Tag: increase

  • پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹراضافہ

    پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹراضافہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا، پیٹرول کے نرخ میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری کو وزارتِ خزانہ نے مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جس کے بعد صرف  پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

    وزیر پیٹرولیم کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتں برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

    قبل ازیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی جس کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 78 روپے10 پیسے اور لائٹ ڈیزل 56روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز تھی۔

    اوگرا نے مٹی کے تیل میں ہوش ربا اضافے کی تجویز دی تھی، جس کے مطابق مٹی کاتیل پندرہ روپے مہنگا کرکے انسٹھ روپے فی لیٹر ہونا تھا تاہم وزارتِ خزانہ نے اوگرا سمری کو مسترد کرتے ہوئے صرف پیٹرول کے نرخ میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھانے کی حکمتِ عملی تیار

    افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھانے کی حکمتِ عملی تیار

    واشنگٹن: امریکا نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھانے کی حکمت عملی کی تیاری کرلی جس کی منظوری ہوتے ہی افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

     امریکی اخبارکے مطابق ٹرمپ کو افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا روڈ میپ دیا جائے گا، کمانڈر سیٹ کام کے حوالے سے خبرسامنے آئی ہے کہ امریکی فوجی قیادت افغانستان کے لئے نئی حکمت عملی تیار کررہی ہے۔

    امریکی اخبارکا کہنا ہے کہ نئی فوجی حکمت عملی کے لئے افغانستان میں مزید امریکی فوجی درکار ہوں گے جبکہ اس وقت افغانستان میں تیرہ ہزار غیرملکی فوجیوں میں سے آٹھ ہزارچار سو  امریکی فوجی ہیں۔

    یاد رہے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے بعد امریکا کی جانب سے افغانستان پر فوجی چڑھائی کی گئی تھی، 17 سال سے امریکی اور نیٹو فوجی افغانستان میں تعینات ہیں اور وہ مقامی فوجیوں کے ساتھ مل کر افغانستان میں کام کررہے ہیں۔

    دوسری جانب داعش سمیت دیگر جہادی تنظیموں کی جانب سے نیٹو افواج پر حملے بھی کیے جاتے ہیں، گزشتہ دنوں کابل کے فوجی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ

    اراکینِ پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی بنیادی تنخواہوں میں اوسطاً ستر ہزار روپےماہانہ اضافے کا اعلان کردیا گیا۔ جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2016 سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا، اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم ایجنڈےمیں سرفہرست ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا فوری اعلان کردیا گیا۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ارکان سینیٹ کو تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری دی تو اراکین پارلیمنٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈیسک بجائیں۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ ارکان سینیٹ، قومی اسمبلی کی تخواہ 61 ہزار سے بڑھ کر 1لاکھ 50 ہزار ہوگئی ہے،  چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 62 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 5 ہزار کردی گئی ہے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی تنخواہ 1 لاکھ 44 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کی گئی ہے، وزیر اعظم کی تنخواہ چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی سے کم رکھی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 85 ہزار کر دی گئی ہے، وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اور وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار ہو گی ہے، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2016 سے ہوگا۔

    تنخواہوں میں اضافے کے بعد بھی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ ممبر صوبائی اسمبلی کی تنخواہیں اب بھی زیادہ ہیں۔ خیال رہے ارکان پارلیمنٹ ماہانہ تنخواہ کےساتھ سفری الاؤنس اورعلاج معالجے سمیت دیگرمراعات کی مد میں بھی لاکھوں روپےماہانہ وصول کرتےہیں۔

  • دھرنے سے قبل، اسلام آباد پولیس کے گریڈز میں‌ اضافہ

    دھرنے سے قبل، اسلام آباد پولیس کے گریڈز میں‌ اضافہ

    اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کے گریڈ میں ترقی دیتے ہوئے 10 ہزار 81 پولیس اہلکاروں کے گریڈ میں اضافہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دھرنے سے قبل وزارتِ داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے گریڈ بڑھانے کی سمری منظور کرتے ہوئے 10 ہزار 81 پولیس اہلکاروں کے گریڈ میں اضافہ کردیا۔

    پڑھیں:  بدھ 2 نومبر کو اسلام آباد بند کردیں گے،عمران خان

     اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے گریڈ میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے مطابق ترقی پانے والے سپاہیوں کے اسکیل کو 5 سے بڑھا کر 7 جبکہ ہیڈ کانسٹیبل کے گریڈ کو 7 سے بڑھا کر 9 کردیا گیا ہے، ترقی پانے والوں میں 7579 سپاہی، 1423 ہیڈ کانسٹیبل اور 1079 اے ایس آئی شامل ہیں۔
    اسٹاف رپورٹر ذوالقرنین حیدر کے مطابق وزارتِ داخلہ نے 41 کروڑ 96 لاکھ روپے کی منظوری کے لیے وزیر خزانہ کو سفارش کردی ہے، وزیر خزانہ کی جانب سے رقم کی منظوری ملتے ہی باقاعدہ نوٹی فیکشن جاری کردیا جائے گا۔

     

  • ایڈز کے مریضوں میں تشویش ناک اضافہ، رجسٹرڈ مریض 16 ہزار ہوگئے

    ایڈز کے مریضوں میں تشویش ناک اضافہ، رجسٹرڈ مریض 16 ہزار ہوگئے

    اسلام آباد: وزارتِ صحت نے پاکستان میں ایڈز  کے وائرس سے متاثرہ افراد کے اعداد و شمار جاری کردئیے جس میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 16 ہزار بتائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ قومی صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایڈز کے وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 16 ہزار جب کے غیر رجسٹرڈ افراد کی تعداد 90 ہزار سے زائد تک جاپہنچی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’پنجاب میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 300 سے زائد، سندھ میں 5 ہزار 54، بلوچستان میں 441 ، خیبرپختونخوا میں 1591، اسلام آباد میں 186 اور آزاد جموں و کشمیر میں 177 افراد ایڈز کے خطرناک مرض میں مبتلاء ہیں‘‘۔

    وزارتِ صحت کی دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ملک میں سب سے کم ایڈز کے مریض گلگت بلتستان میں ہیں جن کی تعداد 8 ہے جبکہ قبائلی علاقوں میں 458 افراد ایڈز کے وائرس کا شکار ہیں‘‘۔

    حکام وزاتِ صحت نے کہا ہے کہ ’’پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی رجسٹرڈ تعداد میں سے 7 ہزار سے زائد قابل علاج ہیں جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں ایڈیز 20 سے زائد سینٹرز موجود ہیں تاہم رواں سال مزید 10 سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا‘‘۔

  • موسم گرما میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ6 سے8 آٹھ گھنٹے ہوگا

    موسم گرما میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ6 سے8 آٹھ گھنٹے ہوگا

    اسلام آباد: رواں سال موسم گرما میں ملک کے میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے ہوگا۔

    وزارت پانی وبجلی کے زرائع کے مطابق موسم گرما میں شہروں میں اعلانیہ لوڈشیئڈنگ کا دورانیہ چھ گھنٹےجبکہ دیہی علاقوں یہ دورانیہ آٹھ گھنٹے ہوگا۔

    وزارت پانی بجلی کے مطابق جن علاقوں میں بجلی کی چوری نوئےفیصد تک ہے وہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ سےاٹھارہ گھنٹے ہوگا۔

    ایل این جی کی ترسیلی پائپ لائن نہ ہونے کے باعث ایل این جی پاور پلانٹس سےبجلی کی پیداوار دسمبر دوہزار سترہ سے پہلے ممکن نہیں ہے۔

  • ملک بھر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا

    ملک بھر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا

    اسلام آباد: گرمی آتے ہی ملک بھر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، مجموعی طور پر ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔

    ملک بھر میں گرمی بڑھتے ہی لوشیڈنگ کا جن بے قابو ہوگیا، نیپرا زرائع کے مطابق بجلی کا مجموعی شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا، متعدد پاور پلانٹس کو ایندھن کی فراہمی کم ہونے کے باعث طلب و رسد میں اضافہ بڑھتا جارہا ہے۔

    بڑے شہروں میں آٹھ جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں بارہ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

    لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے، کئی علاقوں میں بجلی کے ساتھ پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

    وزارتِ پانی و بجلی کے مطابق فنی خرابی کے باعث کچھ یونٹس سے بجلی کی پیداوار بند ہوئی، بند ہونیوالے پاور یونٹس سے بجلی کی پیداوار بحال کرنے کے لیے آئی پی پیز کی انتظامیہ کام کررہی ہے۔