Tag: inda vs bangledesh

  • بنگلادیش کو شکست: دفاعی چیمپیئن بھارت ورلڈ کپ کےسیمی فائنل میں پہنچ گیا

    بنگلادیش کو شکست: دفاعی چیمپیئن بھارت ورلڈ کپ کےسیمی فائنل میں پہنچ گیا

    میلبرن :دفاعی چیمپیئن بھارت نے کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، کوارٹر فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو ایک سو نو رنز سے شکست دی۔

    میلبرن میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، دھون تیس رنزبناکر آؤٹ ہوئے، ڈینجر مین ویرات کوہلی کا جادو نہ چل سکا، وہ صرف تین رنز ہی بناسکے۔ رہانے انیس رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔

    ایک سو پندرہ رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد روہت شرما اور سریش رائنا وکٹ پر ڈٹ گئے، شرما ایک سو سینتیس اور رائنا نے پینسٹھ رنز اسکور کیے،بھارت نے جیت کیلئے تین سو تین رنز کا ہدف دیا۔

    حدف کے تعقب میں بنگال ٹائیگرز اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، پوری ٹیم ایک سو ترانوے رنز پر ڈھیر ہوگئی، امیش یادو نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بھارت ایک سو نو رنز سے فاتح رہ کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

  • ورلڈ کپ کوارٹر فائنل، 303 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری

    ورلڈ کپ کوارٹر فائنل، 303 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری

    میلبرن: کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپیئن بھارت اور بنگلہ دیش مدِمقابل ہیں۔

    آسٹریلوی شہر میلبرن میں  دوسرے کوارٹر فائنل میچ  بھارت نے بھارت کو 303 رنز کا ہدف دیدیا۔

      بھارت نے 50اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 302 رن بنائے،  بھارت کے خلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔

     بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور امر القیس کی پر اعتماد بیٹنگ جاری ہے اور بنگلہ دیش نے چھ اوورز میں بغیر کسی نقصان کے تیس رنز بنا لیے ہیں۔

    اس سے قبل  بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور روہت شرما کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 302 رن بنائے۔

    روہت شرما نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی ساتویں سنچری بنائی اور 137 رنز بنا کر تسکین احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، سریش رائنا نے بھی نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ روبیل حسین، مشرفی مرتضیٰ اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ لی۔

    بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیمیں ماضی میں 13 مرتبہ ایک روزہ میچوں میں مدِمقابل آ چکی ہیں اور صرف ایک میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم فتح حاصل کر پائی ہے۔

    اس ٹورنامنٹ میں بھارت کی ٹیم تاحال ناقابلِ شکست ہے، بھارت نے چھ کے چھ میچ جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ بنگلادیش کی ٹیم انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دیکر پہلی مرتبہ کوارٹرفائنل میں پہنچی ہے۔

    بنگلہ دیش نے ابتدائی مرحلے میں انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور افغانستان کو ہرایا جبکہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ سے اسے شکست ہوئی، آسٹریلیا کے خلاف بنگلہ دیش کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔