Tag: inaugrate

  • فیصل آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی توسیع کا کام مکمل، وزیراعظم افتتاح کریں گے

    فیصل آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی توسیع کا کام مکمل، وزیراعظم افتتاح کریں گے

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فیصل آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی توسیع کا کام مکمل کر لیا گیا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 20 جنوری کو افتتاح کریں گے، فیصل آباد ایئر پورٹ پر مسافروں کو جدید سفری سہولیات فراہم ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی توسیع کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 20 جنوری کی صبح نئی بلڈنگ کا افتتاح کریں گے۔

    فیصل آباد نئے ایئر پورٹ کے افتتاح میں سیکریٹری ایوی ایشن عرفان الہی اور مشیر ہوا بازی مہتاب عباسی بھی شریک ہوں گے۔

    فیصل آباد کے نئے ایئر پورٹ پر مسافروں کے لیئے جدید سفری سہولیات فراہم ہوں گی ، نئے ایئر پورٹ بلنڈنگ کا رقبہ 36000 ہزار اسکوائر فٹ سے بڑھا کر 73000 کر دیا گیا ہے۔

    اندرون ملک لاؤنج میں 200 اور انٹرنیشنل لاؤنج میں 400 مسافروں کی گنجائش رکھی گئی ہے، اندرون ملک پروازوں کے 4 جب کہ بیرون ملک پروازوں کے لیئے 12 کاؤنٹر کر دیئے گئے ہیں۔

    فیصل آباد ایئر پورٹ پر جدید سی سی ٹی وی کیمروں فائر ہائیڈرنٹ اور فائر الارم سسٹم لگایا گیا ہے جبکہ ایئر پورٹ پر وسیع الفا ٹیکسی وے اور فوکر ایپرن بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

    مسافروں کی سہولت کے لیئے دو نئے ایویو برجز اور پروازوں کی آمدو رفت کا جدید ڈسپلے سسٹم لگا دیا گیا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چند ٹکوں کے لئے معصوم لوگوں کواستعمال کیا جا رہا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    چند ٹکوں کے لئے معصوم لوگوں کواستعمال کیا جا رہا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کا کہنا ہے کہ چندٹکوں کے لئے معصوم لوگوں کواستعمال کیا جارہا ہے، راہ راست پرجوبھی آئےگااسےگلےلگائیں گے اور ریاست سے لڑنے والوں کو کیفر کردارتک پہنچائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہدائے زہری فلائی اوور کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب سے خطاب میں ثنااللہ زہری نے کہا کہ ماضی کے لٹل پیرس کو دوبارہ خوبصورت شہر بنائیں گے، فلائی اوور بننے سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ باہربیٹھے لوگ نوجوانوں کوبطورایندھن استعمال کررہےہیں،پولیس کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی ، ریاست سے لڑنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

    ثنااللہ زہری نے کہا کہ راہ راست پر جو بھی آئے گا، اسے گلے لگائیں گے، کوئی اگر ریاست کی رٹ چیلنج کریگا تو معاف نہیں کرینگے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا دل بڑا ہے، تمام غلطیوں کو معاف کردیتا ہے، 18 ویں ترمیم کے تحت صوبائی خود مختاری مل گئی ہے، چند ٹکوں کے لئے معصوم لوگوں کو استعمال کیا جارہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سائٹ کراچی میں نادرا کے تیسرے میگا سینٹر کا افتتاح  ،24گھنٹےکام کرےگا

    سائٹ کراچی میں نادرا کے تیسرے میگا سینٹر کا افتتاح ،24گھنٹےکام کرےگا

    کراچی : شہر قائد میں نادرا کے تیسرے میگا سینٹر کا افتتاح کردیا گیا، جو 24گھنٹے کام کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے نادرا کے تیسرے میگا سینٹرکا افتتاح کردیا، چیئرمین نادراعثمان مبین بھی وفاقی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے، اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہا کہ شناختی کارڈ کے حصول میں آسانی ہوگی، نادرا کو ہدایت کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر اپنانیٹ ورک وسیع کرے جبکہ نادرا کو100مزید موبائل وینزخریدنے کی ہدایت کی ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کے حصول کیلئے آسانی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مردم شماری میں حکومت نہیں سول اور فوج سے افراد موجود تھے، سول اورفوج کے افراد نے الگ الگ مردم شماری کا اندراج کیا۔

    نادرا میگا سینٹر 24 گھنٹے کام کرے گا، میگا سینٹر میں 26کاؤنٹر بنائے گئے ہیں، 2 منزلہ سینٹر میں ایک منزل ایگزیکٹیو اور دوسراعام درخواستوں کیلئے ہوگیبزرگ اور خصوصی افراد کیلئے 3الگ کاونٹر بنائے گئے ہیں، فارم جمع کرانے کے کاؤنٹر اور 3شناختی کارڈ کے اجرا کے کاؤنٹر ہیں۔


    مزید پڑھیں : چوہدری نثار نے نادرا کے 2 میگا سینٹرز کا افتتاح کردیا


    نادرا میگا سینٹر میں 300افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے،سینٹر میں روزانہ 2ہزار درخواستوں پرکام کیا جاسکے گا۔

    یاد رہے رواں سال اپریل میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی کی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے نادرا کے 2 میگا سینٹرز کا افتتاح کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔