Tag: incheon

  • ایشین گیمز:ہاکی سیمی فائنل،پاکستان کا مقابلہ کل ملائیشیا سے ہوگا

    ایشین گیمز:ہاکی سیمی فائنل،پاکستان کا مقابلہ کل ملائیشیا سے ہوگا

    انچیون: ایشین گیمز میں ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنلز کل کھیلیں جائیں گے۔ دفاعی چیمپئین پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا جبکہ بھارتی ٹیم جنوبی کوریا سے ٹکرائے گی۔ ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم ناقابل شکست ہے ۔

    گولڈ میڈل صرف دو فتوحات کی دوری پر ہے۔ گرین شرٹس نے تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔ پاکستان نے لیگ راؤنڈ میں سری لنکا، چین، روایتی حریف بھارت اور اومان کو زیر کیا۔ اب امتحان کی گھڑی آگئی ہے۔

    مقابلہ ملائیشیا سے ہے اورایک شکست تمام کامیابیوں کو بے معنی بنادے گی ،ملائیشیا دوہزار دس کے ایشین گیمز کے فائنل کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے بے تاب ہے۔ ادھرپاکستانی کھلاڑی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا،

    ادھر دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم سخت حریف جنوبی کوریا کے مدمقابل آئے گی، بھارت انیس سو اٹھانوے کے بعد سے اب تک ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل نہیں کرسکا ہے۔ بھارت نے چین کو دو صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

  • ایشین گیمز:پاکستانی باکسرمحمد وسیم کوارٹرفائنل میں

    ایشین گیمز:پاکستانی باکسرمحمد وسیم کوارٹرفائنل میں

    انچیون: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جنوبی کوریا کے حریف کو شکست دیکر باون کلو گرام باکسنگ کیٹگری کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔انچیون میں جاری سترہویں ایشین گیمز میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

    کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ سینے پر سجانے والے باکسر محمد وسیم نے راؤنڈ میچ میں میزبان ملک کے حریف کو بیسٹ آف تھری راؤنڈ میں شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

    محمد وسیم نے ایک کے مقابلے دو پوائنٹس سے کامیابی سمیٹ کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فائٹ کے دوران محمد وسیم کی آنکھ کے نیچے لگا زخم پھر سے تازہ ہوگیا جو انھیں کامن ویکتھ گیمز کے فائنل میں لگا تھا۔ کوارٹر فائنل سے قبل محمد وسیم کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائےگا۔

  • ایشین گیمز:ہاکی ٹورنامنٹ,پاکستان نےاومان کو شکست دیدی

    ایشین گیمز:ہاکی ٹورنامنٹ,پاکستان نےاومان کو شکست دیدی

    انچیون: ایشین گیمز ہاکی ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئین پاکستان نے اپنے آخری لیگ میچ میں اومان کو شکست دے دی۔ انچیون میں جاری ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

    گرین شرٹس ایونٹ میں ناقابل شکست ہے۔ پاکستان بھارت کو شکست دے کر پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے اور اب قومی ٹیم نے اپنے آخری لیگ میچ میں اومان کیخلاف بھی میدان مارلیا۔

    پاکستانی ٹیم گروپ میں بارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، قومی ٹیم نے سری لنکا کو چودہ صفر سے زیر کرتے ہوئے ایونٹ کا شاندار آغاز کیا اور پھر چین کو بھی روند ڈالا۔

  • ایشین گیمز: قومی ویمن کرکٹ ٹیم نےسونےکاتمغہ اپنےنام کرلیا

    ایشین گیمز: قومی ویمن کرکٹ ٹیم نےسونےکاتمغہ اپنےنام کرلیا

    انچیون: جنوبی کوریا میں جاری ایشین گیمزمیں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا، پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو فائنل میں چاررنزسے شکست دے کرسونے کا تمغہ حاصل کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انچیون میں پاکستان ویمنزٹیم نے سبزہلالی پرچم سربلند رکھتے ہوئےاعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔ قومی ویمنزٹیم کی جیت کا سفرفائنل تک جاری رہا اورگولڈ میڈل معرکے میں پاکستان ویمنزٹیم نے میدان مارلیا۔

    بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ اوورز میں چھ وکٹوں ستانوے رنزبنائے، بسمہ معروف چوبیس رنزبناکر نمایاں رہیں۔

    جواب میں بارش کے باعث بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت سات اوورزمیں تینتالیس رنز کا ہدف دیا گیا جس کو حاصل کرنے کے لئےبنگلہ دیش نے اننگزکا آغازتو برق رفتاری سے کیا لیکن پاکستانی بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے حریف ٹیم کے عزائم خاک میں ملادیئے ۔

    قومی ویمنزکرکٹ ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے مسلسل دوسری مرتبہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے ثناء میر، ندا ڈاراورسعدیہ یوسف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • ایشین گیمز: قومی ویمنزکرکٹ ٹیم کی تھائی لینڈ کو اکیاون رنز سے شکست

    ایشین گیمز: قومی ویمنزکرکٹ ٹیم کی تھائی لینڈ کو اکیاون رنز سے شکست

    انچیون: ایشین گیمز میں دفاعی چیمپئین پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ انچیون میں کھیلا جانے والا میچ بارش کے سبب چودہ اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔

    تھائی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا۔ گیارہ رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد نین عابدی نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ نین عابدی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم نے مقررہ چودہ اوورز میں سات وکٹوں پر ستانوے رنزبنائے۔

    نین عابدی چالیس رنزبناکر نمایاں رہیں۔ جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر چھیالیس رنز بناسکی، اسماویہ اقبال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

  • ایشین گیمز :میڈلز کی جنگ میں چین کو برتری حاصل

    ایشین گیمز :میڈلز کی جنگ میں چین کو برتری حاصل

    انچیون: جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں ایشیا کے بہترین ایتھلیٹس کے درمیان زبردست مقابلے شروع ہوگئے ہیں۔ چین کھیلوں کا شاندار آغاز کرتے ہوئے سب سے آگے ہے۔

    چین نے پہلے روز اب تک تین طلائی اور ایک کانسی کا میڈل جیت لیا ہے۔جنوبی کوریا اور بھارت نے بھی ایک ایک گولڈمیڈل سینے پر سجائے ہیں۔

    کھیلوں کے ابتدائی روز شوٹنگ، فینسنگ، ویٹ لفٹنگ، جوڈو اور سوئمنگ کے مقابلے بھی جاری ہیں۔ ایشین گیمز میں پینتالیس ممالک کے ایتھلیٹس ایکشن میں ہیں۔