Tag: increase in carona case

  • این سی اوسی کا کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار

    این سی اوسی کا کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار

    اسلام آباد: این سی اوسی نے کورونا کیسز میں اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے عید کے سلسلے میں جاری ایس او پیز پر خصوصی عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ، جس میں تمام صوبائی چیف سیکریٹری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

    اجلاس میں این سی اوسی کی جانب سے کورونا کیسز میں اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف سیکٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا اور تمام صوبوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد سمیت ویکسینیشن تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

    این سی اوسی نے عید کے سلسلے میں جاری ایس او پیز پر خصوصی عملدرآمد کے احکامات جاری کردیئے۔

    این سی او سی نے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے چمن اور طورخم بارڈر پر خصوصی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر10دن کیلئےلازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور انتہائی ایمرجنسی میڈیکل کیسز،افغان طلبا کیلئےجاری ہدایات نافذالعمل رہیں گی۔

    خیال رہے افغانستان میں کورونا صورتحال پرمغربی سرحد کو 17جون 2021سے بند کیا گیا تھا تاہم پاکستانی،افغانیوں کےعلاوہ انتہائی ایمرجنسی کیسز کے مریضوں ، طلبا کو خصوصی رعایت ہے۔

  • کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزسے معیشت کی بحالی کو خطرہ، اسد عمر نے خبردار کردیا

    کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزسے معیشت کی بحالی کو خطرہ، اسد عمر نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کے کیسز بڑھنے سے معیشت کی بحالی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جولائی سے ستمبر گزشتہ سال کے مقابلےلارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 7 فیصد اضافہ ہوا اور ستمبر2020، گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں شرح نمو10 فیصد رہی، یہ معاشی بحالی کی جانب مضبوط اشارہ ہے لیکن کورونا کے کیسز بڑھنے سے معیشت کی بحالی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر اسد عمر کا این سی او سی اجلاس میں کہنا تھا کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں، بڑے اجتماعات پر پابندی کی تجویزکےبعدکورونا کیسز میں 3 گنا اضافہ ہوا ، عدم اتفاق رائے سے سفارشات پر عملدرآمد تاخیر کا شکار ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرگئی ہے م نئے کیسز اور اموات کی شرح میں تشویشناک اضافہ ہوتا جارہا ہے ، چار ماہ بعد ایک ہی دن میں سینتیس افراد لقمہ اجل بنے جبکہ 23 سو 4 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

  • محرم الحرام ، اسد عمر نے کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا

    محرم الحرام ، اسد عمر نے کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے محرم ضابطہ اخلاق اور گائیڈلائنز پر عمل نہ کرنے پر کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے اور کہا گائیڈ لائنز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکااجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرانورالحق قادری،اعجازشاہ نے شرکت کی جبکہ آزادکشمیر،جی بی سمیت صوبائی حکام ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

    اجلاس میں محرم الحرام میں کوروناسےبچاؤکےحفاظتی اقدامات پرغور کیا گیا، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ محرم کے ضابطہ اخلاق، گائیڈ لائنز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، محرم ضابطہ اخلاق اور گائیڈلائنز پر عمل نہ کرنے پر کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ مختلف شعبہ جات سےمنسلک افرادکی ٹیسٹنگ وٹریکنگ کی ضرورت ہے۔

    گذشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاتھا کہ پاکستانی لوگ یہ نہ سمجھیں کوروناختم ہوگیا ہے، احتیاط لازمی کریں، کورونا کے پھیلاؤ میں دوبارہ اضافہ ہوسکتا ہے ابھی خطرہ ٹلا نہیں ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ مسجدوں میں نماز اور تراویح کی اجازت دی تھی جواچھاتجربہ رہا، بازاروں کےمقابلےمیں مساجدمیں زیادہ ایس اوپیزکاخیال رکھا گیا، اب محرم الحرام میں بھی ایس اوپیز بنائیں گے، عاشورہ کے بعد کورونا کے نمبرز دیکھے جائیں گے پھر کوئی فیصلہ ہوگا۔