Tag: Increasing street crime

  • کراچی میں ڈاکو بے قابو : اے آر وائی نیوز کا کارکن نقدی اور موبائل فون سے محروم

    کراچی میں ڈاکو بے قابو : اے آر وائی نیوز کا کارکن نقدی اور موبائل فون سے محروم

    کراچی: شہرِ قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رک نہ سکیں، وارداتیں بدستور جاری ہیں، اے آر وائی نیوز کے کارکن کو لوٹ لیا گیا، نارتھ کراچی میں چور موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگیا، انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، شہر میں ڈکیتوں کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں، صدر کے علاقے میں اے آر وائی نیوز کے کارکن کو دفتر سے گھر جاتے ہوئے لوٹ لیا گیا۔

    مسلح افراد کارکن سے موبائل فون اورنقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، اس کے علاوہ نارتھ کراچی کے علاقے خواجہ اجمیرنگری میں موٹرسائیکل چوری کی واردات ہوئی ہے۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوزکو حاصل ہوگئی، فوٹیج میں ملزم کو موٹرسائیکل کا لاک توڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم پہلے موٹرسائیکل پر بیٹھنے کا ڈراما کرتا ہے اور کچھ ہی دیر میں اس کا لاک توڑ کر فرار ہوجاتا ہے، متاثرہ شہری نے پولیس کو مقدمے کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال میئر کراچی وسیم اختر کی گاڑی بھی چھینی جاچکی ہے جس کا پولیس تاحال پتا نہیں چلا سکی ہے۔

    پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فیصل واواڈا نے بھی اسٹریٹ کرائمز اور اغواء کی وارداتوں کے سلسلے میں پولیس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر ابھی تک عمل درآمد نہ ہوسکا۔

  • راولپنڈی : اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ، شہری  اور تاجر حلقوں میں تشویش

    راولپنڈی : اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ، شہری اور تاجر حلقوں میں تشویش

    راولپنڈی: ملک بھر میں اسٹریٹ کرائمز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، راولپنڈی میں 24 گھنٹے میں کار، موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی و رہزنی کی 19 وارداتیں رونما ہوچکی ہیں جس کے باعث شہری اور تاجر حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے جڑواں شہر روالپنڈی میں لٹیروں کا راج عروج پر ہے، لٹیرے رات ہی نہیں، دن دہاڑے بھی وارداتیں کر کے آرام سے نکل جاتے ہیں، جرائم کے اعداد و شمار نے روالپنڈی کےشہریوں اور تاجروں میں تشویش پیدا کردی ہے۔

    راولپنڈی میں ڈاکو راج کے باعث آئے دن دکانیں لٹتی ہیں تو کہیں کسی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہو تی ہے، کہیں راہ چلتے شہری موبائل فون سے محروم ہو جاتا ہے، تو کہیں کسی کی گاڑی چِھن جاتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ روالپنڈی میں ایوب پارک کے قریب مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے برطانیہ سے لوٹنے والا شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر قریبی استپال منتقل کردیا گیا۔

    ڈاکو زخمی شہری اشتیاق سے 700 پاؤنڈ لوٹ کر فرار ہوئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی۔

    ذرائع کے مطابق 61 سالہ استیاق اپنے بیٹے کے ہمراہ ایئرپورٹ سے جہلم جارہے تھے۔