Tag: Inauguration Ceremony

  • میلی آنکھ سے دیکھا تو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا، وزیراعظم نے دشمن کو خبردار کردیا

    میلی آنکھ سے دیکھا تو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا، وزیراعظم نے دشمن کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے جدید لڑاکا طیارے جے ٹین سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا میلی آنکھ سے دیکھا تو بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جے 10سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپنی قوم کومبارکباد دیتاہوں ، جے10سی سے ہمارادفاعی نظام مزید مضبوط ہوگا۔

    عمران خان نے جے10سی کی شمولیت میں تعاون پر چین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کیلئے یونیورسٹی بنائی جارہی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پلوامہ کے بعد بالاکوٹ پر حملہ ہوا اس پر پاکستان کاردعمل دنیا نے دیکھ لیا، دنیا نے دیکھا کہ پاکستان اپنادفاع کرنا جاتاہے، کوئی بھی پاکستان کی طرف دیکھے گا تو اسے بہت بڑانقصان ہوگا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، پاکستان مستحکم ہوتاجارہاہے، ملک کی سمت درست اور معیشت بہتر ہورہی ہے، کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کو پیغام گیا ہے کہ پاکستان اپنی حفاظت کرناجانتاہے، جے10سیئ کا ڈس پلے دیکھ کر مزید اعتماد آگیا ہے، کوئی بھی ہم پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈال سکتاہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آزاد ملک خود دار اس وقت رہ سکتا ہے جب وہ اپنی حفاظت کرسکے، اللہ کا کرم ہے کہ ہماری ریکارڈ ٹیکس کلیکشن ہوئی ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بےپناہ قربانیاں دیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح ملک سے غربت کا خاتمہ کرناہے، جیسے جیسے دولت بڑھتی جائے گی ہم اپنے دفاع کو مزید مضبوط کریں گے ، اصل طاقت یہی ہے کہ آپ کو جنگ نہ لڑنی پڑے کیونکہ دنیا کو پتہ ہو،ہم دفاع کرسکتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا قوم ساتھ کھڑی ہوتو مسلح افواج کا جذبہ مزید بڑھتا ہے،ہماری مسلح افواج اور قوم نے دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

  • سیاحت کا شعبہ ترقی کرلے تو ملک کے قرضے واپس کرسکتے ہیں، وزیراعظم

    سیاحت کا شعبہ ترقی کرلے تو ملک کے قرضے واپس کرسکتے ہیں، وزیراعظم

    مری: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاحت کے شعبے میں ترقی کرلیں تو ملک کے قرضے واپس کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مری میں کوہسار یونیورسٹی کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا، بعد ازاں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے علاقے مشہور سیاحتی مقامات سے زیادہ پرکشش ہیں مگر ماضی میں سیاحت پر کسی نے توجہ نہیں دی،موجودہ حکومت کی خصوصی کاوشوں کے باعث ملک میں سیاحت کا شعبہ ترقی کررہا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے ملکی معیشت میں انقلاب لایاجاسکتاہے، سیاحت کےشعبے میں ترقی کرلیں تو ملک کے قرضے واپس کرسکتے ہیں، دنیا میں ساٹھ ارب ڈالر وہ علاقہ کماتا ہے جو ہمارے ناردرن ایریاز سے بھی آدھا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت عام آدمی کی بہتری کیلئے کوشاں ہے، غریب طبقے کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، ہم اپنے نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں گے ،انسانوں پر پیسہ خرچ کریں گے۔

    وزیراعظم نے سیاحت کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ اللہ نے پاکستان کو کن کن نعمتوں سے نوازا ہے، کےپی اور گلگت جائیں تو وہاں بھی سیاحتی مقامات بن سکتے ہیں،کوہستار یونیورسٹی سیاحت کے فروغ کیلئے بہت اہم ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مری میں ایک فیملی کے گھر پر 83کروڑ روپے خرچ کئےگئے، اس گھر میں بڑے بڑے وزیر یہاں آکر مفت ٹھہرتے تھے، جس پر سرکاری کروڑوں روپیہ خرچ ہوتا تھا۔

  • کلین کراچی مہم کا آغاز آج سے ہورہا ہے

    کلین کراچی مہم کا آغاز آج سے ہورہا ہے

    کراچی: وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر کلین کراچی مہم کا آج سے آغاز ہورہاہے ، مہم میں وفاقی حکومت ، شہری حکومت اور ایف ڈبلیو او ایک دوسرے کی معاونت کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کلین کراچی مہم کا آغاز آج کراچی میں واقع کراچی پورٹ ٹرسٹ بلڈنگ سے ہورہا ہے ، وفاقی وزیر برائے امور علی حیدر زیدی اس مہم کو لیڈ کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مہم میں عوام کی جانب سے مالی معاونت کے لیے اکاؤنٹ نمبر بھی آج شیئر کردیا جائے گا۔

    مہم کے لیے ضلع غربی میں 48 مقامات اور ضلع جنوبی و شرقی میں 70 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مہم کے پہلے مرحلے میں 6 اضلاع میں بڑے نالوں کی صفائی کی جائے گی۔کراچی کے38نالے سمندر میں گرتے ہیں،38میں سے13نالے بڑے ہیں ، ان میں سے زیادہ تر بند ہیں۔ دوسرے مرحلے میں شاہراہوں اور گلیوں سے کچرا اٹھایا جائے گا۔

    کچرا اٹھانے کے فیز میں ڈمپنگ یارڈ زخالی کرنا اور اسکولز و پارکس کے اطراف سے کچرا اٹھانا شامل ہے۔ مہم میں حصہ لینے والے وفاقی و بلدیاتی اداروں کے نمائندگان مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

    مہم میں 10 ہزار سے زائد رضا کار، سیاسی کارکن اور عوامی نمائندے حصہ لیں گے۔ وفاقی حکومت کی کلین کراچی مہم کے لیے قومی خزانے سے فنڈز نہیں لیے جائیں گے۔

    فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کلین کراچی مہم کی کلیدی شراکت دار ہے جو تکنیکی مدد و ہیوی مشینری دے گی۔ کراچی کی کاروباری و صنعتی تنظیمیں بھی کلین کراچی مہم میں حصہ لیں گی۔ مہم میں ایک ہزار ٹریکٹر ٹرالیوں 200 سے زائد ڈمپر لوڈر سے کچرا ٹھکانے لگایا جائے گا۔ ہر بلدیاتی وارڈ میں رضا کار صفائی مہم کا حصہ بنیں گے۔

    اس مہم کا آغاز وزیربحری امور علی زیدی نے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کیا ہے ، ان کاکہنا ہے کہ شہر بھر کا لاکھوں ٹن کچرا بارش کے باعث بہہ کر سمندر میں آگیا ہے، حکومت سندھ سے درخواست ہے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردیں، یہ سمندری آلودگی کا باعث بھی بن رہے ہیں۔مچھلی کے پیٹ سے بھی پلاسٹک بیگ نکل رہے ہیں۔

    علی زیدی نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم یہاں شہریوں کی مدد کرنے آئے ہیں حکومت کرنے نہیں، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے متعلق قانون بنایا جائے، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو الگ کیا جائے گا، ایک ادارہ پانی کی ذمہ داری دیکھے اور دوسرا سیوریج کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی صفائی کے لئے اسٹیک ہولڈر سے رابطہ شروع کردیا ہے، تاجربرادری بھی مدد کرنے کو تیار ہے، یہ مہم اتنی بڑی ہوگئی ہے کہ انٹرنیشنل کالز بھی آرہی ہیں۔

    مہم میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سعید غنی بھی دلچسپی لے رہے ہیں، کراچی میں صفائی کی آج سے باقاعدہ مہم شروع کررہے ہیں، کراچی کی صفائی کا کام ایف ڈبلیو او کرے گا۔

  • چیف جسٹس کا شکوہ : وزیراعظم کی مہمند ڈیم کی افتتاحی تقریب کی تاریخ تبدیل کرنے کی ہدایت

    چیف جسٹس کا شکوہ : وزیراعظم کی مہمند ڈیم کی افتتاحی تقریب کی تاریخ تبدیل کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے شکوے کے سبب مہمند ڈیم کی افتتاحی تقریب کی تاریخ تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ملاقات کی اور انہیں مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کی تاریخ کی تبدیلی پر چیف جسٹس کے اظہار برہمی سے آگاہ کیا۔

    فیصل واوڈا نے بتایا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار ڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے آمادہ نہیں ہیں جبکہ میں چیف جسٹس سے تاریخ کی تبدیلی پر معذرت بھی کر چکا ہوں۔

    وزیراعظم نے تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصل واوڈا کو ہدایت دی کہ ڈیم کی افتتاحی تقریب ملتوی کی جائے اور چیف جسٹس کے راضی ہونے تک افتتاحی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا جائے۔

    مزید پڑھیں: چیف جسٹس کا مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد کی تاریخ بدلنے پر حکومت سے شکوہ

    یاد رہے کہ مہمند ڈیم کی افتتاحی تقریب پہلے دو جنوری کو ہونا تھی جسے تبدیل کرکے13جنوری کو کردیا گیا، آج کیس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس نے تاریخ کی تبدیلی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے مہمند ڈیم کےسنگ بنیاد کی تاریخ بدلنے پر حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سےاجازت لیے بغیر سنگ بنیاد کی تاریخ بدل دی گئی، شاید میں سنگ بنیاد تقریب میں نہ جاؤں آپ وزیراعظم کو لے جائیں۔

  • وزیراعظم نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا افتتاح کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کاافتتاح کردیا اور کہا  کہ یہ مہم صرف حکومت کامیاب نہیں بنا سکتی سب کو کردار ادا کرنا ہے، پاکستان قدرت کا تحفہ ہے، بدقسمتی سے ہم نے اس کی خوبصورتی پرتوجہ نہیں دی۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں صاف اورسرسبز پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم عمران خان تقریب میں شریک ہوئے اور خطاب کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک بھرمیں جو گندگی کے مسائل ہیں، اسے ہم حل کریں گے، حکومت میں آتے ہی کہا تھا کہ ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر چلیں گے، مدینے کی ریاست انصافاورقانون کی بالادستی پرقائم تھی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں دیکھنا ہے جوآج ہم کررہے ہیں، اس کا مستقبل میں کیا اثر ہوگا، یورپی دنیا میں جائیںتو  وہاں گندگی نظرہی نہیں آتی، بھارت نے گندگی کے مسائل پر گزشتہ4 سال میں قابو پایا، بھارت کے بھی ہمارے جیسے حالات  تھے لیکن اب ہم سے  آگے نکل گیا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہم ذہن میں بٹھاچکےہیں کہ باہرکے ممالک میں صفائی اوریہاں گندگی ہے، اسلام آباد کی کچی آبادی میں گندگی دیکھیں، کورنگ نالہ سے راول ڈیم میں جانے والاپانی سیوریج لائن بن چکا ہے۔

     یہ مہم صرف حکومت کامیاب نہیں بناسکتی سب کوکرداراداکرناہے، وزیراعظم

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نےفیصلہ کیا ہے کہ صاف اورسبز پاکستان مہم میں سب کوشامل کرناہے، یہ مہم صرف حکومت کامیاب نہیں بناسکتی سب کوکرداراداکرناہے، مہم میں بچے،بوڑھےسب کوشامل ہوناہے، سب مل کرکچھ تبدیل کرسکتے ہیں اورگندگی کا خاتمہ  بھی ہوسکتا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا  کہ دریاؤں کی صفائی، شفاف ہوا ہم بھی حاصل کرسکتے ہیں، ہم سب مل کر ملک بھر میں پانی کے مسائل کوحل کرسکتے ہیں، مہم کے ذریعے کچرے سے بجلی بھی بنا سکتے ہیں۔

    مہم کے پہلو

    عمران خان کا کہنا تھا کہ صاف اورسرسبز پاکستان مہم کے4 پہلو ہیں، سب سے پہلے ہم نے مائنڈ سیٹ کرنا ہے، کچھ لوگ پوچھتے ہیں، نیا پاکستان کہاں ہے، ہمیں سب سے پہلے لوگوں کو شعور دینا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے اسکول سے بچوں کو تیار کرنا ہے، ان کا مائنڈ سیٹ کرنا ہے، نصاب میں ڈالیں گے کہ ملک کوصاف رکھنا کتنا ضروری ہے، کلاس ون سے کلاس5 تک اسکول سلیبس میں شامل کریں گے، اسلام آباد میں سلیبس شروع کردیا ہے، ملک بھرمیں جلد ہی شروع کریں گے۔

    وزیراعظم نے کہا ڈمپنگ سائٹس سے متعلق بھی عوام کو آگاہ کیا جائے گا، کچرے سے بجلی بناکر لوڈشیڈنگ کامسئلہ بھی حل کریں گے، صفائی سے متعلق تحصیل  کی سطح پر مقابلے کرائیں گے، ہر دو سے تین مہینے بعد صفائی سے متعلق جیتنے والی تحصیل کو انعام دیا جائے گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز ملک بھر میں مہم کا باقاعدہ آغاز کررہے ہیں، ہفتے کے روز موومنٹ کا آغاز کریں گے، پورا ملک شرکت کرے گا، لوگ جب صفائی دیکھیں  گے اس مہم میں ان کی شرکت بڑھے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ صفائی مہم میں فری لانس کام کرنےوالوں سےریکارڈ لیا جائے گا، صفائی میں پیچھے رہ جانے والی تحصیل میں افسران سے پوچھا جائے گا۔ علما ئے کرام سے درخواست ہے جمعہ کی نماز میں باقاعدہ اعلانات کریں،اور عوام کو صفائی سےمتعلق فوائد سے آگاہ کریں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پبلک ٹوائلٹس کےمسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں گے، پٹرول پمپس میں ٹوائلٹس کی صفائی کی ہدایات کی گئی ہیں، ٹوائلٹس وٹس ایپ نمبردرج کریں گے کہ تصویر بھیج کر شکایت درج کرائی جاسکے ، شکایت پرفائن کیا جائے گا۔

    صفائی کے اقدامات مانیٹرکرنے کے لیے لوگوں کو نوکریاں بھی دیں گے

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ صفائی کے لیے اقدامات مانیٹرکرنے کے لیے لوگوں کو نوکریاں بھی دیں گے، مہم کو شہروں سے گاؤں تک لے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماراٹارگٹ ہے5سال میں ملک بھر میں10ارب درخت لگائیں، شہروں میں درختوں لگانے سے آلودگی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان قدرت کا تحفہ ہے، بدقسمتی سے ہم نے خوبصورتی پرتوجہ نہ دی، ہم نےدریاؤں کو بھی صاف کرنا ہے، مانیٹرنگ کا سسٹم بنائیں گے، یہ مہم ہمارے مستقبل کے لیے ہے اس میں سب نےشرکت کرنی ہے، آبادی کے تناظرمیں بھی ہمارے ملک میں صفائی ضروری ہے۔

  • ماہرین کی تجاویز سے اتفاق ہے کہ ٹیکس پالیسی میں تسلسل ہونا چاہیے: فروغ نسیم

    ماہرین کی تجاویز سے اتفاق ہے کہ ٹیکس پالیسی میں تسلسل ہونا چاہیے: فروغ نسیم

    کراچی: وفاقی وزیر قانون وانصاف ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ماہرین کی تجاویز سے اتفاق ہے کہ ٹیکس پالیسی میں تسلسل ہونا چاہیے، پاکستان کو اپنے اکاؤنٹنٹسی پروفیشنلز پر فخر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیسرے فنانشل ریفارم فار اکنامک ڈیویلپمنٹ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں وفاقی وزیرقانون و انصاف ڈاکٹر فروغ نسیم نے خصوصی شرکت کی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ہے، ہمیں اپنے فروفیشنلز پر فخر ہے، ملک کی ترقی کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک اور اس جیسے دیگر اداروں کا کام قابل تعریف ہے، ماہرین کی تجاویز ہے کہ ٹیکس پالیسی میں تسلسل ہونا چاہیے۔

    چالیس اب ڈالر کے غیرملکی قرضے کے بعد وفاقی حکومت کی مزید قرضے لینے کی پلاننگ

    خیال رہے کہ 2013 میں موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی آئی ایم ایف سے چھ ار ب چھ کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا تھا۔

    خیال رہے کہ پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف کے مقرر کردہ اہداف حاصل کرنےکے بعد قرضہ اقساط میں ملا تھا، پروگرام کی تکمیل پر بھی آئی ایم ایف پاکستان کی پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں معاشی ماہرین نے کہا تھا کہ پاکستان کوایک اورآئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت پڑسکتی ہے، ملک کے بیرونی کھاتے شدید دباؤکا شکار غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں ، ملک کو آئندہ مالی سال میں تیرہ ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کی ضرورت پڑے گی۔