Tag: increase

  • دواؤں کی قیمتوں میں من مانے اضافے، مریض پریشان

    دواؤں کی قیمتوں میں من مانے اضافے، مریض پریشان

    کراچی : دواؤں کی قیمتوں میں ہر ماہ خود ساختہ اضافے سے مریض اور ان کے لواحقین نئی پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مختلف کمپنیوں کی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا، ان میں سے زیادہ تر ادویات ایسی ہیں جو عام بیماریوں کے علاج کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ملٹی وٹامن انجکشن کی قیمت 1100سے بڑھا کر1400روپے جبکہ پیٹ کے امراض میں استعمال ٹیبلٹ کی قیمت بھی 100روپے بڑھا دی گئی۔

    اس کے علاوہ خون کے امراض کی دواؤں کی قیمتوں میں 100 سے 200 روپے تک اضافہ اور درد میں استعمال ہونے والی دواؤں کی قیمت میں بھی 100 سے 200 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شوگر کیلئے استعمال ہونے والی ہونے والی دوا 470سے 650 روپے کردی گئی، بلڈ کینسر کی دوا 62500سے بڑھا کر 69999کردی گئی ہے۔

    فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے بڑھائی گئی دواؤں کی قیمتوں کی تفصیلات کے مطابق بون میرو نہ کیے جانے والے مریضوں کو لگایا جانے والا انجکشن 3000روپے مہنگا کردیا گیا۔

  • ڈیزل سستا، پیٹرول کی قیمت میں اس بار کتنے روپے کا اضافہ ہوگا؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    ڈیزل سستا، پیٹرول کی قیمت میں اس بار کتنے روپے کا اضافہ ہوگا؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد(14 اگست 2025): پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اس بار بھی اضافے کا امکان ہے تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔

    تفصیلات کے حکومت نے اس بار بھی پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا تاہم اس بار ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

    حکومت کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جس میں پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع ہے لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر 16 اگست سے شروع ہونے والے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 1.40 روپے فی لیٹر اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔

    حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی

    رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ پیٹرول کی قیمتوں میں پچھلے پندرہ دن میں فی بیرل 15 سینٹس کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 4.5 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔

    یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر تنزلی کے بعد  264  روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں کی سمری بھجوائی جائے گی، وزیراعظم شہبازشریف نئی قیمتوں کی حتمی منظوری دیں گے۔

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر 15 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

  • سستی اشیا ناپید، یوٹیلٹی اسٹورز نے بھی غریبوں پر ‘قہر’ ڈھانا شروع کردیا

    سستی اشیا ناپید، یوٹیلٹی اسٹورز نے بھی غریبوں پر ‘قہر’ ڈھانا شروع کردیا

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کا وعدہ ‘ہوا’ ہوگیا، مہنگائی کے ستائے عوام کو یہاں بھی ریلیف نہ مل سکا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دالوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری ہوگیا۔

    جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق دال چنا کی قیمت میں 28 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 162 سے بڑھ کر 190 روپے فی کلو تک جاپہنچی، سب سے زیادہ اضافہ سفید چنے کی فی کلو قیمت میں کیا گیا۔

    حکام نے 87 روپے کا یکمشت اضافہ کیا تو سفید چنے کی قیمت 213 روپے سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو تک جا پہنچی، اسی طرح دال مسعور کی قیمت میں 55 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 215 سے بڑھ کر 270 روپے فی کلو تک چلی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کرنے والوں کیلئے نئی مشکل

    گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کی قیمتوں میں اضافے کا یہ دوسرا نوٹی فیکیشن ہے، اس سے قبل گذشتہ روز مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ ،ڈش واش اور ماچس و دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا تھا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ایک کلو مکس اچار کی قیمت میں55روپےاضافہ کیا گیا ، جس کے بعد مکس اچارکی فی کلوقیمت278سےبڑھ کر 333 روپے ہوئی، ماچس کےپیکٹ میں بھی 10روپے تک اضافہ ہوا ، جس کے بعد ماچس کا پیکٹ 40 روپے سےبڑھ کر50 روپے ہوا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق برتن دھونے والے اسپونج کی قیمت میں66 روپے اضافہ اور ٹشو پیپر173سے بڑھ کر198 روپے کا ڈبہ ہوا اسی طرح برانڈڈ ٹوتھ برش کی قیمت میں20 روپے تک کا اضافہ ہوا اور قیمت 97 روپے سے بڑھ کر 117 روپے کی ہوگئی تھی۔

  • سیاسی ہلچل نے ڈالر کی اڑان مزید تیز کردی

    سیاسی ہلچل نے ڈالر کی اڑان مزید تیز کردی

    ملک میں جاری سیاسی ہلچل نے ڈالر کی اڑان اور روپے کی بے قدری کو بڑھا دیا اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    جمعرات کے دن انٹر بینک میں ڈالر ایک روز میں ریکارڈ ایک روپے 17 پیسے مہنگا ہوگیا اور 187 روپے 30 پیسے پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 188 روپے سے زائد قیمت میں فروخت ہورہا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں جاری سیاسی افراتفری کے باعث گزشتہ 2 ہفتے سے پاکستانی روپے کی قدر میں بڑی کمی ہوچکی ہے۔

    ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں تقریبا 3 روپے کمی واقع ہوئی ہے۔

    گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 83 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • ڈالر کی اونچی اڑان جاری، یورو میں کمی

    ڈالر کی اونچی اڑان جاری، یورو میں کمی

    جمعے کو انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    ملک میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، جمعے کے روز انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔

    ڈالر کی قیمت میں نئے اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 185 روپے 50 پیسے پہنچ گیا ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت 50 پیسے کمی واقع ہوئی جس کے بعد یورو 202.50 روپے کا ہوگیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت مستحکم رہی اور برطانوی پاؤنڈ 240.50 روپے پر برقرار رہا۔

    اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم کی قیمت میں5 پیسے اور سعودی ریال میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد دونوں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 50.35 روپے اور49.10 روپے ہوگئی۔

  • بلڈ ٹیسٹ کی وہ رپورٹ جس کے بعد آپ کو ہوشیار ہوجانا چاہیئے

    بلڈ ٹیسٹ کی وہ رپورٹ جس کے بعد آپ کو ہوشیار ہوجانا چاہیئے

    جس طرح جسم میں خون کی کمی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے اسی طرح خون کی زیادتی بھی نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

    بعض افراد کے خون میں سرخ خلیوں کی مقدار زیادہ ہوسکتی ہے، جیسے طرح مردوں میں ہیمو گلوبن (خون کی مقدار) 14 سے 15 ہونی چاہیئے اور خواتین میں 13 سے 14 کے درمیان ہونی چاہیئے۔

    اگر جسم میں خون کی مقدار اس سے زیادہ ہوگی تو اس کا مطلب ہے کہ خون گاڑھا ہو رہا ہے، مردوں میں خون گاڑھے ہونے کی وجہ سگریٹ نوشی یا پھر پھیپھڑوں کی کوئی بیماری جیسے دمہ وغیرہ ہوسکتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق اگر آپ کو سانس لینے میں مسئلہ ہو رہا ہے یا روٹین سے ہٹ کر زیادہ گرمی لگ رہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی بون میرو ایکٹو ہوگئی ہے اور وہاں سے آپ کی خون کی مقدار بڑھ رہی ہے۔

    ایسے میں فوراً علاج کی ضرورت ہے کیونکہ یہ نقصان کا باعث بن سکتا ہے، خون گاڑھا ہو کر جمنا شروع ہوسکتا ہے جس سے دل کے دورے یا فالج کا خدشہ ہے۔

    اگر بلڈ ٹیسٹ میں خون کے خلیوں کی مقدار زیادہ ہے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

  • سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، ڈالر بھی مہنگا

    سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، ڈالر بھی مہنگا

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے جمعے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 300روپے اضافہ ہوگیا جب کہ ڈالر بھی 47 پیسے مہنگا ہوگیا۔

    ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونا اور ڈالر دونوں مہنگے ہوگئے۔

    چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق جمعے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ چھبیس ہزار پانچ سو پچاس روپے ہوگئی۔

    ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 256 روپے اضافے سے قیمت ایک لاکھ آٹھ ہزار چار سو چھیانوے روپے رہی۔

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی  قیمت 1889 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ:

    کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    انٹربینک میں جمعے کے روز ڈالر سینتالیس پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 175.39 روپے سے بڑھ کر 175.86 روپے پر بند ہوئی۔

  • کراچی میں کورونا کی شرح میں‌ خطرناک اضافہ

    کراچی میں کورونا کی شرح میں‌ خطرناک اضافہ

      گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  پاکستان  کے معاشی حب کراچی میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی شرح 20 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

    کورونا کی پانچویں لہر نے آہستہ آہستہ ملک بھر میں پنجے گاڑنا شروع کردیے ہیں تاہم  کراچی والے ہوجائیں خبردار کہ  سب  سے بڑی آبادی والے شہر میں  کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز  کو  محکمہ صحت کی موصولہ رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  شہر قائد میں کورونا کیسز کی شرح 20.22 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شرح کے حساب سے دوسرے نمبر پر میرپورآزادکشمیر ہے جہاں 24 گھنٹوں کے دوران 10 فیصد افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 7.15 فیصد، اسلام آباد میں 4.56 فیصد، پشاور میں 3.53 فیصد، حیدرآباد میں 3.32 فیصد، صوابی میں 2.55 اور کوئٹہ میں 1.47 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق 7 اضلاع میں کورونا کی شرح ایک فیصد سے کم ریکارڈ کی گئی جن میں ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان، اسکردو، غذر، بنوں، مردان، ایبٹ آباد، بہاولپور، سوات، نوشہرہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی کورونا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کورونا کی حالیہ لہر کے حوالے سے ملک بھر کے 25 اضلاع اہم ہیں۔

    واضح  رہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کورونا کی نئی لہر کے حوالے سے پہلے ہی انتباہ جاری کرچکے تھے۔

  • بھارت میں کرفیو کے باوجود کورونا کیسز میں اضافہ

    بھارت میں کرفیو کے باوجود کورونا کیسز میں اضافہ

    نئی دہلی : بھارت میں مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کرفیو کے باوجود مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں ویک اینڈ کرفیو کے باوجود کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا، بھارتی میڈیا کے مطابق صرف نئی دہلی میں 22ہزار751نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب تک پورے ملک میں مجموعی طور پر نئے کورونا ویریئنٹ اومیکرون کا پھیلاؤ میں اضافہ ہوا جس کے سبب ایک دن میں ایک لاکھ59ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کورونا کے بڑھتے کیسز،بھارت میں پابندیاں  عائد

    میڈیا ذرائع کے مطابق نئی دہلی پولیس کے300سے زیادہ اہلکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا کے44ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    اس کے علاوہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صرف مغربی بنگال کے علاقوں میں24ہزار سے زائد شہریوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔

     کرونا کیسز کی بڑی تعداد سامنے آنے کے بعد بھارت میں پہلے سی ہی ناکافی سہولیات رکھنے والے نظام صحت بھرپور دباؤ میں آ چکا ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کے رکھنے کی گنجائش کم ہو چکی ہے جبکہ ہسپتالوں کو آکسیجن سمیت اہم سپلائز کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

    اس واقعے سے دو روز قبل مہاراشٹر ہی کے شہر ناشک کے ایک ہسپتال میں آکسیجن لیک ہونے سے وینٹی لیٹر پر موجود 24 مریض ہلاک ہو گئے تھے۔

  • کراچی : بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں ہوشربا اضافہ

    کراچی : بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں ہوشربا اضافہ

    کراچی : گرمی کا زور بڑھتے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی، کے الیکٹرک نے گیس کی عدم فراہمی کا بہانہ کر کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی دعوے اوراعلانات دھرے کے دھرے رہ گئے، گرمی بڑھتے ہی بجلی کا بحران بھی بڑھ گیا کے الیکٹرک نے گیس کی عدم فراہمی کو جواز بناتے ہوئے کراچی میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا سبب قرار دے دیا۔

    نیپرا کی عوامی سماعت کے باوجود شہر قائد میں کے الیکٹرک کی دیدہ دلیری جاری ہے، شہر بھر میں دوبارہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کردیا گیا، مستثنیٰ علاقوں کے صارفین کو ایک بار پھر کےالیکٹرک کے لوڈ شیڈنگ کے پیغامات بھیج دیئے گئے۔

    اضافی گیس ملنے کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں کی گئی جبکہ سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس بند کرکے کےالیکٹرک کو اضافی گیس فراہم کی گئی۔

    سی ای او کے الیکٹرک نے جمعہ کی شام سے فرنس آئل پہنچنے کی تصدیق بھی کی تھی، نیپرا عوامی سماعت میں فرنس آئل کی دستیابی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

    کے الیکٹرک نے اپنا دہرا میعار برقرار رکھتے ہوئے فرنس آئل ملنے کے بعد بھی لوڈ شیڈنگ کا عمل جاری رکھا ہو اہے، ہلکی بارش کے بعد بہانے بہانے سے حفاظتی اقدامات کے نام پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کو بجلی کی فراہمی کے ذمے دار ادارے کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی چوری والے علاقوں میں پالیسی کے تحت لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوری والے علاقوں میں فالٹس کی شکایت زیادہ ہوتی ہے۔