Tag: increases

  • بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ

    بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ

    اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی صارفین کے لیے بجلی 1 روپے سے بھی زائد مہنگی کردی گئی، نیپرا نے اضافے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ ملک میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1.25 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔

    حالیہ اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کی نیپرا نے منظوری دے دی ہے۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین پر 46 ارب 28 کروڑ 90 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

  • ایرانی میزائل حملوں میں کتنے امریکی فوجی زخمی ہوئے ؟ امریکا کی اور ایک قلابازی

    ایرانی میزائل حملوں میں کتنے امریکی فوجی زخمی ہوئے ؟ امریکا کی اور ایک قلابازی

    واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون ایرانی میزائل حملوں میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد بتانے میں کشمکش کا شکار ہیں ، چندہفتوں میں پینٹاگون چوتھی مرتبہ زخمی امریکی فوجیوں کی تعدادبتائی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں چونسٹھ امریکی فوجی زخمی ہوئے، زخمی امریکی فوجیوں کا چیک اپ جاری رہے گا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق چندہفتوں میں پینٹاگون چوتھی مرتبہ زخمی امریکی فوجیوں کی تعدادبتائی ہے، اس سے قبل پینٹاگون نے زخمی امریکی فوجیوں کی تعدادگیارہ،چونتیس اورپچاس بتائی تھی۔

    یاد رہے عراق میں امریکی ڈرون حملے میں جنرل قاسم کی موت کے بعد ایران نے امریکی فوجی اڈوں کونشانہ بنایا تھا اور ایرانی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں میں 80 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    مزید پڑھیں  : ایرانی حملے میں زخمی امریکی فوجیوں کی اصل تعداد بتا دی

    جس کے بعد صدرٹرمپ نے ایران کے امریکی فوجی اڈوں پرحملوں میں کسی امریکی فوجی کے زخمی ہونے یا ہلاکت کی تردید کی تھی۔

    بعد ازاں 17 جنوری کو امریکی فوجی حکام نے اعتراف کیا تھا کہ ایرانی حملے میں 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے جنھیں کویت اور جرمنی کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

    حملے میں بچ جانے والے امریکی فضائیہ کی افسر لیفٹیننٹ کرنل اسٹیکی کولیمین نے حملہ حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حملے سے چند گھنٹے قبل ہی نوٹی فکیشن موصول ہوا تھا کہ بیس پر حملے کا خدشہ ہے اور تین گھنٹے بعد بم باری شروع ہو گئی۔

    امریکی اہل کاروں نے حملے کے بعد بتایا تھا کہ وہ حملے کے وقت پانچ گھنٹوں تک بنکروں میں چھپے رہے، اور ان خوف ناک حملوں میں ان کا محفوظ رہنا کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔

  • اب بیرون ملک جانے والوں سے 2800 روپے ایئرپورٹ چارجز لیے جائیں گے

    اب بیرون ملک جانے والوں سے 2800 روپے ایئرپورٹ چارجز لیے جائیں گے

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والوں سے 2800روپے ایئرپورٹ چارجز لیے جائیں گے جبکہ غیر ملکی مسافر کے لیے چارجز 20 ڈالر رکھے گئے ہیں ، فیسوں کااطلاق یکم نومبر2019 سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ایوی ایشن پالیسی پر عمل شروع کردیا اور ایئرپورٹ چارجز اور امبارکیشن فیس میں اضافہ کردیا، جس کے بعد بیرون ملک جانے والوں سے 2800روپے ایئرپورٹ چارجز لیے جائیں گے جبکہ غیر ملکی مسافر کے لیے چارجز 20 ڈالر رکھے گئے ہیں۔

    تمام ایئر پورٹس پرعالمی پروازوں کے لیے یکساں امبارکیشن فیس کا اطلاق کیا گیا ہے ، امبارکیشن فیس سمیت دیگر نظر ثانی شدہ فیسوں کااطلاق یکم نومبر2019 سے ہو گا۔

    نئی امبارکیشن فیس اکانومی کلاس کے لیے 2، بزنس کلاس کے لیے3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ایئر لائنز کو فیس میں فرق پرمبنی رقم کی چیک ان کاونٹرز پر وصولی سے روک دیا گیا۔

    گزشتہ تاریخوں میں یکم نومبر کےبعد کے لیے خریدےگئے ٹکٹوں پر بھی نئی فیس کا اطلاق ہوگا۔

    دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عالمی پروازوں پرایئروناٹیکل چارجز میں اضافہ کردیا ہے ، کراچی اورلاہور ریجن کےلیےغیر ملکی ایئرلائن پرچارجز کااطلاق یکم نومبرسے ہوگا۔

    سی اے اے نے ایئرناٹیکل چارجز میں دس فیصد تک اضافہ کیا ہے ، جن میں لینڈنگ ،ری فیولنگ، ایئر برج، ٹرمینل نیوی گیشن اور ایئرپورٹ چارجز شامل ہیں۔

    پیک آورز کے دوران لینڈنگ چارجز میں بھی 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر اطلاق ہوگا ، 2 گھنٹے کے اندر ری فیولنگ کرائی گئی تو 2 سے 5 فیصد چارجز اضافہ ہوگا۔

    لاہور ایئرپورٹ پرغیر ملکی ایئرلائنز کی ایئربرج پارکنگ فیس میں اضافہ کیا گیا ، 100 ٹن کےدوران 160 ڈالر وصول کیے جائیں گے جبکہ کراچی ایئر پورٹ پر 100 ٹن پر 225 ڈالر وصول کیے جائیں گے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ چارجز اورایمبارکیشن سمیت دیگر فیسوں میں اضافہ کردیا ہے، جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا

  • کراچی میں ڈائریا اور گیسٹرو نے خطرناک شکل اختیار کر لی

    کراچی میں ڈائریا اور گیسٹرو نے خطرناک شکل اختیار کر لی

    کراچی : کراچی میں ڈائریا اور گیسٹرو نے خطرناک شکل اختیار کر لی ، سیوریج کے پانی کی نکاسی کا نہ ہونا، کچرے اور گندگی کے ڈھیر بچوں میں ڈائریا اور گیسٹروں کی وجہ بن کر سامنے آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گیسٹرو اور ڈائریا کے کیسز میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے ، این آئی سی ایچ ڈی کے سربراہ ڈاکٹر جمال رضاکے مطابق سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں ڈائریا کے 1100 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ڈاکٹر جمال رضا کا کہنا تھا کہ بارش اور عیدالاضحی کے بعد یومیہ ڈیڑھ سو کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، قومی ادارہ برائے امراض اطفال میں دو روز کے دوران ڈائریا کے کیسز کی تعداد 850 ہے۔

    این آئی سی ایچ ڈی کے سربراہ نے مزید کہا سیوریج کے پانی کی نکاسی کا نہ ہونا، کچرے اور گندگی کے ڈھیر بچوں میں ڈائریا اور گیسٹروں کی وجہ بن کر سامنے آئے ہیں ۔

    دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق گندگی کے ڈھیر اور گھروں میں سیوریج کا پانی ڈاہریا وبائی شکل اختیار کر گیا ہے ، سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد میں دس روز کے دوران ڈایریا اور گیسٹرو کے تین ہزار کسز سامنے آئے ہیں۔

    خیال رہے بارش اور عید قرباں گزرنے کے باوجود بھی شہر قائد کی گلیاں اور چوراہے کچرہ کنڈی کا منظر پیش کررہے ہیں۔ سڑکوں پر جمع سیورج کا پانی اور غلاظت مچھروں کی افزائش کا سبب بن رہی ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی صفائی مہم غیر موثر ہوگئی ، صوبائی اور شہری حکومتیں بھی کراچی رین ایمرجنسی پلان اور عید قربان کے بعد آلائشوں کو ٹھکانے لگانے میں ناکام رہی۔

    کراچی میں بلدیہ ٹاوٴن، اورنگی ٹاوٴن، ملیر، الفلاح، سعودی نارتھ ناظم آباد، پاک کالونی، نارتھ کراچی سمیت درجنوں ایسے مقامات ہیں جہاں سے ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کیلئے انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔

  • نیپرا نے بجلی کی قیمت میں81 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں81 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا

    اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا اور بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 5ارب 2 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا، اضافہ فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرول اور ایل پی جی کے بعد عوام کو بجلی کا جھٹکا لگنے والا ہے ،  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیرٹی اتھارٹی (نیپرا)  نےبجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا، اضافے سے صارفین پر 5ارب2 کروڑ کا بوجھ ڈال دیاگیا ہے۔

    یہ اضافہ فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاگیا ہے۔

    نیپرا کا کہنا ہے گیس کی قیمتیں بڑھنے سے 3ارب کا بوجھ پڑا، فروری کے دوران پانی سے 22.77فیصد بجلی پیدا کی گئی، کوئلے سے 17.46فیصد اور گیس سے 23.85فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    فروری میں درآمدی ایل این جی سے16.89 فیصدبجلی پیداہوئی جبکہ ریفرنس فیول لاگت 3روپے 97 پیسےفی یونٹ رہی۔

    مزید پڑھیں : بجلی کی قیمت میں ایک روپے80 پیسے فی یونٹ اضافہ

    سی پی پی اےنےنرخ میں1روپے 23پیسےفی یونٹ اضافےکی تجویزدی ، تقسیم کارکمپنیوں کوفراہم بجلی کی فی یونٹ قیمت5روپے 20پیسے ہے۔

    یاد رہے فروری میں نیپرا نے بجلی ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی، جس کے باعث صارفین پر آئندہ ماہ 13 ارب 50 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا تھا، اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل جنوری میں بھی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں 57 پیسے اضافے کی منظوری دی تھی ،  اضافے کی منظوری دسمبر 2018 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی تھی ۔

  • ڈھاکا : تنخواہوں میں عدم اضافے کے خلاف گارمنٹس ملازمین کا احتجاج

    ڈھاکا : تنخواہوں میں عدم اضافے کے خلاف گارمنٹس ملازمین کا احتجاج

    ڈھاکا : بنگلا دیش میں گارمنٹس ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں گارمنٹس ملازمین گزشتہ ایک ہفتے سے تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج کررہے تھے اس دوران پولیس تشدد سے ایک شخص کی موت بھی واقع ہوئی تھی جس کے بعد فیکٹری مالکان نے ملازمین کی تخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گامنٹس فیکٹری کے مالکان کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ گاڑیوں اور فیکٹریوں کی توڑ پھوڑ روکنے کےلیے کیا گیا تھا جسے ملازمین نے مسترد کرتے ہوئے دوبارہ احتجاج شروع کردیا ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے فیکٹریوں کی توڑ پھوڑ اور سڑکوں کی بندش روکنے کےلیے مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ اور واٹر کینن کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔

    انڈسٹریل پولیس کے ڈائریکٹر نے بیان دیا ہے کہ ’دارالحکومت کے مضافات میں دس فیکٹریوں کے ملازمین نے مظاہرے کے دوران ہائی وے کو بند کرنے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

    پولیس ڈائریکٹر سمین الرحمٰن کا کہنا ہے کہ تمام فیکٹریاں دوبارہ کھل صرف دس گارمنٹس فیکٹریوں کے ملازمین کی احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    مزدور یونین کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملازمین کام پر واپس آگئے ہیں لیکن اکثر ملازمین تنخواہوں میں اضافے کے مسودے سے ناخوش ہیں۔

    بنگلا دیش گارمنٹس اور انڈسٹریل ورکرز فیڈریشن کے صدر بابل اختر کا کہنا تھا کہ ’ ہمیں یہ قبول کرنا پڑا کیونکہ یہ تجویز ہماری وزیراعظم کی طرف سے آئی تھی اور ہم کس طرح ان کی تذلیل کرسکے؟‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’ہم تمام ملازمین پر زور دیتے ہیں کہ وہ کام بحال کریں اور ہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم عنقریب ہماری مناسب اجرت کو یقینی بنائیں گی‘۔

    یاد رہے کہ حکومت نے جنوری میں گارمنٹس ملازمین کی تنخواہوں میں 51 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

  • ملک بھر میں دواؤں کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد اضافہ

    ملک بھر میں دواؤں کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد اضافہ

    اسلام آباد : کھانسی، بخار، گلے کی تکلیف، پین کلر اور فرسٹ ایڈبینڈیج سمیت دیگر دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، قیمتوں میں 9 تا   15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،  قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نئی تیار شدہ ادویات پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا اور قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں 9 تا 15 فیصد اضافہ کیاگیا، ادویات کی قیمتیں پیکٹ پرتحریرکرناہوں گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہارڈشپ کیسز والی ادویات کی قیمتوں میں 9 فیصد مہنگائی کی گئی جبکہ دیگرتمام ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصداضافہ کیا گیا جبکہ ڈالرکی قیمت میں اضافے کو ادویات مہنگی کرنے کاجواز بنایاگیا ہے۔

    ذرائع ڈریپ کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کااطلاق نوتیارشدہ ادویات پرہوگا، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018کےتحت کیاگیا۔

    خیال رہے پی پی ایم اے نےقیمتوں میں 40فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

    دواؤ ں کی قیمتوں میں اضافے کی اصل کہانی سامنے آگئی


    دوسری جانب دواؤ ں کی قیمتوں میں اضافے کی اصل کہانی سامنے آگئی ، گزشتہ 2ہفتے میں ادویات کی قیمتوں میں دوسری باراضافہ ہوا ، قلت کےنام پراہم ادویات کی قیمتوں میں دسمبر کے آخری ہفتے میں اضافہ کیاگیا تھا۔

    پہلےنوٹیفکیشن میں 6 فیصدتک قیمتوں میں اضافہ کیاگیا جبکہ آج دوسرےنوٹیفکیشن میں دوائیوں کی قیمتوں میں 9سے15 فیصد اضافہ کیا، 9 فیصد اضافہ ان کمپنیوں کو دیاگیاجو پہلے 6 فیصد اضافہ لےچکی تھیں۔

    کوئی میڈیکل اسٹورپرانی قیمت کاٹ کرنئی قیمت میں ادویات فروخت نہیں کرسکتا، دکاندار کے لئے پرانی پرنٹ شدہ قیمت پر ادویات فروخت کرنا لازم ہے، کمپنی کا نیا اسٹاک آنے تک میڈیکل اسٹور پرانے اسٹاک کوپ رانی قیمت پر فروخت کرسکیں گے۔

  • ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 113 روپے پر پہنچ گئی

    ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 113 روپے پر پہنچ گئی

    (رضوان عامر) کراچی:ایک ماہ میں دوسری بارروپےکی قدر میں کمی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 113 روپے پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مین اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 113 روپے پر پہنچ گئی۔

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ایک دن میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے بیس پیسے کا نمایاں اضافہ ہوا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت معمول کے مطابق ہے اور انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 110روپے 55 پیسے ہے۔

    چیئرمین ای کیپ ملک بوستان کا کہنا ہے کہ پاک امریکا کشیدہ صورتحال کا منفی اثر ڈالر پر دیکھا جارہا ہے ، اسٹیٹ بینک 100 فیصد نقد ڈالر فری مارکیٹ میں لانے کی پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ، غیر ملکی کرنسی کے عیوض 100فیصد ڈالر فری مارکیٹ میں لانے کی اجازت بحال کی جائے۔

    ملک بوستان نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کےسرکلرسےڈالرکی سپلائی متاثرہوئی، ایکسچینج کمپنیزکو65 فیصدکیش ڈالربینکوں کےذریعےلانے کا کہا ہے۔


    مزید پڑھیں : ڈالر کی قیمت 111 روپے تک جا پہنچی


    اسٹیٹ بینک نے گذشتہ دنوں کیش ڈالر اوپن مارکیٹ میں لانے کی حد 100 فیصد سے کم کرکے 35 فیصد کی ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوا تھا اور چند گھنٹوں میں 110 روپے تک فروخت ہونے والا ڈالر ٹریڈنگ کے اختتام پر 108 روپے 70 پیسے کا ہوگیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔