Tag: Increase in imports

  • درآمدات میں اضافہ: صرف 2 ماہ میں 31 ارب 64 کروڑ 80 لاکھ روپے کی چائے منگوائی گئی

    درآمدات میں اضافہ: صرف 2 ماہ میں 31 ارب 64 کروڑ 80 لاکھ روپے کی چائے منگوائی گئی

    اسلام آباد: گزشتہ دو ماہ میں درآمدات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، صرف 2 ماہ میں 31 ارب 64 کروڑ 80 لاکھ روپے کی چائے باہر سے منگوائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جولائی اور اگست 2023 میں 374 ارب 98 کروڑ 10 لاکھ روپے کی غذائی اشیا درآمد کی گئیں، اور صرف دو ماہ میں 31 ارب 64 کروڑ 80 لاکھ روپے کی چائے منگوائی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں چائے کی درآمد 56.39 فی صد مزید بڑھ گئی ہے، گزشتہ سال اس عرصے میں 20 ارب 23 کروڑ 60 لاکھ روپے کی چائے منگوائی گئی تھی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ دو ماہ میں 158 ارب 73 کروڑ روپے کا پام آئل درآمد کیا گیا، اور 13 ارب 56 کروڑ 50 لاکھ روپے کا سویابین آئل درآمد کیا گیا۔

    رواں مالی سال کے دو ماہ میں 48 ارب 25 کروڑ 10 لاکھ روپے کی دالیں منگوائی گئیں، اسی عرصے میں 7 ارب 11 کروڑ 90 لاکھ روپے کے مصالحے منگوائے گئے، جولائی اگست 2023 میں 106 ارب 24 کروڑ 50 لاکھ کی دیگر غذائی اشیا درآمد کی گئیں۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں 2 ارب روپے سے زائد کے خشک میوہ جات بھی منگوائے گئے۔

  • ماہ ستمبر میں سالانہ درآمدات میں بڑا اضافہ

    ماہ ستمبر میں سالانہ درآمدات میں بڑا اضافہ

    اسلام آباد : پاکستان میں رواں سال ماہ ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر کئی ممالک سے درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اس حولے سے جاری دستاویزات کے مطابق نائجیریا سے درآمدات میں 920 فیصد اضافہ ہوا، اضافے سے نائجیریا سے درآمدات کا حجم4کروڑ 29 لاکھ ڈالرز رہا۔

    اس کے علاوہ اومان سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں415فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب اومان سے درآمدات کا حجم10کروڑ83 لاکھ ڈالرز رہا۔

    دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے درآمدات میں 320 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، افغانستان سے ماہ ستمبرمیں درآمدات12کروڑ48لاکھ ڈالرز رہیں۔

    رپورٹ کے مطابق رومانیہ سے درآمدات136فیصد اضافے سے4کروڑ72 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ کویت سے درآمدات میں112 فیصد اضافہ ہوا اور حجم 33کروڑ60 لاکھ ڈالرز رہا۔

    اس کے علاوہ ستمبر میں امریکا سے درآمدات 52فیصد بڑھیں جس بعد اس کا حجم12کروڑ 53لاکھ ڈالرز رہا، اور قطرسے درآمدات 36فیصد اضافے سے31 کروڑ70 لاکھ ڈالرز تک رہیں۔

    دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ انڈونیشیاسے درآمدات25 فیصد اضافے سے 47کروڑ22 لاکھ ڈالرز جبکہ ماہ ستمبر میں مراکش سے درآمدات 89 اور کینیڈاسے38 فیصد تک بڑھیں۔