Tag: independence day

  • لاہور: واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی پر وقار تقریب

    لاہور: واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی پر وقار تقریب

    لاہور: جشن آزادی کے سلسلے میں واہگہ بارڈر پر پروقار تقریب کا اہمتمام کیا گیا ۔ پاکستان کے رینجرز کے بہادر سپوتوں نے ملی جذبوں کو گرما دیا۔

    لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی پر وقار تقریب ہوئی ، سبز ہلالی لہراتا پرچم اور ملی نغموں کی صدا فضا میں گونجی تو سحر طاری ہوگیا، بچے بڑے ، بزرگ اور خواتین کی بڑی تعداد اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہوئی ۔

    تقریب میں جوش و خروش اپنے عروج پر تھا، پاکستان رینجرز کے بہادر سپوتوں نے جوش و جذبے سے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا تو فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں اور جیوے جیوے پاکستان کی آواز سے گونج اٹھی۔

  • سندھ اسمبلی میں جشن آزادی،آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

    سندھ اسمبلی میں جشن آزادی،آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

    اسلام آباد:ملک بھرمیں یوم آزادی پورے جوش وجذبےسےمنایا جارہا ہے سندھ اسمبلی کی عمارت کوبھی بہت خوبصورتی سےسجایا گیا تھا،اس موقع پرآتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

    پورےملک میں جشن آزادی کی تقریبات کا شاندارآغازہوا، سندھ اسمبلی کی عمارت کو خوبصورتی سےسجایا گیا،اس موقع پرآ تش بازی کا شا ندارمظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان پرقوس وقزح کےرنگ بکھر گئے،اس مو قع پرسندھ اسمبلی میں جشن آزادی کے حوالے سے پروقارتقریب منعقد کی گئی، سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی،ایم کیو ایم،مسلم لیگ فنکشنل کےاراکین اسمبلی اوراسمبلی اسٹاف نے شمعیں روشن کیں،ملی نغمے گا ئے گئے۔

    آتش بازی کے شاندار مظاہرےکےبعدسندھ اراکین اسمبلی نےملک کےاستحکام،ترقی اور خوشحالی کےلئےدعائیں بھی کیں۔

  • آج ملک بھر میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

    آج ملک بھر میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

    کراچی (ویب ڈیسک) – آج اہل ِ پاکستان اپنا اڑسٹھواں یوم ِ آزادی منارہے ہیں پاکستان میں یومِ آزادی جسے یوم استقلال بھی کہا جاتا ہے ہرسال 14 اگست کوبرطانوی راج اور ہندو سامراج سے آزادی کے دن کی نسبت سے منایا جاتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جب پاکستان 1947ء میں انگلستان سے آزاد ہو کر معرض وجود میں آیا۔ 14 اگست کا دن پاکستان میں سرکاری سطح پر قومی تہوار کے طور پر بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے پاکستانی عوام اس روز اپنا قومی پرچم فضاء میں بلند کرتے ہوئے اپنے قومی محسنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ملک بھر کی اہم سرکاری عمارات پر چراغاں کیا جاتا ہےاوراسلام آباد جو کہ پاکستان کادارالحکومت ہے، اس کو خاص طور پر سجایا جاتا ہے، اسکے مناظر کسی جشن کا سماں پیدا کر رہے ہوتے ہیں۔ اور یہیں ایک قومی حیثیت کی حامل تقریب میں صدر پاکستان اور وزیرآعظم قومی پرچم بلند کرتے ہوئے اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اس پرچم کی طرح اس وطن عزیز کو بھی عروج و ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔

    ان تقاریب کے علاوہ نہ صرف صدارتی اور پارلیمانی عمارات پر قومی پرچم لہرایا جاتا ہے بلکہ پورے ملک میں سرکاری اور نیم سرکاری عمارات پر بھی سبز ہلالی پرچم پوری آب و تا ب سے بلندی کا نظارہ پیش کر رہا ہوتا ہے۔ یوم اسقلال کے روز ریڈیواور ٹی وی پہ براہ راست صدر اور وزیراعظم پاکستان کی تقاریر کو نشر کیا جاتا ہے اور اس عہد کی تجدید کی جاتی ہے کہ ہم سب نے مل کراس وطن عزیز کو ترقی، خوشحالی اور کامیابیوں کی بلند سطح پہ لیجانا ہے۔

    سرکاری طور پر یوم آزادی انتہائی شاندار طریقے سے مناتے ہوئے اعلیٰ عہدہ دار اپنی حکومت کی کامیابیوں اور بہترین حکمت عملیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنے عوام سے یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے تن من دھن کی بازی لگاکر بھی اس وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے اور ہمیشہ اپنے رہنما قائداعظم محمد علی جناح کے قول "ایمان، اتحاد اور تنظیم” کی پاسداری کریں گے۔

    سکولوں اور کالجوں میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ رنگارنگ تقاریب، تقاریر اور مذاکروں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ گھروں میں بچوں ، جوانوں اور بوڑھوں کا جوش و خروش توقابل دید ہوتا ہے جہاں مختلف تقاریب کے علاوہ دوپہر اور رات کے کھانے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے اور بعد ازاں سیروتفریح سے بھی لطف اندوز ہوا جاتا ہے۔ رہائشی علاقوں ، ثقافتی اداروں اور معاشرتی انجمنوں کے زیر راہتمام تفریحی پروگرام تو انتہائی شاندار طریقے سے منائے جاتے ہیں علاوہ ازیں مقبرہء قائداعظم پر سرکاری طور پر گارڈ کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد ہوتا ہے ۔ اسی طرح واہگہ باڈر پر بھی ثقافتی تقاریب میں احترامی محافظوں کی تبدیلی کا عمل وقوع پزیر ہوتا ہے جبکہ غلطی سے واہگہ سرحد پار کرنے والے قیدیوں کی دوطرفہ رہائی بھی ہوتی ہے۔

  • آزادی کسی بھی قوم کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں, گورنر سندھ

    آزادی کسی بھی قوم کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں, گورنر سندھ

    کراچی : یوم آزادی کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پیغام میں کہا کہ آزادی کسی بھی قوم کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں، برصغیر کے مسلمانوں نے بھی ایک آزاد اسلامی ریاست کا خواب دیکھا اوراسے شرمندہ تعمیر کرنے کے لئےعظیم جدوجہد اور لازوال قربانیاں دیں اور اپنی قوم کو غلامی کے طوق سے چھٹکارا دلایا ۔

    ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ آزادی کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے انتھک محنت اور بے مثال قربانیوں کے نذرانے پیش کئے ،یہ غلامی سے آزادی تک کی ایک لا زوال جد وجہد کے انمٹ نقوش پر مشتمل طویل داستان ہے۔

    گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کے ثمر میں ملنے والی آزادی کی قدر و منزلت اور احترام کی ذمہ داریوں کواحسن طریقے سے پورا کرنا ہوگا، زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ شایانِ شان منایا کرتی ہیں۔ آزادی کا دن باہمی ربط ، اخوت ، بھائی چارے ، برداشت، اتحا د و اتفاق اور رواداری کا درس دیتا ہے ۔

    انھوں نے کہا کہ وطن عزیز کے لئے ہمیں اپنے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایک سوچ اپنانا ہوگی ایک ملک، ایک قوم، ایک نظریہ اور ایک سوچ کے ساتھ ہی ہم دنیا میں اپنا منفرد مقام حاصل کرسکتے ہیں ۔

    ہر پاکستانی کی طرح میری بھی یہی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، یہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے، تعمیری کاموں کا زیادہ سے زیادہ فروغ اور تخریب کاری کا خاتمہ ہو ۔ پاکستان محبت اور امن کا گہوارہ بن جائے۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد

    پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد

    اسلام اباد : پارلیمنٹ ہاؤس میں آج رات کو یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب کے سلسلے میں سیکیورٹی کی ذمہ داری ریاں پاک فوج نے سنبھال لیں ہیں، وزیراعظم ایوان صدر کے احاطے سے چھبیس سال بعد خطاب کریں گے ۔

    یوم آزادی کا زبردست آغاز پالیمنٹ ہاؤس سے ہوگا، جہاں جشن آج منایا جائے گا، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم نواز شریف خطاب کریں گے ۔ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اراکین پالیمنٹ اورغیر ملکی سیاسی شخصیات آزادی کے جشن میں شرکت کریں گے ۔

    یوم آزادی کی تقریب کیلئے 5 ہزار مہمانوں کو دعوت نامہ جاری کردیئے، کل تک پالیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی کی زمہ داریاں پاک فوج کے ہاتھوں میں رہیں گی، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاوس کے تمام پاسز منسوخ کر دیئے گئے اور اسٹاف کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

    تقریب میں رات بارہ بجے پرچم کشائی کے بعد افواج پاکستان کی پریڈ ہوگی ۔ مارچ پاسٹ اور فلائی پاسٹ بھی کیا جائے گا،ایوان صدر کےاحاطے سے چھبیس سال بعد وزیراعظم نواز شریف خطاب کریں گے۔

    اس سے قبل سابق صدر ضیاء الحق نے خطاب کیا تھا۔