Tag: inayat khan

  • راضی نے نتاشا کو انگوٹھی پہنا دی

    راضی نے نتاشا کو انگوٹھی پہنا دی

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں راضی نے نہ چاہتے ہوئے بھی نتاشا کو انگوٹھی پہنا دی۔

    آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، نادیہ حسین (فیضان کی والدہ)، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن، فضا) تانیہ حسین (رمشا)، عنایت خان (راضی)، رمہا احمد (نتاشا) سلمی حسن ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔

    ’مقدر کا ستارہ‘ میں دکھایا گیا کہ کس طرح والدین اپنے بگڑے بچوں کو سدھارنے کے لیے ان کی شادی شریف گھرانوں کی بچیوں سے کردیتے ہیں جن کو سدھارنے کے لیے ان کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’راضی نے والدہ کے کہنے پر نہ چاہتے ہوئے بھی نتاشا کو منگنی کی انگوٹھی پہنا دی۔‘

    اسپتال میں نتاشا اور راضی کے والدین موجود ہوتے ہیں، راضی کی والدہ کہتی ہیں کہ ’میرے بیٹے نے اگر زبان دی ہے تو وہ پیچھے نہیں ہٹے گا وہ کہتی ہیں کہ انگوٹھی پہناؤ۔

    والدہ کے کہنے پر راضی نتاشا کو انگوٹھی پہنا دیتے ہیں جس کے بعد نتاشا کے چہرے پر خوشی دیکھی جاسکتی ہے۔‘

    کیا راضی نتاشا سے شادی کرلیں گے؟ کیا ہادیہ بہن فضا کو اس صورت حال پر سمجھا سکیں گی؟ یہ جاننے کے لیے مقدر کا ستارہ کی اگلی قسط دیکھیں۔

  • فاطمہ آفندی نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’ہادیہ‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ فاطمہ آفندی نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا۔

    آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، عنایت خان (راضی) بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، رمہا احمد (نتاشا) نادیہ حسین (فیضان کی والدہ)، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن، فضا) تانیہ حسین (رمشا)، سلمی حسن ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔

    ’مقدر کا ستارہ‘ کی کہانی پوش گھرانے سے تعلق رکھنے والے فیضان کے اور متوسط طبقے کی لڑکی ہادیہ کے گرد گھومتی ہے، فیضان (بگڑے بیٹے) کو سدھارنے کے لیے صفدر اپنے قریبی دوست کے بیٹے ہادیہ سے ان کی شادی کروادیتے ہیں لیکن وہ شوہر کے رویے سے تنگ آجاتی ہیں، ساس (نادیہ حسین) بھی ہادیہ کو پسند نہیں کرتیں۔‘

    گزشتہ اقساط میں دکھایا گیا کہ ’فیضی بہن نتاشا سے کہتے ہیں کہ ’ماما اور تم ساتھ ساتھ ہوتے ہو میری بیوی کے خلاف کوئی پلان تو نہیں کررہے، بہن کہتی ہیں کہ ’بیوی کہیں تم نے اسے قبول تو نہیں کرلیا۔‘

    فیضی بہن سے بولتے ہیں کہ ’وہ بالکل گڑیا جیسی ہے پیاری ہے۔‘ خوبصورت ہے جب ساتھ ہوتی ہے اچھا لگتا ہے۔‘

    ایک قسط میں دکھایا ’فیضی کا رویہ نہیں بدلا ہے اور وہ ہادیہ کے دوست راضی سے بھی جیلس ہوجاتے ہیں جبکہ راضی اور ہادیہ کے درمیان دوستی ہے اور وہ انہیں ہر لمحے سپورٹ بھی کرتے ہیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاطمہ آفندی نے عنایت خان کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں دونوں اداکاروں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کون چاہتا ہے کہ ہادیہ راضی کے ساتھ دوستی ختم کرلے، براہ کرم فیڈ بیک دیں،‘ انہوں نے پوسٹ میں عنایت خان کو مخاطب کیا اور ساتھ ہی ’مقدر کا ستارہ‘ کا ہیش ٹیگ بھی بنایا۔

    ڈرامے میں کیا ہونے جارہا ہے؟ کیا ہادیہ، فیضی سے محبت کرنے لگیں گی، کیا فیضی کا رویہ ہادیہ کو ان سے دور کردے گا، یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ روزانہ شام 7 بجے دیکھیں۔