Tag: increase divorce rate

  • طلاقوں کی شرح بڑھنے لگی، خاندانی مقدمات میں اضافہ

    طلاقوں کی شرح بڑھنے لگی، خاندانی مقدمات میں اضافہ

    کراچی : میاں بیوی کے درمیان ہونے والی ناچاقیوں کے بعد کراچی میں خلع، طلاق اور بچہ حوالگی سمیت خاندانی مقدمات کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔

    ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میں سوا سال کے دوارن طلاق، خانگی جھگڑوں میں بہت اضافہ ہوا اور سٹی کورٹ میں 14 ہزار 943مقدمات دائر کیے گئے۔

    دو ہزار سے زائد خواتین نے گزشتہ سال کے دوران اپنے شوہروں سے خلع یا علیحدگی اختیار کی، دو ہزار ایک سو سے زائد بچے والدین کی محبت اور شفقت سے محروم ہوگئے۔

    عدالتی ریکارڈ کے مطابق سٹی کورٹ میں سوا سال کے دوران خاندانی نوعیت کے14ہزار943مقدمات درج ہوئے جبکہ گزشتہ سوا سال کے دوران اس قسم کے 4ہزار 752مقدمات نمٹائے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سٹی کورٹ کے چاروں اضلاع میں2019میں11ہزار143مقدمات داخل ہوئے، رواں سال کے3 ماہ میں اس نوعیت کے 3ہزار800مقدمات داخل ہوئے۔

    واضح رہے کہ مغربی تہذیب کے اثرات کے باعث بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں ماضی کے مقابلے میں طلاق کی شرح خطرناک حد تک پہنچ کر ایک سماجی مسئلہ بن چکی ہے جو ہمارے اسلامی معاشرہ میں موجود آئیڈیل خاندانی نظام کو جڑوں سے کھوکھلا کر رہی ہے۔

    مایر قانون کے مطابق خلع اور طلاق کی سب سے بڑی وجہ عدم برداشت ہے، فیملی کورٹس ایکٹ اکتوبر 2005 دفعہ (4) سیکشن 10کے تحت طلاق کے عمل کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں خواتین ازدواجی زندگی کے بندھن سے آزاد ہورہی ہیں۔

    مقدمات کی سماعت کے موقع پر کورٹ میں بچوں سے ملنے کیلئے آنے والے والدین کا کہنا ہے کہ غلطی کسی کی بھی ہو مگر اس کا اثر سب سے زیادہ بچوں کی شخصیات پر پڑتا ہے۔

  • سوشل میڈیا سائٹس کا شادی شدہ جوڑوں کے درمیان طلاق کرانے میں مرکزی کردار

    سوشل میڈیا سائٹس کا شادی شدہ جوڑوں کے درمیان طلاق کرانے میں مرکزی کردار

    فیس بک اور ٹوئٹر شادی شدہ زندگی کے لئے خطرہ بن گئے، سوشل میڈیا کے بے تحاشہ استعمال سے طلاق کی شرح میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں آسڑیلیا کی قانونی کمپنی سلیٹر اینڈ گورڈن کے ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ فیس بک اور ٹوئیٹر جیسے سوشل نیٹ ورک شادی شدہ زندگی کے لئے بڑا خطرہ بن گئے ہیں، ہر سات میں سے ایک طلاق انہی کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

    تحقیق کے مطابق ایسی طلاقیں فیس بک یا کسی اور آن لائن سوشل نیٹ ورک پر شوہر یا بیوی کے ایک ایسی پوسٹ کے باعث ہوتی ہیں، جو ان کے شریک حیات کو ان کی بیوفائی کے ثبوت فراہم کر کے طلاق کی شرح بڑھانے کا باعث بن رہی ہیں۔

    تحقیق کے مطابق میاں بیوی کے درمیان ہر پانچ میں سے ایک لڑائی فیس بک یا ٹوئیٹر کی وجہ سے ہوتی ہے۔

    اعداد شمار کے مطابق فیس بک ،سکائپ ،ٹوئٹر ،واٹس ایپ یا دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم شادی شدہ جوڑوں کے درمیان طلاق کرانے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔