Tag: India and Pakistan

  • بھارت اور پاکستان کو اپنے مسائل خود حل کرنا ہوں گے، امریکا

    بھارت اور پاکستان کو اپنے مسائل خود حل کرنا ہوں گے، امریکا

    واشنگٹن: قائم مقام نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈین تھامسن نے ایل اوسی پر سیز فائر خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو اپنے مسائل خود حل کرنا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قائم مقام نائب وزیرخارجہ برائےجنوبی ایشیا ڈین تھامسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اورپاکستان کواپنےمسائل خود حل کرنا ہوں گے، ایل اوسی پر سیز فائر خوش آئند ہے، پاک بھارت مستحکم تعلقات آگے بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرتےہیں۔

    ڈین تھامسن کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام سےانسانی حقوق سےمتعلق معاملات کواٹھایاجائےگا، مستحکم افغانستان سےپڑوسی ممالک کےمشترکہ مفادات وابستہ ہیں۔

    قائم مقام نائب وزیرخارجہ برائےجنوبی ایشیا نے وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کے دورہ بھارت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت سےانسداددہشت گردی اوردوطرفہ دفاعی امورپرگفتگوہوگی جبکہ افغان امن عمل، خطے کی صورتحال مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔

    خیال رہے امریکا نے وزیر خارجہ انتونی بلنکن کے دورہ بھارت کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن 26 سے 29 جولائی تک بھارت اور کویت کا دورہ کریں گے، اس دورے کا مقصد شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سبرامنیم سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں علاقائی سیکیورٹی، کرونا وبا، اور ماحولیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    اعلامیے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن 28 جولائی کو کویت پہنچیں گے، جہاں وہ کویتی رہنماؤں کے ساتھ 60 سالہ سفارتی تعلقات کی اہمیت پر بات چیت کریں گے۔

  • کینیڈا نے بھارت  اور پاکستان پر سفری پابندیوں میں توسیع کردی

    کینیڈا نے بھارت اور پاکستان پر سفری پابندیوں میں توسیع کردی

    اوٹاوا: کینیڈا نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاکستان اور بھارت پر سفری پابندیوں میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی ہے، پابندی کا اطلاق 21 جون تک ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے بھارت اور پاکستان پرسفری پابندیوں میں توسیع کردی، کینیڈین وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سفری پابندی میں توسیع30 دن کیلئے کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق 21جون تک ہوگا، فیصلہ ملک میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کیا گیا۔

    ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی دونوں ممالک سے آنے والی براہ راست پروازوں پر ہے تاہم مسافر اب بھی پاکستان اور بھارت سے کینیڈا کا سفر کر سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے انہیں کسی تیسرے ملک سے آنا ہوگا۔

    کینیڈا میں داخل ہونے سے پہلے مسافر جہاں سے پرواز بھر رہا ہوں ، وہاں سے کورونا منفی ٹیسٹ لانا ہوگا۔

    یاد رہے 22 اپریل کو کینیڈا نے پاکستان اور بھارت سے پروازوں کی آمد پر 30 روز کی پابندی عائد کی تھی ، اس سلسلے میں کینیڈا کی وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ پابندی تمام کمرشل اور نجی پروازوں پر عائد ہوگی۔

    وزارت کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں بھارت سے 35 پروازیں کینیڈا پہنچیں، اس دوران کثیر تعداد میں کرونا مثبت افراد کینیڈا پہنچے ہیں، تاہم وزارت صحت نے وضاحت کی ہے کہ کینیڈا میں کرونا پھیلنے کا ذمہ دار چین یا بھارت نہیں۔

    بعد ازاں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے کینیڈا جانے والے تمام پروازیں منسوخ کر دی تھیں۔

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے، امریکی اخبار

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے، امریکی اخبار

    نیویارک : امریکی اخبار نے خبردار کیا ہے کہ اگر اب ایٹمی جنگ ہوئی تو شمالی کوریا میں نہیں بلکہ پاکستان اور بھارت میں ہوگی، سرحدوں پردونوں ملکوں کی افواج تیارکھڑی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے، افواج سرحدوں پر تیار کھڑی ہیں اورروایتی حریفوں کے درمیان مذاکرات کا بھی کوئی امکان نہیں۔

    امریکی اخبارکے اداریئے میں کہا گیا ہے کہ جنگ چھڑ جانےکی صورت میں دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرسکتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنے سے ہونے والے نقصانات کاحجم سوچ سےزیادہ رہےگا۔

    نیویارک ٹائمز کے مطابق مودی پاکستان کے خلاف ہندو انتہا پسندی کو ہوا دے رہےہیں اور بھارتی میڈیا جلتی آگ پرتیل کاکام کررہا ہے جبکہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو واپس کرکے خیرسگالی کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔

    بھارت کا پاکستان پر حملے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا دعوے مشکوک قرار

    امریکی اخبار نے بھی بھارت کے پاکستان پر حملے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے دعوے کومشکوک قراردیا ہے۔

    نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے جب تک کشمیر کا فیصلہ نہیں ہوتا، ایسی ہی کشیدہ صورتحال کا سامنا رہے گا، پلوامہ حملے کے بعد سے اب تک پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئی ہے لیکن جنگ کےبادل چھٹیں نہیں ہے۔

    خیال رہے پاک بھارت کےدرمیان اہم تنازعہ کشمیر کا ہے،جس کےمستقبل کافیصلہ کیے بغیرخوفناک صورتحال کاسامنارہےگا، اس سے پہلے سابق امریکی صدورکلٹن،بش اور اوباما پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں اہم کردار اداکرچکے ہیں ۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے بھارت کوفضائی جنگ میں شکست دے دی ، امریکی اخبار

    یاد رہے چند روز قبل بھی امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا تھا کہ بھارت پاکستان سےفضائی جنگ ہارگیا، پاکستان کیساتھ فضائی تصادم میں شکست کے بعد بھارت کی بوسیدہ فوج پرسوالات اٹھنے لگے ہیں، جنگ کی صورت میں بھارتی فوج کے پاس صرف10دن کاگولہ بارودہے۔

    امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاکی 2جوہری طاقتوں میں فضائی تصادم بھارتی فوج کا امتحان ثابت ہوا، بھارتی طیارہ اس ملک کی فوج نے تباہ کیا جواس سے تعداد میں آدھی ہے۔

    واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

    اس سے قبل 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ، تاہم پاک فضائیہ کی بروقت ایکشن پر بھاگنے پر مجبور ہوگئے تھے، بعد ازاں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں 300 دہشت گرد مارے گئے ۔

  • پاکستانیوں کو امریکی ویزا ملنے میں‌ 40 فیصد کمی، بھارتیوں کے لیے اضافہ

    پاکستانیوں کو امریکی ویزا ملنے میں‌ 40 فیصد کمی، بھارتیوں کے لیے اضافہ

    واشنگٹن: امریکا نے پاکستانی شہریوں کو ویزا کے اجرا میں 40 فیصد کمی اور بھارتی باشندوں کے ویزا میں 28 فیصد تک اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی گئیں جب کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیے امیگریشن قوانین میں سختی کی گئی ہے۔

    اس ضمن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امیگریشن قوانین سے متعلق صدارتی حکم نامہ (ایگزیکٹو آرڈر) جاری کرنے کے بعد سے جہاں متعدد ممالک کو ویزا دینے پر پابندی کا حکم نامہ جاری کیا گیا( جسے عدالت نے معطل کردیا) وہیں پاکستانی سمیت متعدد ممالک کے شہریوں کے لیے امیگریشن قوانین میں سختی کردی گئی ہے۔

    ویزوں کے اجرا سے متعلق باراک اوبامہ حکومت سالانہ بنیادوں پر رپورٹ جاری کرتی تھی جب کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مارچ سے ماہانہ بنیادوں پر دیگر ممالک کو دیے گئے ویزا کے اجرا کی رپورٹ جاری کرنی شروع کردی ہیں جس سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو ویزا دینے میں 40 فیصد تک کمی کردی گئی ہے اور انہیں سخت سلوک کا سامنا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستانی باشندوں کو مارچ میں 3ہزار 973 اور اپریل 2016ء میں 3ہزار 925 ویزے جاری ہوئے جبکہ گزشتہ سال امریکا نے پاکستانیوں کو مجموعی طور پر 78ہزا ر637 یعنی ہر ماہ 6ہزار553 ویزے جاری کیے۔

    امریکی سابق صدر باراک اوباما کے دور میں جاری ویزوں کے تناسب سے دیکھا جائے تو اس تعداد میں 40فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

    دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی باشندوں کو ویزا دینے کے اجرا میں مزید اضافہ کردیا، بھارتی شہریوں کو رواں سال مارچ میں 97 ہزار 925 اور اپریل میں 87 ہزار 49 ویزے جاری ہوئے جب کہ گزشتہ سال بھارتی شہریوں کو 8 لاکھ 64 ہزار 987 یعنی ہر ماہ 72 ہزار 82 ویزے جاری ہوئے یعنی ماہانہ ویزوں کے اجرا میں 28 فیصد تک اضافہ ہوا۔

  • بھارتی جارحیت جاری: سیالکوٹ سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ

    بھارتی جارحیت جاری: سیالکوٹ سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ: بھارتی سیکیورٹی فورسز نےجنگ بندی کی ایک بار پھرخلاف ورزی کرتے ہو ئے سیالکوٹ کےقریب پوکھلیاں سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی، جس کا پاک فوج نےبھرپورجواب دیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کاسلسلہ جاری ہے اور بھارت کی جانب سے آج صبح سیالکوٹ کےقریب پوکھلیاں سیکٹرمیں نواحی دیہات پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ کاپاک فوج نےمؤثرجواب دیا، دوسری جانب مقامی افرادکاکہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ فائرنگ اس وقت شروع کرتا ہے جب پاکستانی شہری نماز یا دیگر عبادات میں مشغول ہو تے ہے۔

    بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے فوری اور پھر پور جواب دیا جس سے بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق رواں ماہ میں بھارت کی جانب سےمتعدد بارسرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے، جس میں گیارہ پاکستانی شہید ہوچکے ہے، بھارتی فائرنگ پر پاکستان نےعالمی سطح پر احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

    دوسر جانب پی ٹی آئی نے سرحد پر بلااشتعال بھارتی گولہ باری پر شدید مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق پاک بھارت سرحد پر بھارتی جارحیت انتہائی تشوشناک ہے۔ وزیراعظم نواز شریف بھارتی اشتعال انگیزیاں روکنےکےلیے لینڈ ٹرانزٹ روٹ بند کرنے کا فیصلہ کریں۔ پی ٹی آئی کے مطابق وفاقی حکومت عوام کے جان ومال کے ساتھ ملکی سرحدوں کی تحفظ میں بھی ناکام ہوگئی ہے۔

  • بھارت اورپاکستان کے درمیان پانی کا مسئلہ اہم ہے، دفترِخارجہ

    بھارت اورپاکستان کے درمیان پانی کا مسئلہ اہم ہے، دفترِخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اورپاکستان کے درمیان پانی کا معاملہ ایک اہم مسئلہ ہے، وزیرِاعظم نوازشریف نے بھارتی وزیرِاعظم کے خط کا جواب دے دیا ہے۔

    ترجمان دفترِخارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم نواز شریف نے بھارتی وزیرِاعظم کے خط کا جواب دے دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں سیلاب زدگان کی مدد کی پیشکش کی ہے تاہم ملک میں متاثرین سیلاب کیلئے بیرونی امداد نہیں مانگی گئی۔

    دفترِخارجہ کی ترجمان نے ہفتہ واربریفنگ میں بھارت پرواضح کر دیا ہے کہ پاک بھارت کے درمیان پانی کے معاملے پر سندھ طاس معاہدہ موجود ہے اور پاکستان اس پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔

    دفترِخارجہ نے بھارت کی طرف سے پاکستان پر جاسوسی کے الزامات مسترد کر تے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیاچن پر افواج کی موجودگی بھی ماحولیاتی تبدیلوں کا باعث بن رہی ہے ،جس کیلئے ماحولیاتی تبدیلیوں پر کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔

    چین کے صدر کے دورہء پاکستان سے متعلق دفترِخارجہ کا کہنا ہےکہ اس بارے میں سفارتی چینلز پر بات چیت جاری ہے جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملک کی نمائندگی کون کرے گا اس پر بھی ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    دفترِخارجہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سفارت خانوں کے باہر کوئی احتجاج نہیں ہوا، سفارتخانوں اور سفارت کاروں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، عرب امارات میں ایک پاکستانی کے لاپتہ ہونے پر وزارتِ خارجہ کام کر رہا ہے۔