Tag: increase in electricity price

  • اہلیان کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

    اہلیان کراچی کیلئے ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

    اسلام آباد : شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاریاں شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کر ادی ہے۔

    سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 35پیسے اضافے کی درخواست کی گئی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ67پیسے فی یونٹ اضافہ بقایا جات کی مد میں کیا جائے یعنی مجموعی طور پر 3روہے دو پیسے اضافے کا کہا گیا ہے۔

    درخواست کی منظوری کی صورت میں کراچی کے شہریوں پر 35کروڑ 70لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا کے الیکٹرک کی سماعت پر 19 اکتوبر کو کرے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 6اکتوبر کو کراچی والوں کیلئے بجلی4روپے45پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی گئی تھی۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں یہ اضافہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔ کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کی جائیں گی۔

  • عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، فی یونٹ کی قیمت میں مزید اضافہ

    عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، فی یونٹ کی قیمت میں مزید اضافہ

    لاہور : مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے مہنگی گیس کے بعد ایک اور بری خبر آگئی، حکومت نے بجلی 4 روپے 46 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کردی، نیپرا نے منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عوام کو بجلی کا ایک اور زور دار جھٹکا دے دیا، بجلی کی قیمت میں اضافے نے صارفین کی چیخیں نکال دیں۔ فی یونٹ بجلی 4 روپے 46 پیسے مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    اس حوالے سے نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری کا فیصلہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

    نیپرا ذرائع کے مطابق مختلف کیٹگریز کے لئے1روپے49پیسے سے لے کر 4روپے46پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا، اس اضافے کا اطلاق فروری اور مارچ سے لاگو کیا جائے گا۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق مذکورہ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے بجلی کے صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

  • ‘رمضان المبارک میں بجلی صارفین  کو اضافی بل ادا کرنا پڑے گا’

    ‘رمضان المبارک میں بجلی صارفین کو اضافی بل ادا کرنا پڑے گا’

    اسلام آباد: نیپرا نے ایک بار پھر 64 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی ، اضافے کا اطلاق اپریل کے بلوں پر ہوگا تاہم کےالیکٹرک صارفین کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت64پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اور نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافےکی منظوری ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ مدمیں فروری کیلئےدی گئی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف اپریل کے بلوں پر ہوگا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا ، سی پی پی اے جی نے 64پیسے فی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30مارچ 2021 کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی۔

    گذشتہ ماہ کے آخر میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 65 پیسے کا اضافہ کیا تھا، بجلی کی قیمتیں بڑھنے کے بعد صارفین پر 4ارب59 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ پڑےگا۔

    واضح رہے کہ 26 مارچ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ایکٹ میں ترمیمی آرڈیننس جاری کیا جس کے بعد وفاقی حکومت کو اضافی سرچارج اور بجلی مزید مہنگی کرنے کا اختیار مل گیا۔