Tag: independence day

  • قوم کو یوم آزادی مبارک، بہادر افواج سے مل کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیں گے: وزیر اعظم

    قوم کو یوم آزادی مبارک، بہادر افواج سے مل کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیں گے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی بہادر افواج کے ساتھ مل کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    تفصیلات کے مطابق جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے، آج ہم یوم آزادی منا رہے ہیں، میں دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو دل کی گہرائی سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    وزیر اعظم نے کہا مشاہیر پاکستان کی عظمت کو سلام جن کی وجہ سے آزاد وطن میسر آیا، یہ ملک آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے حاصل کیا گیا تھا، پاکستان ہمارے آبا و اجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، بہادر افواج سے مل کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

    شہباز شریف نے کہا میں پاکستان کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتا ہوں، جب قومیں اجتماعی نصب العین طے کرتی ہیں تو پہاڑ اور سمندر بھی ان کا راستہ نہیں روک سکتے، ملکی حصول میں جدوجہد کرنے والی اقلیتوں کی جدوجہد کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔

    انھوں ںے کہا قیام پاکستان کا ایک مقصد مکمل ہو چکا، دوسرامقصد ہنوز جاری ہے، قیام پاکستان کا دوسرا مقصد ہم سب نے مل کر پورا کرنا ہے، دعا ہے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کو بھی جلد آزادی ملے۔

    31 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز، ملک بھر میں آج 75 واں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    وزیر اعظم نے کہا نیشنل ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے، کسی بھی قوم کے لیے اندرونی خلفشار، تقسیم، انتشار سے بڑھ کر کوئی چیز خطرناک نہیں، آزادی کی حفاظت کے لیے خون کا آخری قطرہ تک بہائیں گے۔

    شہباز شریف نے کہا آج کا دن پاکستانی سول سوسائٹی کی خدمات کے اعتراف کا بھی دن ہے، عبدالستار ایدھی، ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، وطن عزیز ایک مقدس امانت اور مشن ہے۔

  • خادمین الحرمین الشریفین اور سعودی ولی عہد کی یوم آزادی پر پاکستانی عوام کو مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار

    خادمین الحرمین الشریفین اور سعودی ولی عہد کی یوم آزادی پر پاکستانی عوام کو مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار

    ریاض : خادمین الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے دلی تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر خادمین الحرمین الشریفین، سعودی ولی عہد کے خصوصی تہنیتی پیغامات ارسال کیے، جس میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف  علوی اور پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

    خادمین الحرمین الشریفین اور سعودی ولی عہد کی جانب سے پیغام میں پاکستانی عوام کے لیے دلی تمناؤں اورنیک خواہشات کااظہار کیاگیا اور پاکستان کی  مستقل ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

    تہنیتی پیغامات میں پاک سعودی برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے اور تعاون میں اضافے کی یقین دہانی کرائی۔

    اس کے علاوہ امریکا کے وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستانی حکومت اور عوام کو 74 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا امریکہ کے پاکستان کے ساتھ 7 دہائیوں سے بہترین تعلقات استوار ہیں اور آئندہ بھی جنوبی ایشیا میں قیام امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان  کا  یومِ آزادی پر نوجوانوں کیلئے خصوصی  پیغام

    وزیراعظم عمران خان کا یومِ آزادی پر نوجوانوں کیلئے خصوصی پیغام

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی پر نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا 3خصوصیات، سچ ، انصاف اوربہادری عام انسانوں کو عظیم بناتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علامہ اقبال کے شعر کا مصرعہ شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم آزادی پر میرا پیغام خاص طور پر ہمارے نوجوانوں کے لیے ہے، 3خصوصیات، سچ ، انصاف اوربہادری عام انسانوں کو عظیم بناتی ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ایمان، اتحاد، تنظیم کی قومی اقدار کو سربلند رکھنے کا عزم دہرانا چاہتے ہیں، ہم نے ابھرنے کے لیے تاریخ کے سفرمیں کٹھن چیلنجز عبور کیے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ آج اندرون ملک بعض درپیش مسائل ہمارے عزم کا امتحان ہیں، آج خطے کی بدلتی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان ہے، ہم اپنے عزم صمیم کی بدولت رکاوٹوں پر قابو پالیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ ہم ایک مرتبہ پھر مضبوط تر قوم کے طور پر ابھریں گے، معیشت کی بحالی، کورونا وبا سے نبردآزما ہونے پر پذیرائی ملی، ماحولیاتی تحفظ پر ہماری پالیسیوں کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔

  • پاکستان میں  بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کا پھیلاؤ، این سی او سی کے  اہم فیصلے

    پاکستان میں بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کا پھیلاؤ، این سی او سی کے اہم فیصلے

    اسلام آباد : این سی او سی نے یوم آزادی پر ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے اور 10،9محرم الحرام کو ویکسینیشن سینٹرزبند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے پیش نظر کورونا ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کے لئے اہم فیصلے کرلیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے یوم آزادی پر ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسینیشن سنٹرز 14 اگست کو کھلے رہیں گے۔

    ذرائع کے مطابق 10،9محرم الحرام کوملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرزبند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک میں انڈین ویئرنٹ وبا پھیل رہا ہے ،کراچی سمیت ملک بھر میں بھارتی ویئرنٹ سے کورونا کا پھیلاؤ بڑھنےلگا، جس کے باعث محرم الحرام میں کورونا ایس اوپیز پر عمل ناگزیر بن چکا ہے۔

    خیال رہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 81 مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد24 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 856 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اس دوران کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح7.50 فیصد رہی۔

  • جشن آزادی پر پی آئی اے کا خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان

    جشن آزادی پر پی آئی اے کا خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے جشن آزادی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے، جشن آزادی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کی پیشکش کی گئی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ پیشکش 14 تا 16 اگست تک سفر کرنے پر محدود رہے گی، ٹکٹس فوری فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔

    خیال رہے کہ قومی ایئر لائن اس سے قبل عاشورہ پر عراق کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کرچکی ہے، زائرین کی سہولت کے لیے دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کے لیے براہ راست ‏پروازیں چلائی جائیں گی۔

    پی آئی اے کی 11 اگست سے 11 پروازیں زائرین کو لے کر نجف پہنچیں گی اور زائرین کی ‏واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا جائے گا۔

  • وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار کا یومِ آزادی پر منفرد انداز

    وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار کا یومِ آزادی پر منفرد انداز

    سوات :وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے یوم آزادی پر منفرد انداز اپناتے ہوئے تفریحی مقام مالم جبہ میں قومی پرچم تھام کر زپ لائن پر سواری کی اور کہا حسین وادیوں کی سیر اور نظاروں سے یوم آزادی کا مزہ دوبالا ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار مالم جبہ پہنچے اور پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، عثمان ڈار کی جشن آزادی پر تقریب میں بھی شرکت کی۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے یوم آزادی پر منفرد انداز اپناتے ہوئے تفریحی مقام مالم جبہ میں قومی پرچم تھام کر زپ لائن پر سوار ہوئے، عثمان ڈار نے کہاقومی دن پر حسین نظاروں،خوبصورت وادیوں میں گھومنےکاپلان بنایا، خدا نے پاکستان کو زبردست حسن و جمال سے نواز رکھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا گھوم چکا ہوں،پاکستان جیسے حسین نظارےکہیں نہیں دیکھے، ملکی سیاحت کو فروغ دینےکی پالیسی پر تیزی سے کام جاری ہے، دعوے سے کہہ سکتا ہوں پاکستان سیاحوں کیلئےجنت سے کم نہیں، حسین وادیوں کی سیر،نظاروں سے یوم آزادی کا مزہ دوبالا ہو گیا۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کےویژن کےمطابق ملک بھرمیں 1ارب درخت لگائیں گے، پوری دنیاگھوما مگر مالم جبہ جیسےخوبصورتی میں نے کہیں نہیں دیکھی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کیلئے2کروڑ 50لاکھ روپےتک قرضہ دیا جارہا ہے ، جن نوجوانوں کےپاس ہنرنہیں انھیں سیکھایا جائے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی پر قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

    وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی پر قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قوم کو پاکستان کے 74ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوشخبری یہ ہے کہ حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، ہماری ایکسپورٹ اوپر جارہی ہیں ، آئی پی پیز سے کل معاہدہ ہوگیا، جلد بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی، عوام سے اپیل ہے کورونا سے بچاؤ کیلئےایس اوپیز پرعمل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کےنام پیغام میں کہا کہ قوم کوپاکستان کے74ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں، قائداعظم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بناناچاہتے تھے، قائداعظم محمدعلی جناح کے سفرپرہم نکلے ہوئے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مبارکباد دیناچاہتاہوں کہ پوری قوم نےملکرکوروناکامقابلہ کیا، کوروناکےخلاف شایدہی پاکستان جیسےاقدامات کسی اورملک نےکئےہوں، اللہ کاشکرکوروناکیسزکم ہوئے، معاشی صورتحال بہترہوئی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ یہ نہیں کہ جنگ جیت چکے ہیں،ابھی بھی چیلنجز سامنے ہیں، ابھی بھی احتیاط کرنی ہے،فیس ماسک پہنیں، بڑے مشکل2 سال گزرے ہیں، عوام سے اپیل ہے کورونا سے بچاؤ کیلئےایس اوپیز پرعمل کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شروع میں ڈیفالٹ کررہے تھے،قرض اداکرنےکیلئےپیسے نہیں تھے، اگرڈیفالٹ کرجاتے تو ملک پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے،ڈالر کی قیمت اوپرجاتی ہے تو روپےکی قدر گرتی ہے، روپے کی قدر میں کمی سے باہر کی چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ خوشخبری یہ ہے کہ حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، لوگوں کا اعتماد بحال ہونے سے اسٹاک مارکیٹ اوپرجارہی ہے، کنسٹرکشن انڈسٹری کو مراعات دیں جو پہلےکبھی نہیں دی گئیں، کنسٹرکشن سے40انڈسٹریزوابستہ ہیں جس سےروزگارمیں اضافہ ہوتاہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 4ہزارارب ٹیکس اکٹھاکیا،گزشتہ حکومتوں کےقرض2ہزارارب ادا کردیے، دوسرا سب سے بڑا بوجھ پاور سیکٹر کا ہے، کورونا کے باوجود جولائی میں ٹیکس کلیکشن ٹارگٹ سے زیادہ ہوئی، کنسٹرکشن انڈسٹری چلنےسےٹیکس کلیکشن بڑھےگی اور روزگار ملے گا۔

    انھوں نے کہا کہ خوش آئند ہے کہ ہماری ایکسپورٹ اوپر جارہی ہیں، کوروناسےدنیامیں برآمدات گریں،ہماری اوپرجارہی ہیں، ماضی کی حکومتوں نے بجلی سے متعلق معاہدے کررکھےتھے، 10روپےکی چیز خریدکر5روپےمیں بیچیں گے تو کوئی دکان نہیں چلے گی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طویل مذاکرات کے بعد کل معاہدہ ہوگیا ہے، معاہدے سےبجلی کی جنریشن کی قیمت کم ہونا شروع ہوجائے گی، معاہدے کی تفصیلات میری ٹیم آپ کو بتاتی رہےگی، ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو ٹھیک بھی کرنا ہے، بجلی کی چوری اور لائن لاسزکوکم کرنےکی کوشش کررہے ہیں، چوری روکنے اور لائن لاسزکم کرنےکالائحہ عمل بھی بنائیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بہن، بھائیوں، بچوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان آپ کے ساتھ ہے، مقبوضہ کشمیر کے لئےسیاسی، سفارتی ، اخلاقی جدوجہد میں ساتھ ہیں، اللہ سے دعاہےمقبوضہ کشمیرکےعوام کوآزادی ملے، دعا ہے اقوام متحدہ کے آرٹیکل کے مطابق آپ کو حقوق ملیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آگے حالات مزید بہتر ہوتے چلے جائیں گے، حکومت سے آئی پی پیز سے مذاکرات چل رہے تھے، ہم بجلی مہنگی خرید رہے ہیں اور کم قیمت پر بیچ رہے ہیں، آئی پی پیز سے کل معاہدہ ہوگیا ہے جس سے متعلق ہماری ٹیم آگاہ کردے گی۔

    وزیراعظم نے مزید کہا معاہدے کے تحت بجلی کی پیداواری لاگت کم ہوگی، بجلی چوری اور لائن لاسز کے لئے اصلاحات لائیں گے، جلد بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی، دنیا میں ایکسپورٹ کو نقصان ہوا، ہماری ایکسپورٹ بڑھناشروع ہوگئی جبکہ سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

  • یوم آزادی  کے دن پر  وزیراعظم عمران خان کا  نوجوانوں کیلئے پیغام

    یوم آزادی کے دن پر وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کیلئے پیغام

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کے موقع پر علامہ اقبال کا شعر ٹوئٹ کرکے نوجوانوں کیلئے پیغام میں کہا آج کے نوجوانوں کیلئے بھی یہ ایک انمول سبق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علامہ اقبال کا شعر ٹوئٹ کردیا اور کہا نوجوانون کیلئے دھرنے کے وقت بھی یہی پیغام تھا آج بھی یہی پیغام ہے ، آج کے نوجوانوں کیلئے بھی یہ ایک انمول سبق ہے۔

    سبق پھر پڑھ صداقت کا ،عدالت کا ،شجاعت کا
    لیاجائےگا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا۔

    وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا قوم کو 73ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتاہوں ، ہمارا سفر قائد اعظم کے پاکستان کی طرف شروع ہوگیا ہے، قانون کے سامنے سب برابر ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے کامیابی کیساتھ نمٹنے پرقوم کومبارکباد پیش کرتا ہوں، غریب کونقدامداد،اسمارک لاک ڈاؤن کی وجہ سےکیسزکم کرنے کے قابل ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاورسیکٹر میں نقصانات کی بھرپائی کررہےہیں جو وراثت میں ملے، طویل مذاکرات کے بعد آئی پی پیزسےنیا معاہدہ ہوگیاہے، معاہدے سے توانائی پیدوار ی لاگت اورسرکلرڈیٹ میں کمی آئےگی ، اگلا اصلاحاتی ہدف پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کشمیریو ں کے نام ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ بہادر کشمیریو ں کو پیغام دیتا ہوں پاکستانی قوم ان کےساتھ ہے ، بھارت کےغاصبانہ قبضے کیخلاف کشمیریوں کی ہر سطح پر مددکریں گے، 2سال کی جدوجہدکےبعدمعیشت کی بحالی پرقوم کومبارکبادپیش کرتاہوں۔

  • ریاست مدینہ کے بعد سب سے بڑا انعام پاکستان ہے‌، وزیراعظم آزاد کشمیر

    ریاست مدینہ کے بعد سب سے بڑا انعام پاکستان ہے‌، وزیراعظم آزاد کشمیر

    مظفرآباد : وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ کے بعد سب سے بڑا انعام پاکستان ہے، پاکستان کی تکمیل کیلئے کشمیریوں نے بے مثال قربانیاں دیں، پاکستان قیامت تک قائم رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر آزادکشمیر میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، صدر آزادکشمیر مسعود خان نے تقریب میں پرچم کشائی کی، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ریاست مدینہ کے بعد سب سے بڑا انعام پاکستان ہے، 1906میں مسلم لیگ کاقیام انقلابی پیش رفت تھی اور بانی پاکستان قائد اعظم اتحاد کے سفیر تھے۔

    راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ نہرو رپورٹ سامنے آئی تو قائداعظم نے کانگریسی عزائم بھانپ لیے، مفکرپاکستان نے پاکستان کا خواب دیکھا ، 10 سال میں جمہوری بنیاد پر پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔

    وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ یہ ملک پاکستان بہت قربانیوں کا ثمر ہے ، قائداعظم کے فرمودات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ، قائد اعظم جب علیل تھے تب بھی کشمیر کیلئےفکر مند تھے ، قائد اعظم کہتے تھے مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قیامت تک قائم رہے گا، تحریک تکمیل پاکستان منطقی انجام تک پہنچے گی، کشمیر کی لسانی مذہبی ثقافتی زندگی کو مسخ کیا جارہا ہے ، ایک مستحکم پاکستان کشمیریوں کا بہترین وکیل بن سکتا ہے۔

    راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاک فوج ہماری حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ، پاکستانی عوام سے توقع ہے آخری دم تک ساتھ کھڑے رہیں گے، پاکستان کی تکمیل کیلئے کشمیریوں نے بے مثال قربانیاں دیں، یہ نقشہ کشمیریوں نے اپنے خون سے مکمل کیا ہے اس کی حفاظت بھی کریں گے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے شہدا کا خون آج بھی ہماری سرحدوں پر تازہ ہے ، شہدا کی خوشبو آج بھی ہماری سرزمین کو معطر کر رہی ہے۔

  • ‘آئیے مل کرعہد کریں کہ ہم وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے’

    ‘آئیے مل کرعہد کریں کہ ہم وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان کی 73 ویں سالگرہ پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا آئیے مل کرعہد کریں کہ ہم وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حضوری باغ میں پرچم کشائی کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کا یوم آزادی ہرشہری کے لئے بے حد خوشی کادن ہے، پاکستان کی 73 ویں سالگرہ پر پوری قوم کومبارکبادپیش کرتاہوں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یوم آزادی یاد دلاتا ہے، ہمیں آزادی خیرات میں پیش نہیں کی گئی، آزادی کی نعمت لاکھوں مسلمانوں کی عظیم جدوجہد ،قربانیوں کا ثمرہے، بے مثال قربانیوں کے نقوش آج بھی تازہ ہیں۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ یوم آزادی پر بھارت کے زیرتسلط مقبوضہ کشمیرکوکیسے بھول سکتے ہیں؟ مقبوضہ کشمیر کےعوام آزادی کےلئےخون کے نذرانے دے رہےہیں، پاکستان اورکشمیرایک دوسرے کے لئے ناگزیر ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دعا گوہوں اللہ کشمیریوں کوبھی جلدازجلدآزادی کی نعمت عطا فرمائے، آئیےمل کرعہد کریں کہ ہم وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے، ہر فرد دیانتداری کے ساتھ اپنا فرض اداکرے گا۔