Tag: Independence Day celebrations

  • یومِ آزادی کی تقریبات سے متعلق ہدایت نامہ تیار

    یومِ آزادی کی تقریبات سے متعلق ہدایت نامہ تیار

    اسلام آباد : وزارت قومی صحت نے یوم آزادی کی تقریبات سےمتعلق ہدایت نامہ تیار کرلیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکاء کی حاضری کم سے کم رکھی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کی تقریبات سےمتعلق وزارت قومی صحت کی جانب سے ہدایت نامہ تیار کرلیا گیا ہے، ہدایت نامےکا مقصد تقریبات میں وائرس سے بچاؤکےرہنما اصول فراہم کرنا ہے۔

    ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تقریبات میں احتیاطی تدابیر مرض کاپھیلاؤ محدود کرنےکیلئے اہم ہیں، یوم آزادی کی ورچول تقریبات سے وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ کم ہے۔

    وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکاء کی حاضری کم سے کم رکھی جائے اور چھوٹی تقاریب میں غیر مقامی افرادکو شریک نہ کریں، چھوٹی تقاریب میں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ماسک اور دستانوں کااستعمال کریں۔

    ہدایت نامے کے مطابق یوم آزادی تقریبات کے لیے متعدد داخلی و خارجی راستے رکھے جائیں اور تقریبات کیلئے مقررین کی تقاریر ریکارڈ کی جائیں جبکہ پرچم کشائی تقاریب کوسرکاری دفاتر تک محدود کیاجائے۔

    پرچم کشائی تقاریب میں بزرگ، بچوں اورطلباکوشریک نہ کیاجائے جبکہ تقاریب کے شرکاکی تھرمل اسکیننگ کی جائے، سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھا جائے اور پرچم کی رسی کو چھونے سے قبل سینی ٹائز کیا جائے۔

  • بھارتی یوم آزادی پر نشے میں دھت شخص نے روینہ ٹنڈن کی تقریب خراب کردی

    بھارتی یوم آزادی پر نشے میں دھت شخص نے روینہ ٹنڈن کی تقریب خراب کردی

    بالی ووڈ کی اداکارہ روینہ ٹنڈن ان دنوں امریکی شہر لاس اینجلس میں مقیم ہیں،انہوں نے پندرہ اگست کو بھارتی یوم آزادی کی خوشی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنی ٹویٹس میں کہا ہے کہ ایک نشے میں دھت شخص نے انھیں تقریب میں شرکت سے منع کیا تھا۔

    انکی طرف سے تقریب کے منتظمین پر الزام عائد کیاگیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کے ساتھ تقریب میں نا روا سلوک کا مظاہرہ کیا ہے۔

    روینہ ٹنڈن  نے اس واقعے سے متعلق سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر متعدد ٹویٹس بھی کیے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث منتظمین نے انھیں اپنے بچے تقریب میں ساتھ لے جانے سے منع کیا تھا۔

     

    انکا کہنا تھاکہ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے دو دن سے لاس اینجلس میں جاری تقریبات کا اختتام انتے نا خوش گوار ماحول میں ہوا ہے۔