Tag: india attack in pakistan

  • پاکستان نے اقوام متحدہ کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کردیا

    پاکستان نے اقوام متحدہ کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کردیا

    نیویارک : بھارت کی جانب سے رات گئے میزائل حملوں سے متعلق پاکستان نے اقوام متحدہ کو باضابطہ طور پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، صدر جنرل اسمبلی اور صدر سلامتی کونسل کو آگاہ کیا۔

    اس کے علاوہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے بھی بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔

    مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا مناسب جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، بھارت نے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

  • بھارتی فوج نے ایل او سی پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی

    بھارتی فوج نے ایل او سی پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی

    بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا جو اس بات اظہار ہے کہ دشمن نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔

    بھارت کی جانب سے رات گئے پاکستان میں شہری آبادی پر کیے جانے والے میزائل حملوں کے بعد پاکستان آرمی کی جانب سے اس کا منہ توڑ اور بھرپور جواب دیا گیا۔

    پاک فوج نے اپنی جوابی کارروائی میں مجموعی طور پر 5 بھارتی جنگی جہازوں کو تباہ کردیا اس کے علاوہ ایک ڈرون اور متعدد فوجی پوسٹوں کو تباہ کردیا۔

    ایل او سی پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا جس کے جواب میں بھارتی فوج نے گھبرا کر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔

  • بھارت نے پہلگام واقعے کے شواہد فراہم نہیں کیے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی سی این این سے گفتگو

    بھارت نے پہلگام واقعے کے شواہد فراہم نہیں کیے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی سی این این سے گفتگو

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو کئی مرتبہ کہا کہ پہلگام واقعے سے متعلق شواہد دیں لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کرتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن کاکردار ادا کررہا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف ہزاروں جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کو کئی مرتبہ کہا کہ پہلگام واقعے سے متعلق شواہد دیں۔

    پاکستان نے بھارت کو غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کرانے کی بھی پیشکش کی لیکن بھارت کی جانب سے شواہد پیش کیے گئے اور نہ ہی تحقیقات پر کوئی جواب دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، بھارتی حملے کے بعد دو ایٹمی قوتیں آمنے سامنے آگئی ہیں۔