Tag: increase-in-petrol-prices

  • پیٹرول قیمتوں میں اضافہ : تاجر برادری نے دھمکی دے دی

    پیٹرول قیمتوں میں اضافہ : تاجر برادری نے دھمکی دے دی

    کراچی : تاجر برادری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں مظاہرے کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات حکومت نے عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بم چلایا، جس کے بعد مہنگائی کے ہاتھوں ستائی تاجر برادری سیخ پا ہوگئی۔

    پیٹرول مہنگا ہونے پر آل پاکستان تاجر لیبرز ریسٹورنٹس، کیٹرز، بیکرز ایسوسی ایشن نے اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ سبزیوں، پھلوں اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوجائے گا، نگراں حکومت ہوش کے ناخن لے۔

    تاجر ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی عوام اور تاجروں کیلئے بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی مشکل تھی اب پٹرول بم بھی گرا دیا گیا، واسا نے بھی پانی، سینی ٹیشن چارجز میں ایک ہزار گناہ اضافہ کردیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی سے ملک بھر میں تاجر تباہ اور کاروبار بند ہو رہے ہیں، کروڑوں پاکستانیوں کو فوڈ سیکٹر کے تاجر روزگار فراہم کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے ہرچیز مہنگی اور بیروزگاری مزید بڑھے گی، نگران حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کے فوری اقدامات کرے۔

    ایسوسی ایشنز عہدیداران نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لے بصورت دیگر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع کردیں گے۔

  • ‘پیٹرول 160 روپے لیٹر ہوگیا مگر گھبرانا نہیں ہے’

    ‘پیٹرول 160 روپے لیٹر ہوگیا مگر گھبرانا نہیں ہے’

    کراچی : وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر کہا کہ پیٹرول 160 روپے لیٹر ہوگیا مگر گھبرانہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر درعمل دیتے ہوئے کہا پیٹرول 160 روپے لیٹر ہوگیا مگر گھبرانہ نہیں ہے، چورچورکاشورمچانےوالےروزانہ عوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈال رہےہیں۔

    امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کا پہاڑگرادیا، اب اشیائےخوردونوش،بجلی،ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

    وزیرتوانائی سندھ نے مزید کہا کہ عوام حکومت کی نااہلی ،ناکامیوں کا اب مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتی، 27 فروری کا مارچ موجودہ حکومت کےظلم کیخلاف آخری کیل ثابت ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار سےآئندہ انتخابات میں عوام بدلہ سود سمیت وصول کریں گے۔

    گذشتہ روز حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پٹرول بارہ روپے تین پیسے مہنگا ہوگیا اور ایک لیٹر پٹرول کی قیمت ایک سو انسٹھ روپے چھیاسی پیسے ہو گئی۔

    ڈیزل کی قیمت میں نو روپے تریپن پیسےفی لیٹراضافہ کیا گیا ، نئی قیمت ایک سو چون روپے پندرہ پیسے ہو گئی۔

  • پیٹرول مہنگا ہونے سےگھبرانا نہیں ! ابھی آئی ایم ایف کا بجٹ آنا ہے،مریم اورنگزیب

    پیٹرول مہنگا ہونے سےگھبرانا نہیں ! ابھی آئی ایم ایف کا بجٹ آنا ہے،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا عید سے چند دن پہلےپیڑول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمنی ہے، گھبرانا نہیں !ابھی آئی ایم ایف کا بجٹ آناہے، جب بجٹ آئی ایم ایف بنائےگا تو پیشگی عیدی کی اقساط آئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے پیٹرول مہنگا ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عید سے چند دن پہلےپیڑول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمنی ہے ، جب سےموجودہ حکومت آئی ہرروزبری خبرمل رہی ہے،مریم اورنگزیب

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا پیٹرول ، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافےنے عوام کی کمر توڑ دی ، گھبرانا نہیں !ابھی آئی ایم ایف کابجٹ آناہے، جب بجٹ آئی ایم ایف بنائےگاتوپیشگی عیدی کی اقساط آئیں گی۔

    مزید پڑھیں : پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا

    یاد رہے حکومت نےعیدسےپہلےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ، پٹرول کی قیمت میں چارروپےچھبیس پیسےکااضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت ایک سو بارہ روپےاڑسٹھ پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

    وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپےننانوئے پیسے اضافے کی تجویز دی تھی، لیکن اضافہ چارروپے پچاس پیسے کیاگیا جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت میں ایک روپے انہتر پیسے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپےاڑسٹھ پیسے فی لیٹراضافہ کیاگیاہے۔

    ڈیزل کی نئی قیمت ایک چھبیس روپے بیاسی پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت اٹھانوے روپے چھیالیس پیسے اور لائٹ ڈیزل اٹھاسی روپےباسٹھ پیسے فی لیٹرہوگئی۔

  • عید پر قوم کو ریلیف دینے کے بجائے خوشیاں چھین لی گئیں، حمزہ شہباز

    عید پر قوم کو ریلیف دینے کے بجائے خوشیاں چھین لی گئیں، حمزہ شہباز

    لاہور : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا عیدپرقوم کوریلیف دینےکےبجائےخوشیاں چھین لی گئی، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا سونامی بڑھےگا، قیمتوں میں اضافہ سے ظاہر ہے ملک پرمعاشی دہشت گرد مسلط ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا عیدپرقوم کوریلیف دینے کے بجائے خوشیاں چھین لی گئیں، قیمتوں میں اضافہ سے ظاہر ہے ملک پرمعاشی دہشت گرد مسلط ہیں۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا ریلیف کے نام پر قوم کو دیاگیادھوکابےنقاب ہورہاہے، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا سونامی بڑھےگا۔

    مزید پڑھیں : پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا

    یاد رہے حکومت نےعیدسےپہلےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ، پٹرول کی قیمت میں چارروپےچھبیس پیسےکااضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت ایک سو بارہ روپےاڑسٹھ پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

    وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپےننانوئے پیسے اضافے کی تجویز دی تھی، لیکن اضافہ چارروپے پچاس پیسے کیاگیا جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت میں ایک روپے انہتر پیسے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپےاڑسٹھ پیسے فی لیٹراضافہ کیاگیاہے۔

    ڈیزل کی نئی قیمت ایک چھبیس روپے بیاسی پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت اٹھانوے روپے چھیالیس پیسے اور لائٹ ڈیزل اٹھاسی روپےباسٹھ پیسے فی لیٹرہوگئی۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    لاہور : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا اور استدعا کی عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

    درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ عالمی سطح پر پٹرولیم قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں اضافہ کر دیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اضافی سیلز ٹیکس کی وجہ سے بڑھی ہیں۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 17 فیصد اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی غیر آئینی ہے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی عدالت حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دے۔

    درخواست میں وفاقی حکومت، اوگرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول 5 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا تھا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔

    پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے ہو گئی ہے۔

    خیال رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں 13 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری وزارتِ پٹرولیم کو ارسال کی تھی۔