Tag: incubator

  • پری میچور بچوں کے لیے ماں کے رحم سے مشابہہ انکیوبیٹر

    پری میچور بچوں کے لیے ماں کے رحم سے مشابہہ انکیوبیٹر

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے اسپتالوں میں قبل از وقت پیدا ہوجانے والے (پری میچور) بچوں کے لیے ماں کے رحم سے مشابہہ انکیوبیٹر متعارف کروا دیے گئے۔

    متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے ان انکیو بیٹرز کے لیے امریکی شہر فلاڈلفیا کے چلڈرن اسپتال نے معاونت کی ہے۔

    عرب امارات کے ہاسپٹل سیکٹر کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری ڈاکٹر یوسف محمد کا کہنا ہے کہ یہ انکیو بیٹر قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کے لیے نہایت اہم ہیں۔

    ان کا کہنا ہے قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے عمر بھر مختلف طبی پیچیدگیوں کا شکار رہتے ہیں، یہ انکیو بیٹر ان مشکلات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    مزید پڑھیں: نومولود بچے سے ملنے کے لیے جاتے ہوئے ان باتوں کا خیال رکھیں

    قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کے دماغ یا پھیپھڑوں کو پیدائش کے بعد ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے اور یہ انکیو بیٹر اس سے محفوظ رکھیں گے۔

    خیال رہے کہ پری میچور بچے اپنے نارمل ٹائم سے پہلے پیدا ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے جسم کے اہم عضو صحیح طرح سے نشوونما نہیں کر پاتے۔ یہ بچے کمزور یا پھر کسی جسمانی معذوری کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

    دنیا بھر میں ہر سال پری میچور پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پری میچور بچوں کی پیدائش کی وجہ ماں کا وزن بہت کم یا بہت زیادہ ہونا، حمل کے دوران ذیابیطس یا بلڈ پریشر کا شکار ہونا، تمباکو اور شراب نوشی اور حاملہ ماں کی صحیح نگہداشت نہ ہونا ہیں۔

  • وہاڑی کے اسپتال میں سینکڑوں بچوں کی ہلاکت، وزیرِاعلیٰ کا نوٹس

    وہاڑی کے اسپتال میں سینکڑوں بچوں کی ہلاکت، وزیرِاعلیٰ کا نوٹس

    وہاڑی: ڈسٹرکٹ اسپتال میں سات بچوں کی ہلاکتوں کی خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے کرمتعلقہ عملے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    وہاڑی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کے باعث سات بچوں کی ہلاکت کے بعد اسی اسپتال میں ڈاکڑوں اور اسٹاف کی مبینہ غفلت کے باعث آئی سی یو وارڈ میں سالانہ سینکڑوں بچوں کی ہلاکتوں کا ہولناک انکشاف ہوا ہے۔

    باوثوق ذرائع نے اے آروائی نیوز کو بتا یا کہ سال دوہزارتیرہ میں سات سو اسی بچے ہلا ک ہوئے جبکہ دوہزارچودہ میں اب تک اس مجرمانہ غفلت کے ہاتھوں چارسو نو مولود بچوں نے اس دنیا میں آنکھ کھولنے سے پہلے ہی ہمیشہ کیلئے آنکھ بند کرلیں۔

    رواں سال صرف اگست کے مہینے میں اٹھاون نومولود بچوں کی ہلاکت ہوئی یہاں یہ با ت قابل ذکرہے کہ رات کی شفٹ میں بچوں کی اموات کی تعداددن دو شفٹوں کے مقابلے میں دوگنی ہے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی یو وارڈ میں داخل بچوں کو آکسیجن فراہم کرنے والے سیلنڈر اسی شفٹ میں تبدیل کیئے جاتے ہیں۔ اب تک وہاڑی کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ہزاروں والدین اپنے بچوں سے محروم ہوچُکے ہیں۔