیں سلورمیڈل جیت لیا، انہیں ورلڈ بیچ سریزکے فائنل میں جارجیا کے پہلوان نے شکست دی۔

    میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے کہا کہ فائنل میچ میں غلط پوائنٹ دینے کی وجہ سے شکست ہوئی، امریکا میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ میں بھی کوالیفائی کرلیا۔

    برازیل میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے ترکی کے پہلوان مرات اذکان کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

    انعام بٹ نے دوسرے مقابلے میں آذربائیجان کے ورلڈ ملٹری چیمپیئن اور پورپی میڈلسٹ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

    پاکستانی ریسلر نے بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریزکے سیمی فائنل میں برازیل کے پہلوان کو شکست دی تھی۔

    ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے جیت لی

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ترکی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے جیتی تھی، فائنل میں انعام بٹ نے جارجیا کے پہلوان کو 3-0 سے شکست دی تھی۔

  • ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپین شپ جیتنے والے انعام بٹ کا وطن واپسی پر شان دار استقبال

    ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپین شپ جیتنے والے انعام بٹ کا وطن واپسی پر شان دار استقبال

    لاہور: ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپین شپ میں اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرنے کے بعد ریسلر انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئین شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پاکستانی ریسلر کا لاہور میں‌ والہانہ استقبال کیا گیا۔

    اس موقع پر قومی ہیرو نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی نظریں اولمپکس پر مرکوز ہیں، جہاں گولڈ میڈل جیتنا ان کا مقصد ہے.

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر حکومت اکیڈمی قائم کرے، تو پاکستانی ریسلر مزید میڈلز حاصل کرسکتے ہیں.

    [bs-quote quote=” اب ان نظریں اولمپکس پر مرکوز ہیں: انعام بٹ” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    یاد رہے کہ انعام بٹ نے ترکی میں جاری ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ لگاتار دوسری بار جیت کر سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے.

    بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں ناروے، پرتگال، رومانیا، یوکرائن اور یونان کے ایتھلیٹس نے شرکت کی، مگر کوئی ریسلر انعام بٹ کے سامنے نہ ٹھہرسکا اور وہ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے.

    نیٹ نوے کلوگرام سینیئر کیٹگری کے فائنل میں انعام کا مقابلہ جارجیا کے پہلوان سے تھا۔

    انعام بٹ نے حریف کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا اور پاکستان کو ایک بار پھر بیچ ریسلنگ کا عالمی چیمپین بنادیا۔

  • پی آئی اے نے پاکستانی ریسلرانعام بٹ کی محنت پر پانی پھیردیا

    پی آئی اے نے پاکستانی ریسلرانعام بٹ کی محنت پر پانی پھیردیا

    بیجنگ : پی آئی اے کی سستی نے پاکستانی ریسلرانعام بٹ کی چار برس کی محنت پرپانی پھیردیا۔

    پرواز میں تاخیرکے باعث اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے انٹری کرانے نہ پہنچ سکے، ریسلنگ فیڈریشن نے کل تک مہلت کیلئے خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اولمپک گیمز کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے انعام بٹ کی گزشتہ روز لاہورسے بیجنگ کیلئے فلائٹ چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی.

    بیجنگ تاخیر سے پہنچنے کے باعث انعام بٹ کی منگولیا کیلئے پرواز مس ہو گئی۔ قومی ریسلر بیجنگ ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔

    یاد رہے کہ اولمپک کوالیفائنگ کی انتظامیہ نے انعام بٹ کو انٹری کروانے کیلئے آج بارہ بجے کا وقت دیا تھا۔

    پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے اولمپک انتظامیہ سے کل تک مہلت دینے کیلئے خط لکھ دیا ہے اور فیڈریشن نے انعام بٹ کو بیجنگ سے منگولیا کیلئے نیا ٹکٹ بھی کروا دیا ہے۔