Tag: Incidents of theft

  • روس میں چوری کی واردات کرنے والا امریکی سفارت کار گرفتار

    روس میں چوری کی واردات کرنے والا امریکی سفارت کار گرفتار

    ماسکو : روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنے ٹیلی گرام چینل میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے ایک ملازم نے رواں سال موسم بہار میں روس کے تیور ریجن میں ریلوے کی سگنل لائٹ چرائی تھی۔

    حال ہی میں روس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک امریکی سفارت کار کو ریلوے لائن کے کنارے لگی ایک سگنل لائٹ کو توڑ کر اُسے لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    یہ ویڈیو چند ماہ پہلے کی ہے واقعے کے بعد روسی پولیس نے امریکی سفارت کار کو گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ شمالی روس کے شہر تیور کے قریب اوستاشکوف ریلوے اسٹیشن کے پاس پیش آیا۔

    روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے سخت انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی مذاق کی بات نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ خطرہ اس بات کا تھا کہ امریکی شہری کی اس حرکت نے ٹرین کے مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اوسٹاکوف کا مرکز ریلوے کا ایک مصروف ریلوے ٹریک ہے۔ اس لئے یہ روسی ریلوے کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ ماریا نے زور دے کر کہا کہ اگر گمشدہ سگنل لائٹ فوری طور پر دریافت نہیں کیا گیا تو ایک بہت برا سانحہ پیش آسکتا ہے جس کا ذمہ دار امریکی سفارت کار ہوگا، انہوں نے بتایا کہ یہ ایک ناقابل معافی جرم ہے۔

    زاخارووا کے مطابق یہ کہانی پولیس کی تفتیش سے پہلے کی کارروائیوں کی وجہ سے مشہور ہوئی۔ روسی پولیس کے پولیس افسران نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے ریلوے ٹریک پر سوئچ سائن کو چوری کرکے اپنی کار کے ٹرنک میں ڈال دیا۔

    روسی پولیس کے مطابق وہ ایک لال (سفارتی) لائسنس پلیٹوں والی کار تھی روسی سفارت کار نے بتایا اسی دن تیور ریجن میں ٹریفک پولیس نے اسی لائسنس پلیٹ والی کار کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں روک لیا تھا۔

    اس کار کو امریکی سفارت خانے کا ایک ملازم چلارہا تھا، روسی وزارت خارجہ نے اس معاملے پر سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے. ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ سفارت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • کم عمر چوروں کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری، پولیس چکرا گئی

    کم عمر چوروں کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری، پولیس چکرا گئی

    ممبئی : بھارت میں دو کم عمر لڑکوں نے اپنی نشے کی لت اور موبائل فون کا شوق پورا کرنے کیلئے جرم کا سہارا لیا، ملزمان دکانوں میں نقب لگا کر قیمتی سامان چوری کیا کرتے تھے۔

    بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں موبائل کی دکانوں میں انتہائی مہارت کے ساتھ چوری کی متواتر وارداتوں پر پولیس بھی چکرا گئی تمام تر اقدامات کے باوجود ملزمان کا سراغ نہیں مل رہا تھا۔

    بعد ازاں ممبئی کے سمتا نگر پولیس نےدو ایسے نابالغ چوروں کو حراست میں لیا جو بھنگ کے نشے اور موبائل فون کے شوق کے لئے دکان کی چھت توڑ کر چوری کی وارداتیں کرتے تھے، چوری شدہ سامان بیچ کر نشے کی لت کو پورا کرتے تھے۔

    ایک روز چوری کی واردات کے دوران ایک دکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ساری کارروائی ریکارڈ ہوگئی جو ان کی گرفتاری کا باعث بنی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج18 مارچ کو کاندیولی ہنومان نگر علاقہ میں واقع پلازہ الیکٹرانک شاپ میں چوری کی واردات کی ہے جس میں سفید کپڑے میں ملبوس چور دکان کی چھت کو توڑ کر اندر داخل ہوئے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے چور اکیلا نہیں ہے بلکہ اس کا دوسرا ساتھی بھی اس کی مدد کے لئے چھت پر اس کا انتظار کر رہا ہے۔

    دکان کے اندر داخل ہونے والا سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ہوا نابالغ چور بار بار دکان میں رکھے ہوئے سامانوں کا جائزہ لے رہا ہے۔ کیونکہ اسے معلوم ہے کہ وہ پچھلے 2 دنوں سے اس دکان کی ریکی کر رہا تھا۔

    اس واقعے کی تفتیش کرتے ہوئے پولیس نے ایک 17 سالہ نابالغ اور اس کے ایک16سالہ نابالغ دوست کو حراست میں لیا، چوری شدہ موبائلوں میں سے10 موبائل جس کی قیمت ایک لاکھ17ہزار کے قریب بتائی گئی ہے۔

  • ڈیفنس میں ماسی نے گھر کا صفایا کردیا، لاکھوں مالیت کی ڈرامائی واردات

    ڈیفنس میں ماسی نے گھر کا صفایا کردیا، لاکھوں مالیت کی ڈرامائی واردات

    کراچی : ڈیفنس میں لٹیرے کام کے بہانے گھروں میں لوٹ مار کرنے لگے، ملازمہ نے گھر والوں کو قہوے میں بےہوشی کی دوا ملاکردی اور ساتھی کے ساتھ مل کر گھر کا صفایا کردیا۔

    کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کی خیابان بدر میں چوری کی واردات سامنے آئی ہے جس میں دو روز قبل رکھی جانے والی ماسی ہاتھ کی صفائی دکھا گئی۔

    خیابان بدر کے رہائشی خاندان کو قہوہ ایک کروڑ سے زائد مالیت کا پڑگیا، ملزمہ ثمینہ نے گھر میں موجود خواتین کو قہوے میں بےہوشی کی دوا ملا کر پلا دی۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ ساتھی سمیت ایک کروڑ سے زائد مالیت کا مال لوٹ کر فرار ہوگئی، متاثرہ خاندان کے مطابق چوری کی واردات میں ایک کلو سونا،25 ہزار اماراتی درہم لوٹے گئے۔

    ڈیفنس پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کے افراد اسپتال میں موجود ہے ان سے رابطہ کرکے جلد مزید کارروائی کیلئے گھر کا جائزہ لے کر تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔

    پولیس حکام نے کہا کہ کراچی ساؤتھ زون پولیس نے متعدد مرتبہ مہم چلائی کہ گھر میں ماسیوں کو نوکری کیلئے رکھنے سے قبل ان کا مکمل ڈیٹا لیں لیکن کوئی بھی شخص کوئی ماسی یا ملازم رکھنے سےقبل ان ہدایت پر عمل نہیں کرتا۔

  • بھارت میں چوری کی انوکھی واردات، مالک کو خوشگوار حیرت

    بھارت میں چوری کی انوکھی واردات، مالک کو خوشگوار حیرت

    نئی دہلی : بھارت میں ایک چور نے قیمتی موبائل فون کو استعمال کرنے میں ناکامی پر اس کے مالک کو واپس کردیا،45000 روپے کا فون واپس ملنے پر مالک نے چور کو معاف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر بردوان ضلع کے جمال پور میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں قیمتی موبائل فون چوری کرنے والے شخص نے فون کو چلانے میں ناکامی پر واپس مالک کے حوالے کردیا۔

    یہ واقعہ چار ستمبر کو پیش آیا جب ایک مٹھائی کی دکان پر آنے والا ایک خریدار اپنا قیمتی موبائل فون وہیں بھول گیا لیکن کچھ دیر بعد وہ فون وہاں سے چوری ہوگیا، فون کی مالیت 45ہزار روپے بتائی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق فون کے مالک کا کہنا ہے کہ جب میں نے اپنے نمبر پر کال کی تو وہ بند جا رہا تھا، یعنی چوری کرنے والے نے اسے آف کردیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فون کے مالک نے تھانے میں چوری کی شکایت بھی درج کروائی تھی، لیکن تین دن بعد جب اس نے دوبارہ اپنے موبائل پر کال کی تو اس چور نے کال ریسیو کرلی اور کہا کہ مجھ سے یہ فون نہیں چل رہا اور نہ اس کی سمجھ ہے لہٰذا میں یہ فون آپ کو واپس کرنا چاہتا ہوں۔

    مالک کا کہنا ہے کہ یہ سن کر مجھے خوشگوار حیرت ہوئی کہ میرا فون مجھے واپس مل جائے گا، میں نے اسی وقت پولیس کو اطلاع دی اور اس کی مدد سے چور کے گھر پہنچ کر اپنا فون حاصل کیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فون کے مالک نے جب اس چور سے بات چیت کی تو اس نے اپنے اس فعل پر پچھتاوے کا اظہار کیا اس کی شرمندگی پر فون کے مالک نے چور کو معاف کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے شکایت کنندہ کی درخواست پر اس شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی کیونکہ اس نے فون اسے واپس کردیا تھا۔