Tag: india election 2024

  • بھارت میں عام انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

    بھارت میں عام انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

    نئی دہلی: بھارت میں عام انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی، لوک سبھا کی 58 نشستوں کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں 7 مرحلوں پر مشتمل انتخابات میں 58 سیٹوں پر چھٹے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہو گئی ہے، جس میں قومی دارالحکومت دہلی کی تمام 7 سیٹیں بھی شامل ہیں۔

    ووٹنگ کے پہلے پانچ مراحل 19 اپریل، 26 اپریل، 7 مئی، 13 مئی اور 20 مئی کو مکمل ہوئے تھے، جن میں 429 نشستوں پر ووٹنگ ہو چکی ہے، انتخابات کا آخری دن یکم جون ہے اور ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ان انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت اتحاد ’نیشنل ڈیموکریٹک الائنس‘ (این ڈی اے) کو واضح نقصان پہنچا ہے، جب کہ مرکزی اپوزیشن انڈین نیشنل کانگریس کے اتحاد (انڈیا) نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔

    درج ذیل چھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں رجسٹرڈ ووٹر 58 نشستوں کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے: ہریانہ، جھارکھنڈ، اڈیشہ، اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال، دہلی، جموں و کشمیر۔

  • مجھے خاص مقصد کیلئے دنیا میں بھیجا گیا ہے، مودی

    مجھے خاص مقصد کیلئے دنیا میں بھیجا گیا ہے، مودی

    بھارت پر تیسری بار حکمرانی کے خواب دیکھنے والے مودی کا کہنا ہے کہ میں پیدا نہیں ہوا بلکہ کسی خاص مقصد کے لیے دنیا میں بھیجا گیا ہوں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں پیدا نہیں ہوا بلکہ کسی خاص مقصد کے لیے دنیا میں بھیجا گیا ہوں۔

    سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم کا بیان وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اسے خودپسندی کی انتہا قرار دیا اور ان پر شدید تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

    کسی نے پوچھا تو کیا خدا انہیں مسلمانوں پر مظالم اور منی پور میں قتل عام کے لیے توانائی دیتا ہے؟کسی نے کہا ابھی اوتار کہہ رہے ہیں جیت گئے تو خود کو بھگوان کہہ دیں گے۔

    سیاسی ماہرین کے مطابق مودی اس قسم کے بیانات سے انتخابات میں مذہبی کارڈ استعمال کر رہے ہیں جو جمہوریت اور جمہوری عمل کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب بھارت میں لوک سبھا کے الیکشن کے پانچویں مرحلے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے ہمشکل مسلمان شخص کے چرچے ہورہے ہیں۔

    مسلم الیکٹرک رکشہ ڈرائیور راشد احمد کو دہلی میں پیار سے ’ہمارا مودی‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے زبردست مشابہت رکھتے ہیں۔ دو کمروں کے گھر میں اپنی بیوی، بچوں اور پوتے پوتیوں کے ساتھ رہنے والے احمد آس پاس کے علاقے میں کافی مشہور ہیں۔

    ’’مودی فوجیوں کی پنشن کی رقم اڈانی ڈیفنس کمپنی کو منتقل کرنا چاہتا ہے‘‘

    اکثر بہت سے لوگ ان سے ملنا چاہتے ہیں یا ان کے ساتھ تصویریں بنوانے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ میں شروع سے میرا سٹائل ایسا ہی ہے لیکن جب سے مودی وزیر اعظم بنے ہیں میرے بارے میں زیادہ بات کی جاتی ہے۔

  • لوک سبھا انتخابات : اداکار متھن چکر ورتی پر مخالفین کا اچانک حملہ

    لوک سبھا انتخابات : اداکار متھن چکر ورتی پر مخالفین کا اچانک حملہ

    بھارت میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے موقع پر بی جے پی کے رہنما اور ماضی کے معروف اداکار متھن چکر ورتی پر مخالفین نے پانی سے بھری بوتلیں دے ماریں۔

    تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال کے شہر مدنی پور میں اداکار متھن چکرورتی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار اگنی مترا پال کی حمایت میں نکالے جانے والے روڈ شو میں شریک تھے۔

    اس موقع پر مخالف جماعت ’ترنمول کانگریس‘ کے حامیوں نے متھن چکرورتی کے خلاف نعرے بازی شروع کردی جس کے جواب میں بی جے پی کے کارکنان نے بھی نعرے بازی کی۔

    دونوں جانب سے نعرے بازی کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوئے اور کانگریسی کارکنان نے اداکار متھن چکرورتی پر پانی کے بوتلیں پھینکیں، واقعے کے بعد افراتفری مچ گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس نے حالات کی نزاکت محسوس کرتے ہوئے فوری کارروائی کی اور دونوں جماعتوں کے کارکنان کو وقتی طور پر منتشر کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Lokmat Times (@lokmattimesmedia)

    بعد ازاں روڈ شو کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے متھن چکر ورتی نے کہا کہ اس طرح کی نعرے بازی اور پانی کی بوتلیں پھینکنے سے کچھ نہیں ہوگا، یہاں کے لوگ فیصلہ کرچکے ہیں جو سب کے سامنے ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مغربی بنگال کے عوام لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے ذہنی طور پر تیار ہیں محض چند لوگوں کی مخالفت سے بی جے پی کے ووٹروں پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں۔

    متھن چکرورتی نے کہا کہ روڈ شو میں لوگوں کے جم غفیر سے مخالف جماعت خوفزہ ہوچکی ہے، شکست کے ڈر سے افراتفری پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے اس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔

  • بھارت میں عام انتخابات کا پانچواں مرحلہ، ووٹنگ جاری

    بھارت میں عام انتخابات کا پانچواں مرحلہ، ووٹنگ جاری

    بھارت میں آج عام انتخابات کے پانچویں مرحلے پر 49 نشستوں پرووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قابلِ ذکر امیدواروں میں امیٹھی سے مرکزی وزیر سمرتی ایرانی،اترپردیش کی رائے بریلی کی نشست سے کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی اور مقبوضہ کشمیر کے حلقے بارہمولہ سے نیشنل کانفرنس کے عمرعبداللّٰہ شامل ہیں۔

    لکھنؤ سے موجودہ وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ زور آزمائی کررہے ہیں، رائے بریلی سے راہول گاندھی کی جیت کے قوی امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ انتخابات کا اگلا مرحلہ 25 مئی کو ہوگا جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو کردیا جائے گا۔

    دوسری جانب گزشتہ ایک دہائی سے بھارت پر قابض مودی سرکار نے بھارت کی سب سے بڑی اقلیتی آبادی مسلمانوں کو نشانے پر ہوا ہے۔

    مودی سرکار نے بھارت میں مسلمانوں کی نمائندگی اور سیاسی طاقت کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے، اسکے علاوہ سرکاری نوکریوں اور سول سروسز کے اعلی امتحانوں میں ہر سال مسلمان امیدواروں کے اکثریت جان بوجھ کر کم رکھی جاتی ہے۔

    ہیلی کاپٹر حادثہ، لاشوں کی شناخت سے متعلق ایرانی حکام کا اہم بیان

    بھارتی سول سروسز میں گزشتہ سال محض 6 مسلمان امیدوار منتخب ہوئے، مسلمان بھارت میں 200 ملین کی آبادی رکھتے ہیں جبکہ نام نہاد جمہوریت کی دعویدار مودی سرکار نے مسلمانوں کی سیاسی طاقت کو بھی سبوتاژ کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا ہے۔

  • بھارت میں عام انتخابات کا آج سے آغاز ہوگیا

    بھارت میں عام انتخابات کا آج سے آغاز ہوگیا

    بھارت میں عام انتخابات کا آج سے آغاز ہونے جارہا ہے، عام انتخابات کا سلسلہ 7 مراحل میں یکم جون تک جاری رہے گا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں 19اپریل سے شروع ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا، سب سے خاص امیدوار موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کو قرار دیا جارہا ہے۔

    حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کا اہم چہرہ راہول گاندھی انتخابی میدان میں مودی سے زور آزمائی کریں گے۔

    اس بار بھی اگر موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کو کامیابی ملتی ہے تو وہ تیسری بار منتخب ہونے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم ہوں گے۔ اس سے قبل نہرو 3 بار بھارت کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

    بھارت میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 97 کروڑ ہے جبکہ حکومت بنانے کیلئے لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 272 پر کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔

    سب سے زیادہ ملک کی اکثریت ہندوؤں کی حمایت بی جے پی کو حاصل ہے جبکہ حزبِ اختلاف کی دو درجن جماعتوں نے ’انڈیا‘ کے نام سے سیاسی اتحاد تخلیق کیا ہے۔

    ایران: قبضے میں لیے گئے اسرائیلی جہاز سے بھارتی خاتون رہا

    بھارت میں ہونے والے انتخابات کو دنیا میں کسی بھی ملک میں ہونے والا سب سے بڑا انتخابی معرکہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔

  • بھارت میں عام انتخابات، ووٹنگ کا کل سے آغاز

    بھارت میں عام انتخابات، ووٹنگ کا کل سے آغاز

    بھارت میں 19 اپریل سے عام انتخابات کا آغاز ہورہا ہے، عام انتخابات 7 مراحل میں یکم جون تک جاری رہیں گے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں 19اپریل سے شروع ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا، سب سے خاص امیدوار موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کو قرار دیا جارہا ہے۔

    حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کا اہم چہرہ راہول گاندھی انتخابی میدان میں مودی سے زور آزمائی کریں گے۔

    اگر اس بار بھی موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کو کامیابی ملتی ہے تو وہ تیسری بار منتخب ہونے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم ہوں گے۔ اس سے قبل نہرو 3 بار بھارت کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

    سب سے زیادہ ملک کی اکثریت ہندوؤں کی حمایت بی جے پی کو حاصل ہے جبکہ حزبِ اختلاف کی دو درجن جماعتوں نے ’انڈیا‘ کے نام سے سیاسی اتحاد تخلیق کیا ہے۔

    بھارت میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 97 کروڑ ہے جبکہ حکومت بنانے کیلئے لوک سبھا کی 543 نشستوں میں سے 272 پر کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔

    بھارتی انتخابات: وزیراعظم مودی کا مقابلہ خواجہ سرا سے ہوگا

    بھارت میں ہونے والے انتخابات کو دنیا میں کسی بھی ملک میں ہونے والا سب سے بڑا انتخابی معرکہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔