Tag: india iran

  • سہہ ملکی کبڈی چیمپیئن شپ : پاکستان نے بھارت اور ایران کو شکست دے دی

    سہہ ملکی کبڈی چیمپیئن شپ : پاکستان نے بھارت اور ایران کو شکست دے دی

    فیصل آباد : تین ملکی کبڈی چیمپئن شپ میں پاکستان وائٹ اور گرین نے کامیابی حاصل کرلی، پاکستان نے روایتی حریف بھارت اور ایران کی ٹیموں کو شکست دے دی، میچ کے بعد پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں نے روایتی جگنی پر بھنگڑے ڈالے۔

    تفصیلات کے مطابق اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری تین ملکی کبڈی چیمپئن شپ میں پاکستان گرین نے بھارتی ٹیم کو ہرادیا، ایونٹ کے دوران پاکستانی کبڈرز نے بھارتی ٹیم کو انتیس کے مقابلے میں سینتالیس پوائنٹس سے شکست دی۔

    ایک اور مقابلے میں پاکستان وائٹ نے ایرانی کبڈرز کو چوبیس کے مقابلے میں اڑتیس پوائنٹس سے شکست دی، بھارتی کبڈی ٹیم کے منیجرسنتوش سنگھ کبیر نے پاکستان کو پرامن مہمان نواز ملک قرار دیا۔

    مزید پڑھیں: فیصل آباد، بھارتی کبڈی ٹیم کی مقامی ہوٹل آمد پر والہانہ استقبال

    میچ کے بعد پاکستانی اوربھارتی کھلاڑیوں نے عارف لوہار کی جگنی پر رقص بھی کیاجبکہ بھارتی ٹیم کے ساتھ آئے ہوئے آفیشلز نے بھی کھلاڑیوں کا ساتھ دیا، ایونٹ کے دوران شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

  • بھارت کو چاہ بہاربندرگاہ کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لینا ہوگا، امریکی سینیٹرز

    بھارت کو چاہ بہاربندرگاہ کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لینا ہوگا، امریکی سینیٹرز

    واشنگٹن : امریکی نائب سیکریٹری خارجہ برائے جنوبی ایشیا نشا ڈسائی بسوال نے کہا ہے کہ بھارت اور ایران کے درمیان چاہ بہاربندرگاہ کی توسیع کے منصوبے کا بھارت کو از سر نو جائزہ لینا ہوگا کیونکہ بھارت کومعلوم ہے کہ ایران پرعالمی پابندیاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹرز نے بھارت اور ایران کے درمیان چاہ بہاربندرگاہ کی توسیع کے منصوبے پر اعتراضات کرتے ہوئے منصوبے پر کئی سوال اٹھا دیئے ہیں۔

    امریکی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ بھارت کومعلوم ہے کہ ایران پرعالمی پابندیاں عائد ہیں، اس کو پابندیوں کے تناظر میں چاہ بہار منصوبے کا جائزہ لینا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت اورافغانستان عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ امریکی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران پرپابندیوں سےمتعلق بھارت کو آگاہ کیا گیا تھا۔

    اس کے باوجود معاہدے پر دستخط کئے گئے، واضح رہے کہ چاہ بہارمنصوبےمیں دیگرممالک کی شرکت پرپابندی عائد ہے۔ بھارت،افغانستان اور ایران نے چاہ بہاربندرگاہ کی تعمیرکیلئےمعاہدہ پر پیر کو دستخط کیے تھے۔

    مزید پڑھیں: بھارت اورایران نے چاہ بہاربندرگاہ منصوبے پردستخط کردئیے