Tag: increase-in-corona-cases

  • وزیر صحت سندھ نے کورونا  کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

    وزیر صحت سندھ نے کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

    کراچی : وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عید کے بعدلوگوں کی واپسی کے سفر سے کورونا کیسز میں اضافےکا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا بین الاقوامی سفر اور مسافر وائرس کے پھیلاؤ کا زیادہ سبب بن رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے این سی او سی اجلاس میں وڈیولنک پر اپنے بیان میں کہا عید کے بعد لوگوں کی واپسی کے سفر سے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، پچھلےسال عیدکےبعدکوروناکیسزمیں 3گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ریل گاڑیوں میں70فیصد مسافروں کی اجازت کے فیصلے پر غور کی تجویز دی ، 7سے 10دن کے لیے ریلوے آپریشن کم رکھنے کی بھی تجویزپیش کی۔

    ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ پر 25 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، محکمہ صحت سندھ پتہ لگائے گی کہ وائرس کا ویرینٹ کیا ہے، بین الاقوامی سفر ،مسافر وائرس کے پھیلاؤ کا زیادہ سبب بن رہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس پر ٹیسٹنگ نظام کو مزید فعال بنانےکی ضرورت ہے، باہر سےآنیوالے مسافروں کو 10دن تک قرنطینہ رکھنے کے فیصلے پرعمل نہیں ہورہا۔

    اجلاس میں وزیر صحت سندھ نے نشاندہی کی ہے این پی آئی کو فعال بنایا جائے۔

  • کرونا کیسز میں اضافہ، مزید 3667 افراد کرونا کا شکار

    کرونا کیسز میں اضافہ، مزید 3667 افراد کرونا کا شکار

    کرونا کیسز میں تشویش ناک اضافہ ہوگیا، چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 44 کرونا مریض لقمہ اجل بن گئے۔

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 3 ہزار 667 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

    ملک میں کرونا کے 40 کرونا مریض ایک روز میں زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 799 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں مزید تین ہزار 667 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 6 لاکھ 26 ہزار 802 ہوگئی۔

    24 گھنٹے میں 41 ہزار 960 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3667 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.73 فیصد ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ملک میں تاحال 9,773,993 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار 107 ہوگئی، اب تک 5 لاکھ 81 ہزار 852 کرونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • کرونا کیسز میں اضافہ، 24 گھنٹے میں 2500 سے زائد کیسز رپورٹ

    کرونا کیسز میں اضافہ، 24 گھنٹے میں 2500 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : کرونا کے مثبت کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 2 ہزار 664 کرونا کیسز رپورٹ ہوگئے۔

    مہلک وبا کرونا وائرس کی تیسری لہر نے لوگوں کا شکار کرنا شروع کردیا ہے جس کے باعث کرونا مریضوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد کا اضافہ ہورہا ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2664 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 5 ہزار 200 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 121 ہوگئی، این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 6.56 فیصد تک پہنچ گئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 32 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 508 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 40 ہزار 564 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 94 لاکھ 85 ہزار 702 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1805 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

  • کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ، ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردارکردیا

    کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ، ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردارکردیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پورے پاکستان خصوصاً بڑے شہروں میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19کے بڑھتے ہوئے کیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے، اس جان لیوا وبا پر قابو پانے کے لیے پوری قوم کا تعاون کرنا بے حد ضروری ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو اس وبا سے بچنے کیلئے کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، ماسک لازمی پہنیں اور ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھیں، اس کے علاوہ اجتماعات سے جانے سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.98 فیصد ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12.13 فیصد، خیبرپختونخوا میں 11.68 فیصد، بلوچستان میں 9.30 فیصد اور پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.39 فیصد ہے۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.68 فیصد، آزاد جموں کشمیر میں یہ شرح 8.78 فیصد اور گلگت بلتستان مثبت کیسز کی شرح 1.98 فیصد ہے۔

  • وفاقی کابینہ کا کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار

    وفاقی کابینہ کا کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے ماسک کے استعمال اور ایس او پیز پرعمل درآمدکویقینی بنانے پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، وفاقی کابینہ نے کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے کورنا کی وباکا مقابلہ کیا، کامیاب حکمت عملی کاعالمی سطح پر اعتراف کیا گیا، وباکی دوسری لہرکے پیش نظر انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔

    اجلاس میں کہا گیا رواں ماہ کیسز کی تعداد میں جولائی اگست کے مقابلے میں اضافہ ہوا، کورونا مثبت کی شرح 2فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد جولائی اور اگست کی نسبت ایک سے دو اعداد تک پہنچ گئی ہے، جس پر کابینہ نے ماسک کے استعمال اور ایس او پیز پرعمل درآمدکویقینی بنانے پر زور دیا۔

    کابینہ کو ملک میں گندم کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ میں گندم کےذخائراور مستقبل کی ضروریات پردرآمدی منصوبے سے آگاہ کیا گیا جبکہ مختلف صوبوں کی جانب سے سرکاری گندم کی ریلیز کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔

    اعلامیے میں کہا گیا حکومت پنجاب کی جانب سے17سے 20ہزار ٹن یومیہ گندم اور حکومت سندھ کی جانب سے 20سے 31اکتوبر تک 80 ہزار ٹن گندم ریلیز کی جا رہی ہے، پنجاب یوٹیلیٹی اسٹورز پر طلب کے مطابق گندم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ سندھ کی جانب سے فلور ملوں کو ضروریات کے مطابق گندم کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    کابینہ اجلاس کے اعلامیے میں کہا کہ گندم کی وافردستیابی کویقینی بنایاجائے،قیمتوں کوبھی قابومیں رکھاجائےگا اور اس ضمن میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

  • کرونا کیسز میں اضافہ، عوامی اجتماعات پر پابندی، این سی او سی کا نیا ہدایت نامہ جاری

    کرونا کیسز میں اضافہ، عوامی اجتماعات پر پابندی، این سی او سی کا نیا ہدایت نامہ جاری

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کرونا کیسز کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر عوامی اجتماعات نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نئی ہیلتھ گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی کرونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کررہا ہے تاہم حکومت کے بروقت اور موثر اقدامات کے باعث دیگر ممالک کی طرح نظام زندگی منجمد ہونے سے بچا ہوا ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث نئی ہیلتھ گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا کی شرح بڑھنے والے شہروں میں عوامی اجتماعات پر پابندی ہو گی، نا گزیر عوامی اجتماع میں ایس او پیز کا خیال رکھا جائے جبکہ ان ڈور تقریب میں 500 سے زیادہ افراد شریک نہ ہوں اور تقریب کا دورانیہ بھی تین گھنٹے سے زائد نہ ہو۔

    ہیلتھ گائیڈ لائنز میں بتایا گیا ہے کہ ان ڈور منعقد ہونے والی تقریب میں کرسیوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے اور تقریب کے دوران کھڑے ہونے پر پابندی ہوگی جبکہ بچوں اور معمر افراد کی عوامی تقریبات میں شرکت کو روکا جائے۔

    این سی او سی نے ہدایات میں مزید کہا کہ کورونا اور سانس کی بیماریوں کی علامات کے حامل افراد کو شرکت کی اجازت نہ دی جائے، ذیابیطس، بلند فشار خون اور دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد بھی عوامی اجتماعات میں شرکت نہ کریں۔

    گائیڈلائنز کے مطابق اجتماعات میں ہاتھ ملانے، گلے ملنے اور کھانا کھانے سے پرہیز کیا جائے، پانی پینے کے حوالے سے سہولیات کو بھی مناسب فاصلوں پر رکھا جائے۔

  • جولائی اوراگست میں کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ، ڈاکٹرز نے اہم مشورہ دے دیا

    جولائی اوراگست میں کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ، ڈاکٹرز نے اہم مشورہ دے دیا

    لاہور : پاکستان میں جولائی اوراگست میں کورونا مریضوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا کو دوا نہیں احتیاطی تدابیر سے شکست دی جاسکتی ہے، عوام نےاحتیاط نہ برتی تو بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کا خطرہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا، حکومت اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق جولائی اور اگست میں مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گا۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر عوام نے احتیاط نہ برتی توبڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    وائس چیئرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پروفیسر اسد اسلم قومی ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ عالمی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو ادویات کے بجائے صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کی شکست دی جاسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں کرونا وائرس کیسز 13 تا 16 اگست عروج پر پہنچ سکتے ہیں: ماہرین

    ماہر متعدی امراض ترکی میموریل ہسپتال کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے کہا ہے کہ کہ پلازمہ، ڈیکسامیتھاسون اور ایکٹمرا کورونا وائرس کا علاج نہیں بلکہ صرف مریض کی حالت مزید بگڑنے سے روکنے میں مدد کرتے ہیں۔

    یاد رہے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی کا کہنا تھا کہ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کرونا وائرس 80 ہزار پاکستانیوں کی جانیں نگل سکتا ہے، پاکستان میں کرونا وائرس کی پیک 13 تا 16 اگست ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کر کے یہ نقصانات کم کیے جاسکتے ہیں، ویت نام کے عوام نے فروری کے اوائل میں ماسک لگانا شروع کیے تھے جس کی وجہ سے وائرس نے صرف 7 سے 8 سو افراد کو متاثر کیا۔