Tag: inda

  • بھارت کو کشمیر سے بھاگنا پڑے گا: اسپیکر پنجاب اسمبلی

    بھارت کو کشمیر سے بھاگنا پڑے گا: اسپیکر پنجاب اسمبلی

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے ہیں، بھارت کو کشمیر سے بھاگنا پڑے گا۔

    ان خیالات کا اظہار اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے چیف آرگنائزر چودھری نعیم وڑائچ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

    اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑی ہے اور کشمیر کی آزادی تک ان کا ساتھ دیتی رہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی ظلم کی داستان بڑھتی جا رہی ہے، انشاء اللہ بھارت کو کشمیر سے بھاگنا پڑے گا۔

    مقبوضہ کشمیر: وزیر خارجہ کا اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی سے رابطہ

    ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، کشمیر کے ایشو کو یورپ، امریکا سمیت دیگر ممالک میں پاکستانیوں نے اجاگر کیا اور بھارت کے ظلم کی داستانوں سے دنیا کو آگاہ کیا۔

    دریں اثناء چودھری نعیم وڑائچ نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے بتایا کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے۔ انہوں نے دعا کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • بھارت نے پاکستان کا امن فارمولہ مسترد کردیا، مسئلہ کشمیر سے راہ فراراختیار کرلی

    بھارت نے پاکستان کا امن فارمولہ مسترد کردیا، مسئلہ کشمیر سے راہ فراراختیار کرلی

    نیویارک: بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران پاکستان کی جانب سے امن کی پیش کش کا جواب روایتی بھارتی ہٹ دھرمی سے دیا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز اقوام متحدہ میں تقریرکے دوران چار نکاتی امن فارمولہ پیش کیا تھا۔

    بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کی جانب سے قیام امن کی پیشکش کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ چارنکاتی امن فارمولے کی ضرورت نہیں ہے۔

    اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے وہی روایتی اورکمزورموقف اپنایا گیا کہ پاکستان دہشت گردی پربات کرے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ دنوں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس میں کئی پاکستانی شہری زخمی جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

    پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سترویں اجلاس کے موقع پر مسئلہ کشمیراوربھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پربلاجوازبھارتی فائرنگ کا معاملہ انتہائی موثراندازمیں ساری دنیا کے سامنے رکھا ہے۔

    بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے امن قائم کرنے کی پیشکش کا انتہائی بودا جواب دے کرثابت کردیا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا سامنا نہیں کرسکتا۔