Tag: increase-electricity-prices

  • عوام کیلئے پریشان کن خبر ، آئی ایم ایف  کا پاکستان سے بڑا مطالبہ

    عوام کیلئے پریشان کن خبر ، آئی ایم ایف کا پاکستان سے بڑا مطالبہ

    اسلام آباد : آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی کی قیمت بڑھانے کامطالبہ کرتے ہوئے بجلی ٹیرف میں 1روپے 40پیسے فی یونٹ کا اضافہ کرنے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اورپاکستان کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا تیسرا روز ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نےپاکستان سےبجلی کی قیمت بڑھانےکامطالبہ کردیا ہے۔

    آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ انکم ٹیکس،سیلز ٹیکس، ریگولیڑی ڈیوٹی کے حوالے سے مزید اقدامات کیےجائیں اور بجلی ٹیرف میں 1روپے 40پیسے فی یونٹ اضافہ کیاجائے، بجلی کی قیمت بڑھا کر ہی گردشی قرضے کو قابو کیا جاسکتا ہے۔

    آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ایف بی آرریونیواکھٹےکرنےکےحوالےسےمزیداقدامات کرے اور 58کھرب سےبڑھاکر63کھرب محصولات کاہدف سالانہ ہدف کیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق حتمی مذاکرات میں تمام فیصلوں کوحتمی شکل دی جائے گی۔

    آئی ایم ایف سےایک ارب ڈالر کی قرض کی قسط کیلئے مذاکرات ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف حکام سےمذاکرات رواں ہفتے جاری رہیں گے۔

    خیال رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 6ارب ڈالر قرض کا معاہدہ تعطل کا شکار تھا۔

  • کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی  درخواست پر فیصلہ مؤخر

    کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ مؤخر

    اسلام آباد : نیپرا نے کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا اور کہا صارفین پر مجموعی طور پر 5.11 روپےفی یونٹ بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کےالیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جنوری سےمارچ کیلئےقیمت میں 5.97 روپےفی یونٹ اضافے اور اپریل کیلئے قیمت میں86پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی۔

    چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ صارفین پر مجموعی طور پر 5.11 روپےفی یونٹ بوجھ پڑےگا، یہ بوجھ بہت زیادہ ہےصارفین متاثرہوں گے۔

    مئی اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں بھی جمع کرائیں، مئی جون کی ایڈجسٹمنٹس سے صارفین پرکم بوجھ پڑےگا، کے الیکٹرک گیس کی عدم فراہمی کے ثبوت فراہم کرے۔

    نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ موخرکر دیا ، جولائی کی وسط میں دوبارہ سماعت ہو گی جس میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

  • حکومت  بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ آج کرے گی

    حکومت بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ آج کرے گی

    اسلام آباد : حکومت  بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ آج کرے گی، گھریلوصارفین کیلئے نرخ 2 سے 3روپے 82 پیسے تک بڑھائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گیس کے بعد حکومت نے بجلی کی قیمتیں بڑھانے پر مشاورت مکمل کرلی ہے ، وزارت توانائی بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ آج کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلوصارفین کیلئےنرخ 2سے3روپے82پیسےتک بڑھائےجائیں گے جبکہ نیپرا نے حکومت کو 3روپے 82پیسے فی یونٹ اضافہ کی سفارش کی، نیپرا کی آئندہ سال ڈٹرمینیشن بھی 3.82فی یونٹ اضافہ ہی ہے۔

    نیپرا کا کہنا ہے پیداواری لاگت اور نیٹ ہائیڈل پرافٹ میں اضافہ بھی سبب ہے۔

    ذرائع کے مطابق صنعتی صارفین کو 3روپے فی یونٹ سبسڈی جاری رہے گی، برآمدات سے وابستہ صنعت کو بھی اڑھائی روپے فی یونٹ اعانت ملتے رہے گی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا کم آمدن اور متوسط طبقہ پربراہ راست اثر پڑے گا جبکہ لائف لائن صارفین کے لئے قیمت نہیں بڑھائی جائے گی۔

    خیال رہے 2 اکتوبر کو وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی کےنرخ نہیں بڑھائےجارہے، بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ ای سی سی میں کیا گیا۔

    یاد رہے 25 ستمبر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کر دیا تھا اور اور ساتھ ہی بلز کی 100 فی صد وصولی یقینی بنانے اور ترسیل وتقسیم کے نقصانات کم سے کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    جس کے اگلے ہی روز  26 ستمبر کو نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی، جس کے مطابق اگست کے کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ سولہ پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا تھا، قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا تھا۔