Tag: increase in petroleum prices

  • ‘حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو دمادم مست قلندر ہوگا’

    ‘حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو دمادم مست قلندر ہوگا’

    کراچی : پیپلزپارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضافہ واپس نہ لیا تو دمادم مست قلندر ہوگا، عوام تیار رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی لانے کا مطالبہ کردیا ، رہنما شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ اضافہ واپس نہ لیاتودمادم مست قلندرہوگا حکومت سنبھل نہیں پائے گی ، عوام تیار رہیں، پیپلزپارٹی جلد اگلے احتجاجی پروگرام کا اعلان کرے گی‌۔

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عوام کو عمران خان نے ریلیف کے نام پر تکلیف دی، اب حساب کا وقت آچکا، عمران خان آئی ایم ایف ایجنڈے پرعوام دشمن اقدامات کررہے ہیں، ہم نے کہا تھا پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ عوام دشمن ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے یہ ثابت بھی ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب سینیٹرشیری رحمان نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربااضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تباہی سرکارنےپیٹرول قیمت میں 8روپے 3پیسے فی لیٹراضافہ کردیا، 2ہفتے پہلے پیٹرول کی قیمت میں 10روپےاضافہ کیا گیا تھا۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی نئی قیمت اب 145روپے82پیسےہوگئی ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کومستردکرتےہیں، 3 سال میں تباہی سرکار نے تیل کی قیمت میں 53روپے کا اضافہ کیا ہے۔

    پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سےہر چیز مہنگی ہو گی، پہلے ہی مہنگائی کی شرح 14.31 فیصد ہو چکی ہے،حکومت عوام پر رحم کرے اور تیل کی قیمتیں واپس لے۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،  ‘وزیراعظم عوام پر رحم کریں’

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، ‘وزیراعظم عوام پر رحم کریں’

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عوام پر رحم کریں، ایسے فیصلے نہ کئے جائیں جس سے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عوام پر رحم کریں۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ایسے فیصلے نہ کئے جائیں جس سے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ اس اضافے کا اثر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑتا ہے، عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکے ہیں، عالمی مارکیٹ میں اضافے کا بوجھ عوام پر ڈالنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں، عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے غیر ضروری اخراجات کم کئے جائیں۔

  • حکومت عوام کو تکلیف میں دیکھ کر سکون سے نہیں رہ سکتی، فردوس عاشق اعوان

    حکومت عوام کو تکلیف میں دیکھ کر سکون سے نہیں رہ سکتی، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تکلیف میں دیکھ کر سکون سے نہیں رہ سکتی، پاکستان کے بدلنے کی وجہ سے لوگ پریشانی برداشت کررہے ہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ قوم اس وقت مختلف چیلنجز سے گزر رہی ہے جبکہ اپوزیشن مگر مچھ کے آنسو بہا کر عوامی ہمدردی کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے۔

    کرپشن الیون عوامی جذبات سے کھیل کر اپنے گناہ بخشوانا چاہتی ہے دیگر ممالک کے مقابلے میں یہاں پٹرولیم قیمتوں میں کم اضافہ کیا گیا۔

    ملک و قوم کا تیل نکالنے والی کرپٹ لیگ عوام کو بھڑکانے کے لئے منافقت کی سیاست کر رہی ہیں، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے عوام کے ہمدرد ہوتے تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی، ملکی دولت لوٹنے والوں کا بیان اور اقدام ایک ہو چکا ہے۔

    کرپشن کنگز کی وجہ سے قوم اور جمہوریت ہمیشہ خسارے میں رہے، انہوں نےمال کمایا، قوم نے صرف نقصان اٹھایا، ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے’’مال بچاؤ تےجلدی جلدی نس جاؤ‘‘۔

  • شہباز شریف کا حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

    شہباز شریف کا حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا قیمتوں میں اضافے پر دستخط کرتے وزیراعظم کے ہاتھ نہیں کانپتے؟

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت سے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا مہنگائی کے سونامی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، قیمتوں میں اضافےپردستخط کرتےوزیراعظم کےہاتھ نہیں کانپتے؟

    یاد رہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ چھ روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، نئے نرخوں کے بعد پیٹرول اٹھانوے روپےنواسی پیسےاور ڈیزل ایک سو سترہ روپے تینتالیس پیسے کا ہوگیا۔

    مزید پڑھیں : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا

    مٹی کےتیل کی قیمت تین روپے فی لیٹر بڑھ گئی، اب مٹی کا تیل نواسی روپےاکتیس پیسے اور لائٹ ڈیزل اسی روپے چون پیسے فی لیٹر ملےگا جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی تین روپے بڑھادی گئی۔

    اوگرا نے پٹرول گیارہ روپے اکیانوے پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل گیارہ روپے سترہ پیسے بڑھانے جبکہ مٹی کا تیل چھ روپے پینسٹھ پیسےاور لائٹ ڈیزل چھ روپے انچاس پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی۔