Tag: independence day ceremony

  • پاکستانی فوج دنیا کی عظیم فوج ہے ، سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف

    پاکستانی فوج دنیا کی عظیم فوج ہے ، سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف

    ریاض : سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقت ہے اور پاکستانی فوج دنیا کی عظیم فوج ہے، جس نے ہمیشہ ملکی سلامتی کو یقینی بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سفارت خانہ پاکستان میں بزم ریاض کی جانب سے یوم آزادی کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی، اس رنگا رنگ آزادی کی تقریب میں جہاں پاکستانی کیمونٹی پرجوش تھی وہیں پر سفارتی عملے کے ساتھ ساتھ اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل کی خصوصی شرکت نے بھی تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

    تقریب سے اپنے خطاب میں جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا اہم ترین ملک ہے اس کی عوام ایک آزاد اور خودمختار ملک کے اندر زندگی بسر کر رہی ہے۔

    سابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقت ہے، جو آئندہ چند سالوں میں دنیا بھر میں ترقی کی نئی منازل طے کرے گی، پاکستان کا نوجوان نا صرف با صلاحیت ہے بلکے چیلنجز سے نبر ازما ہونے کا بھی بھرپور جذبہ رکھتا ہے۔

    پاکستانی فوج دنیا کی عظیم فوج ہے جس نے ہمیشہ ملکی سلامتی کو یقینی بنایا ہے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہمیں بحثیت قوم ملکر کام کرنا ہوگا تاکہ ہم ترقی یافتہ ممالک کہ صف میں کھڑے ہوسکیں

    اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر ہر پاکستانی ملک کا سفیر ہے اسے چاہیے کہ وہ اپنے اچھے اور اعلی کردار کے ساتھ ملک کا نام روشن کرے۔

    اس موقع پر سفیر پاکستان خان حشام بن صدیق کا کہنا تھا کہ ہمارے آباواجداد نے ہزاروں قربانیوں کے بعد ازاد ملک ہمیں دیا ہے اس کی حفاظت اور اسکی ترقی کے لئے ہمیں مشترکہ طور پر ہمہ وقت کوشاں رہنا چاہئیے پاکستان کی طرح کشمیر کے عوام بھی جلد آزادی کی جنگ میں فتح یاب ہوکر آزاد فضاوں میں زندگی گزاریں گے۔

    تقریب کے آرگنائزر اور بزم ریاض کے بانی تصدق گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے کو مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ہمیں اپنی سوچ کو تبدیل کرکے ملکی ترقی کی سوچ کو اپنانا ہوگا تاکہ ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل تابناک ہوسکے۔

    تقریب سے ملی نغموں نے بھی وطن سے دور افراد کو پرجوش کیے رکھا سعودی گلوکار احمد نے پاکستانی قومی نغمے گا کر ایسا سماں باندھا کہ ہر شخص وطن کی محبت میں سرشار نظر آیا۔

  • آئین کی حرمت ،جمہوریت کے تسلسل پر آنچ نہیں آنےدیں گے،وزیراعظم

    آئین کی حرمت ،جمہوریت کے تسلسل پر آنچ نہیں آنےدیں گے،وزیراعظم

    اسلام آباد:  وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آئین کی حرمت ،جمہوریت کے تسلسل پر آنچ نہیں آنےدیں گے۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جشن آزادی کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،جو شہیدوں نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئےاپنی جانیں نچھاور کر کے دیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ یوم آزادی کی نئی صبح کااستقبال کرتےہوئےاس یوم آزادی کو آپریشن ضرب عضب سے منسوب کیاہے ۔ضرب عضب کےباعث بے گھر افراد ہمارے محسن ہیں، انھیں کسی بھی مرحلے پر تنہا نہیں چھوڑے گے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پڑوسیوں سے اچھے تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے تاہم مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی پر زور مذمت کرتا ہے ،وزیراعظم نے مزید کہا کہ بہادر اورغیورعوام سےکہتا ہوں کہ وطن عزیزکی خدمت کے لیے تیار ہوجائیں۔

  • قوم حالت؍ جنگ میں ہے، ممنون حسین

    قوم حالت؍ جنگ میں ہے، ممنون حسین

    اسلام آباد:   صدر مملکت ممنون حسین نے یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم حالات جنگ میں ہے، سیاست دان پھونک پھونک کرقدم اٹھائیں ۔

    ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن منایا جا رہا ہے، ایوان صدر اسلام آباد میں مرکزی تقریب ہوئی، اس موقع پر صدر اور وزیراعظم پاکستان نے پرچم کشائی کی، تقریب مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی، وزرا اور ارکان پارلیمنٹ بھی شریک ہوئے۔

    شرکاء نے ضرب عضب کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، ملک بھر میں سائرن بجائے گئے اور ٹریفک روک دی گئی۔

    ممنون حسین نے خطاب میں کہا کہ قوم حالت جنگ میں ہے، ہم افراتفری کے متحمل نہیں ہوسکتے، وزیراعظم کا کہنا تھا یہ شکوک وشبہات پیدا کرنے کا وقت نہیں،ہمیں بہادر فوج کی پشت پر کھڑا ہونا چاہیئے۔