Tag: india independence day

  • بھارت کا  یوم آزادی : ‘ہندوستانیو مت بھولو، جشن تلے کشمیریوں کا خون ہے’

    بھارت کا یوم آزادی : ‘ہندوستانیو مت بھولو، جشن تلے کشمیریوں کا خون ہے’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ ہندوستانیو مت بھولو جشن تلے کشمیریوں کا خون ہے، کشمیریوں کوآزادی دینے تک کسی ہندوستانی کوجشن نہیں منانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی یوم آزادی پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہندوستان آج آزادی کا جشن منا رہا ہے، ہندوستانیو مت بھولو جشن تلے کشمیریوں کا خون ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کو نہتی قوم کا قبرستان بنا دیا ہے اور کشمیریوں سےجینے،مرنے،آزادی کےحقوق چھین لئے، کشمیریوں کوآزادی دینے تک کسی ہندوستانی کوجشن نہیں منانا چاہیے۔

    خیال رہے بھارت کے یوم آزادی پر آج مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، یوم سیاہ پر بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال ہیں، قابض انتظامیہ نے مظاہرے روکنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں پابندیوں کو مزید سخت کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی قانونی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کا رواں ماہ ایک سال پورا ہو گیا ہے، وادی میں اس عرصہ بدترین لاک ڈاؤن رہا، ہزاروں کشمیری بھارتی فورسز کے تشدد اور فائرنگ سے زخمی ہوئے اور سیکڑوں لاپتا کیے گئے ہیں۔

  • بھارت کے یوم آزادی کی تقریب،بھارتی جھنڈا زمین پرآگرا

    بھارت کے یوم آزادی کی تقریب،بھارتی جھنڈا زمین پرآگرا

    سری نگر: بھارت کی یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی پرچم کشائی کرنے چلی تھیں کہ بھارتی پرچم زمین پر ہی گرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق سری نگر میں بھارت کی یوم آزادی کی تقریب جاری تھی، جب مقبوضہ وادی کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت کا جھنڈا لہرانے کیلئے رسی کھینچی تو جھنڈا اوپر جانے کی بجائے نیچے آگرا، جس پر انھیں خفت کا سامنا کرنا پڑا۔

    محبوبہ مفتی کا وزیر اعلیٰ بننے کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ وہ پرچم کشائی کر رہی تھیں ،وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جھنڈا زمین پر گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیری عوام کی جانب سے پاکستانی پرچم لہرائے گئے جبکہ سری نگر سمیت پوری مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باوجود حریت رہنماؤں کی اپیل پر یوم سیاہ منایا گیا اور بھارت مخالف احتجاجی ریلیاں نکالی بھی نکالیں۔

  • بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیرمیں یوم سیاہ

    بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیرمیں یوم سیاہ

    مقبوضہ کشمیر: بھارت کے یوم آزادی پر  مقبوضہ جموں وکشمیر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے، وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

    دنیا بھرمیں رہنے والے کشمیری بھارت کا یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پرمنا رہے ہیں، یوم سیاہ منانے کا مقصد بھارت کو یہ پیغام دینا ہے کہ اس کے پاس جموں و کشمیر میں اپنا یوم آزادی منانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے کیونکہ اس نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں ۔

    حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ آج مقبوضہ وجمو ں کشمیر میں مکمل ہڑتال کر کے ثابت کر دیں کہ وہ جموں کشمیر پر بھارتی تسلط کو تسلیم نہیں کرتے، تعلیمی ادارے، دکانیں اورکاروباری مراکز بند ہیں۔ ٹریفک غائب ہے اورسڑکیں سنسان ہے۔

    قابض بھارتی انتظامیہ نے احتجاجی ریلیاں روکنے کے لئے سیکورٹی سخت کردی ہے اور فوج کے دستے گشت کررہے ہیں، متعدد کشمیری رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

    مسئلہ کشمیرکی جانب دنیا کی توجہ دلانے کے لئے دنیا بھرمیں ریلیوں اورمختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔