Tag: india haryana

  • بھارت : بغیر تیاری کے لاک ڈاؤن، مزدور جاں بحق

    بھارت : بغیر تیاری کے لاک ڈاؤن، مزدور جاں بحق

    نئی دہلی : لاک ڈاؤن کے باعث ہریانہ سے اتر پردیش تک 177 کلومیٹر کا پیدل سفر طے کرنے والا بدقسمت نوجوان گھر کے قریب  پہنچ کر بس کی ٹکر سے ہلاک ہوگیام متوفی ڈیڑھ سالہ بچی کا باپ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے کیے جانے والے ملک گیر لاک ڈاؤن سے ہر شخص خصوصاً غریب طبقہ براہ راست متاثر ہوا ہے۔

    اس حوالے سے 21دن دنوں تک کام نہ ہونے پر کارخانہ بند ہونے کے بعد26سالہ نیتن کمار اپنے بھائی کے ساتھ ہریانہ کے سونی پت سے اتر پردیش کے رام پور پیدل جارہا تھا۔

    دونوں بھائیوں نے 177کلومیٹر کا راستہ پیدل طے کیا اور اپنے گھر سے 39کلومیٹر دور تھے کہ اس دوران تیز رفتار مسافر بس کی زد میں آکر نیتن کمار ہلاک ہوگیا۔

    حادثہ کے بعد ڈرائیور بس سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ہلاک ہونے والا نیتن کمار اپنے بھائی پنکچ کے ساتھ جوتے کے کارخانے میں کام کرتا تھا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے اور اس بات کا بھی پتہ لگایا جارہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں مسافر بس کو روڈ پر آنے کی اجازت کس نے دی،

    یاد رہے کہ ہلاک ہونے والے نیتن کمار کی شادی سال 2018 میں ہوئی تھی اور وہ ڈیڑھ سالہ بچی کا باپ تھا۔

  • بھارت میں امام مسجد اور معذور بیوی کا گھرمیں گھس کر بہیمانہ قتل

    بھارت میں امام مسجد اور معذور بیوی کا گھرمیں گھس کر بہیمانہ قتل

    ہریانہ: مودی سرکار میں ہندو انتہا پسند غنڈوں نے بھارتی مسلمانوں پرعرصہ حیات تنگ کردیا، ہریانہ میں ہندوانتہاپسندوں نے گھرمیں گھس کر امام مسجداوران کی معذوربیوی کوقتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہندوانتہاپسند غنڈوں نے مسلمانوں کیخلاف سفاکیت کی انتہا کردی، بھارتی ریاست ہریانہ میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کے احاطے میں واقع گھر میں گھس کر بائیس سال کے امام مسجد اوران کی معذوربیوی کوقتل کردیا۔

    ہندو انتہا پسند امام مسجد اور ان کی اہلیہ کودھمکیاں دتیے رہتے تھے، متعدد شکایات کے باوجود پولیس نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

    مسجد کے امام وخطیب حافظ محمد عرفان اور ان کی اہلیہ ياسمين کی لاش مسجد میں ملی، گاؤں والوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی ، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے اورلاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق عرفان مسجد میں امامت کرتا تھا اور ان کی اہلیہ ياسمين بھی ان کے ساتھ مسجد میں بنے ایک کمرے رہتی تھی، دونوں کا نکاح ایک سال پہلے ہی ہوا تھا۔

    یاد رہے چند روز قبل ہی ہندو انتہا پسندوں نے بھارت کے شہر دہلی میں ساحل نامی ہندو لڑکے کو مسلمان سمجھ کر قتل کردیا تھا، جس کے بعد پولیس نے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

    اس سے قبل جولائی میںبھارتی ریاست اترپردیش میں انتہا پسندوں کے ہجوم نے بھارتی فوج سے ریٹائرڈ مسلمان کیپٹن کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کر دیا تھا۔