Tag: Increase in gold and dollar value

  • سونے کی فی تولہ قیمت اور ڈالر کی قدر میں اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت اور ڈالر کی قدر میں اضافہ

    کراچی : ڈالر کی قدر میں گزشتہ کاروباری ہفتے سے مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 46 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 218.43 سے بڑھ کر 218.89 روپے پر بند ہوا ہے۔

    سونے کی فی تولہ قیمت پھر بڑھ گئی

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 950 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار 300 روپے ہے۔

    دس گرام سونے کا بھاؤ 814 روپے اضافے سے ایک لاکھ27ہزار143 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالرز اضافے سے 1657ڈالرز فی اونس تک ہوگئی ہے۔