Tag: independent

  • عمران خان کے ایک سالہ اقتدار میں پاکستان عالمی پلیئر کے طورپر سامنے آگیا: برطانوی اخبار

    عمران خان کے ایک سالہ اقتدار میں پاکستان عالمی پلیئر کے طورپر سامنے آگیا: برطانوی اخبار

    لندن: برطانوی اخبار کے مطابق عمران خان کے ایک سالہ دور اقتدار میں پاکستان عالمی پلیئر کے طورپر سامنے آیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار  انڈیپینڈنٹ نے پاکستان کے عالمی سطح پر کردار کا تجزیہ کرتا ہوئے وزیر اعظم کو سراہا ہے.

    تجزیے کے مطابق پاکستان کو ورثے میں نامساعد حالات اورابتر معاشی صورت حال ملی، تنقید کے باوجود عمران خان ملک کو آگے لے جانے میں کامیاب نظرآتے ہیں.

    اخبار کے مطابق ملک کی تقدیربدلنے کے لئے عمران خان نے کئی اقدامات کیے، وہ ان اقدامات پر تنقید کے بجائے تعریف کے مستحق ہیں، ایک سال میں پاکستان عالمی پلیئرکے طور پرسامنے آگیا.

    عمران خان نےخود کو احتساب کے لئے پیش کرکے اعتماد جیتا، عالمی رہنماؤں کو واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان کسی سے پیچھے نہیں.

    تجزیے کے مطابق ابتر معیشت کوبہتری کی جانب گامزن کرنےکے لئے سخت اقدامات اٹھانا پڑے، سخت فیصلوں کے باعث عمران خان کو تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا.

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر، اقوام متحدہ نے فعال کردار ادا نہ کیا تو حالات خراب ہوسکتے ہیں، وزیراعظم

    یاد رہے کہ اس وقت وزیر اعظم عمران خان امریکا میں موجود ہیں، جہا ں انھوں نے امریکی صدر سمیت  کئی اہم سربراہان سے ملاقات کی ہے۔

    وزیر اعظم کل بہ روز جمعہ جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

  • ترکی میں انسانی حقوق کی نیوز ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیجز بلاک

    ترکی میں انسانی حقوق کی نیوز ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیجز بلاک

    انقرہ:ترکی کی ایک عدالت کے حکم پربیانیت نیوز ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر دسیوں صفحات کو بلاک کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کی عدالت کی طرف سے نیوز ویب سائٹ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے دسیوں صفحات کو بلاک کرنے کو قومی سلامتی کےلئے ضروری قرار دیا ہے۔

    عدالتی فیصلے کے تحت حکام نے بیانیت اخباری ویب سائٹ اور 135 سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کیے ہیں اس کے علاوہ یوٹیوب اور ڈیلی موشن پر متعدد ویڈیوزکو بھی بلاک کیا گیا ترک حکام نے ترکی کے کردوں کی حامی خاتون رکن پارلیمنٹ اویا ایرسوی کا فیس بک پیج بھی بلاک کردیا ہے۔

    ترک عدالت کی طرف سے یہ واضح نہیں کیا گیا آیا ان فیس بک اکاﺅنٹس پر کس قسم کا مواد موجود تھا تاہم عدالت کا کہنا ہے کہ انہیں قومی سلامتی کے تقاضوں کے تحت بند کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ بیانیت ویب سائٹ 1997ءکو استنبول میں قائم کی گئی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ ویب سائٹ ترکی میں انسانی حقوق، خواتین پر تشدد روکنے اور آزادی اظہار رائے کے حوالے سے مضامین اور رپورٹس شائع کرنے کے لیے مشہور ہے۔ یہ ویب سائٹ ترکی ، کرد اور انگریزی زبانوں میں مواد شائع کرتی ہے۔

    ویب سائٹ کی خاتون وکیل مریش ایبوگلو کا کہنا ہے کہ عدالت کا فیصلہ اچانک سامنے آیا، اس حوالے سے ہمیں پہلے کسی قسم کی کوئی وارننگ یا اطلاع نہیں دی گئی۔

    خیال رہے کہ ترکی میں 2016ءکی ناکام فوجی بغاوت کے بعد حکومت نے مخالفین کو دبانے کے لیے ابلاغی اداروں پر پابندیاں عاید کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے، آئے روز اخباری ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کے صفحات کوبلاک کیا جا رہا ہے۔